Sunday, 22 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Asad Ali
  4. Hamesha Musbat Soch Apnaiye

Hamesha Musbat Soch Apnaiye

ہمیشہ مثبت سوچ اپنائیے

دوستو زندگی میں سبق سیکھنے کے بہت سے طریقے ہیں، کچھ لوگ کتابوں سے سیکھتے ہیں، کچھ بزرگوں کی محفلوں سے، کچھ ادب پسند دوستوں سے، کچھ سفر کرنے سے، کچھ غوروفکر سے، مگر سب سے یاد رہ جانے والا سفر وہ ہوتا ہے جو زندگی سکھاتی ہے۔ کسی نے کیا خوب کہا تھا سکول میں پہلے سکھایا جاتا ہے پھر امتحان لیا جاتا ہے، مگر زندگی کا کیا کہنا اسکا فلسفہ ہی الگ ہے، یہ پہلے امتحان لیتی ہے پھر جا کر سبق سکھاتی ہے۔

مگر اس تمام سفر میں اک guess paper بھی آپ کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ ہوتا ہے آپ اپنے سے پہلے لوگ جو زندگی کا تجربہ رکھتے ہوں، جنہوں نے زندگی کے بہت سے نشیب و فراز دیکھ چکے ہوں یا کم از کم وہ لوگ جن کا ماضی آپ کے حال سے ملتا جلتا ہو اور وہ آج کامیاب ہوں ان سے ضرور ملیں۔ انکا تجربہ حاصل کریں۔ میری خوشبختی رہی ہے مجھے ہمیشہ اپنی optimistic سوچ کے لوگ ملتے رہے جسکی وجہ سے میری قوتِ ارادی مضبوط ہوتی گئی اور مجھ میں فیصلہ کرنے کا بھی حوصلہ آ گیا۔

جب کالم، بلاگ لکھنے لگا تو یہاں بھی بہت سے مثبت سوچ کے پر خلوص لوگ ملے جن میں سید مہدی بخاری کا ذکر ضرور کروں گا۔ انکے لکھنے کا طریقہ daily soap کی طرح ہے جو ہر روز انسان کو زندگی گزارنے کا حوصلے دیتے ہیں۔

دوستو ایک چیز ہمیشہ یاد رکھنا، مثبت سوچ اور ایک پرامید شخص ہمیشہ "کل" پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اس بات کو مانتے ہیں کہ گلاس آدھا بھرا ہے، آج کی سائنس بھی اس بات کو ثابت کر چکی ہے کہ، dopamine and serotonin ایک پرامید شخص ہی کا اچھے طریقے سے کام کر سکتا ہے۔ یہ دونوں کیمیکلز ہمیں امید دلانے اور نئے رجحان پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں جو کہ بدقسمتی سے ناامید یا pessimistic person میں کبھی اچھا کام نہیں کر سکتی۔

Check Also

Janoobi Korea , Muashi Taraqqi Aur Corruption Ka Taal Mil

By Khalid Mehmood Rasool