1.  Home/
  2. Blog/
  3. Asad Ali/
  4. Balchar Aur Ganjapan Kya Hai?

Balchar Aur Ganjapan Kya Hai?

بالچر اور گنجاپن کیا ہے؟

ہم بالچر یعنی Alopecia اور بالوں کا گرنا یا گنجا پن یعنی Hairloss کو اکثر ایک دوسرے کے ساتھ گڈمڈ کر دیتے ہیں۔ لیکن دونوں میں کافی حد تک فرق ہے۔

Alopecia: ایلوپیشیا یعنی بالچر ایک medical term ہے جو خاص طور پر جسم کے ان حصوں سے بالوں کے جزوی یا مکمل جھڑنے کو کہتے ہیں جہاں بال عام طور پر اگتے ہیں۔ یہ کسی ٹک لگنے جیسی علامت میں ظاہر ہوتا ہے اسکی بہت سی قسمیں ہیں۔

Alopecia Areata: یہ ایک خود کار قوت مدافعت ہے جہاں مدافعتی نظام غلطی سے بالوں کی جڑوں پر حملہ کرتا ہے، جس کے نتیجے میں سر یا جسم کے دیگر حصوں پر گول دھبوں میں اچانک بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔

Alopecia Totalis: یہ alopecia کی زیادہ شدید قسم ہے، جہاں سر کے تمام بال جھڑ جاتے ہیں۔

Alopecia Universalis: یہ alopecia کی سب سے خطرناک اور شدید قسم ہے، جہاں بالوں کا جھڑنا پورے جسم میں ہوتا ہے، بشمول بھنویں اور جسم کے باقی بال۔

Androgenic Alopecia عام طور پر اسے مردوں یا خواتین کے پیٹرن کا گنجاپن کہا جاتا ہے، اس قسم کی ایلوپیشیا جینیاتی عوامل اور ہارمونل تبدیلیوں سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ بال بتدریج پتلے ہوتے ہیں۔

اب بات کرتے ہیں hairloss یعنی گنجاپن کیا ہے؟

بال گرنا: بالوں کا گرنا یا گنجاپن کی کئی وجوہات ہیں مگر سب میں نتیجہ ایک ہی ہے یعنی سر کے بالوں کا گرنا یا بتدریج پتلے ہوتے جانا، جس کے نتیجے میں بالوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی ہے۔ بالوں کا گرنا عارضی یا مستقل ہو سکتا ہے اور اسکی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

جینیاتی: سب سے پہلی اور اہم وجہ خاندانی طور پر بالوں کے گرنے کی ہیں، اگر خاندان میں ایک خاص عمر میں جا کر بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں تو یہ وجہ genetically ہے۔

ہارمونل تبدیلیاں: حمل، بچے کی پیدائش، ماحول، اور بعض اوقات ہارمونل عدم توازن بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

کچھ بیماریاں، جیسے تھائیرائیڈ کی خرابی، autoimmune کی بیماریاں، اور سر کے انفیکشن، بالوں کے گرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

Depression: جسمانی یا جذباتی depression کے نتیجے میں بالوں کا گرنا بھی ایک قسم ہوتی ہے جسے ٹیلوجن ایفلوویئم کہتے ہیں، بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔

ناقص خوراک: غذائیت کی کمی، خاص طور پر ضروری وٹامنز اورminerals، بالوں کے پتلا کرنے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔

کیمیکل ذدہ بالوں کی پراڈکٹس: سخت ہیئر اسٹائلنگ پروڈکٹس کا زیادہ استعمال، ہیٹ اسٹائل، اور تنگ ہیئر اسٹائل بالوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور ٹوٹنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

علاج: اب سب سے اہم سوال ان دونوں بیماریوں کا علاج کیا ہے؟ فی الوقت بالچر کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا۔ مگر ہم اس process کو slow یا روک سکتے ہیں، جیسے کہ کچھ injections، ادویات، کریمیں، دستیاب ہیں جو اس بالوں کے گرنے میں کمی لا سکتے ہیں اسکے علاوہ بڑے پیمانے پر، topical immunotherapy بھی اس عمل کو روکنے میں کارآمد ہے۔

بالوں کے گرنے یا hairloss میں کافی حد تک علاج دریافت کیا جا چکا ہے جس میں dermotologist وجہ جاننے کے بعد، خوراک میں تبدیلی کا مشورہ دےگا، جن میں بائیوٹن، زنک اور اومیگا3 قابل ذکر ہیں۔ کچھ کیسز میں ہارمونز اور جلد کا علاج، کچھ میں propecia کی therapy دی جاتی ہے، کچھ کیسز میں لیزر تھیرپی اورPRP یعنی مریض کے پلازمہ میں folicells کو داخل کرکے اسکی growth کو بڑھایا جاتا ہے۔

Check Also

Gandum, Nizam e Taleem, Hukumran Aur Awam (2)

By Zia Ur Rehman