Aye Chand Yahan Na Nikla Kar
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
2014میں آئی ہالی وڈ کی مشہور پکچر انٹرسٹیلر کو بنانے میں مصنوعی چاند کے مناظر کو فلمانے میں 165 ملین ڈالر کا خرچ آیا، ھندوستان نے یہی کام حقیقت میں 75 ملین ڈالر میں کر دیا۔
پاکستان نے لاہور اورنج ٹرین منصوبے کا آغاز 2014 میں کیا اور2020 میں اسے قابلِ سفر بنانے کے لیئے 1650 ملین ڈالر لگے۔ اتنے ہی خرچے میں ہم دس بار چاند پر جا سکتے تھے۔ مگر فرق صرف ترجیحات کا تھا۔ مارچ 2023 میں پاکستان نے روس سے 2 ملین میٹرک ٹن گندم خریدی جسکی قیمت 372 ڈالر فی میٹرک ٹن وصول کی گئی۔ یہی گندم اگر پاکستان خود کاشت کرنے کا قابل ہوتا تو اس حساب سے ہم 744 ملین ڈالر کو بچا کرہم اپنا space station بنا سکتے تھے۔
2021کی رپورٹ کے مطابق ایک بحریہ ٹاون کی مجموعی ورتھ 3500 ملین ڈالر ہوگئی۔ باقی مشہور ہاوزنگ سوسایٹیز بھی کم و بیش اسی حال میں ہیں۔
ECP الیکشن کمیشن کی تازہ رپوٹ کے مطابق 2023 میں ہونے والے الیکشن کا کل خرچہ47 بلین روپے ہوگا، 2023 میں پنجاب کی سرکار کا 990 ملین روپے سے، جاپان سےخریدی گئی مہنگی اپمورٹڈ گاڑیاں بھی پاکستان پہنچ گئی۔
2010 میں شروع ہوئے ونڈر ڈیم 2020 تک مکمل نہ ہو سکا جبکہ اسکے حصے کا مختص بجٹ ہر سال بڑھ تو جاتاہے مگر کام نہیں بڑھتا۔ ہرمہینے بجلی کے بل میں جمع کرواتی عوام کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ نیلم جہلم منصوبہ ابھی تک مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکا۔
2007 میں کراچی میں 340 ملین روپے کی لاگت سے بنا شیر شاہ پل صرف 20 دن کھڑا رہ پایا۔ یہ چند نااہلی اور کرپشن کی ملی جلی مثالیں ہیں۔ یہ سسٹم transparencyکے لئے چیلینج اور76سالوں سے ٹھیک نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔
ہم سے صرف ایک دن بعد آزادی حاصل کرنے والے، ہندوستان کے شہر کرناٹکہ میں Apple کی مصنوعات بننا شروع ہوگیئں، اس منصوبے سے 50 ہزار نئی نوکریاں تو ملیں گی بلکہ 6 بلین ڈالر بھی ہر سال کمائے گا۔
پونا اور اورنگ آباد میں volkswagenکے 710ملین ڈالرخرچے سے لگائے دو پلانٹ کا ہر سال کا ریوونیو، 1.7 بلین ڈالر ہے۔
اب بھارت HAL(ھندوستان ایروناٹکس)، TAS ٹاٹا ایڈوانس سسٹم، ماہندرا ائروسپیس میں نہ صرف جہازوں اور خلائی مشینوں کے پرزے بنانے کا قابل ہوگا بلکہ بہت جلد اسے باہر ملکوں میں بھی بھیجنا شروع کر دے گا، اس کام سے بھارت میں 140 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بنا پائے گا اور ساتھ ہی اس زر مبادلہ کا ایک خطیر حصہ منگلیان یعنی مریخ مشن پر صرف ہوگا۔