Thursday, 27 March 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Aroob Siddiqui
  4. Who Am I?

Who Am I?

ہو ایم آئی؟

سردیوں کی صبح تھی ہلکی ہلکی دھوپ کمرے میں آرہی تھی۔ ہم سب شاگرد پروفیسر صاحب کا انتظار کر رہے تھے۔ Poetry کے پروفیسر کلاس میں داخل ہوئے آج فائنل ایئر کی کلاس کا پہلا دن تھا۔ پروفیسر نے کلاس میں داخل ہوتے ہی سب سے مختلف سوالات پوچھے اُن میں سب سے پہلا سوال یہ تھا کہ ?Who am I میں کون ہوں اور ہم سب شاگرد سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ اس سوال کا کیا جواب دیں۔ سب نے اپنے اپنے حساب سے جوابات دیے۔ کسی نے اِس کو ذاتی سوال سمجھا کسی نے فلسفیانہ۔ غرض جتنے شاگرد تھے اتنے ہی جوابات۔

گھر آنے کے بعد بھی یہ سوال دماغ میں گونجتا رہا کہ آخر اِس سوال کا صحیح جواب کیا ہے۔ کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ہم کون ہیں؟ بحیثیت انسان ہماری کیا شناخت ہے؟ بحیثیت مسلمان ہم کون ہیں، ہم کیا ہیں؟ بحیثیت پاکستانی ہم کیا ہیں اور ایک فرد ہونے کے ناطے ہم کون ہیں؟ ہم میں سے بیشتر لوگوں نے کبھی اِن سوالوں کے بارے میں نہیں سوچا ہوگا اور نہ ہی کبھی غور کیا ہوگا۔

کیا ہمیں اندازہ ہے کہ ہم بحیثیت انسان ہم کون ہیں بحیثیت مسلمان ہم کون ہیں ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں اور کیا ہم ان ذمہ داریوں کو پورا کر رہے ہیں؟ کیا ہم بحیثیت انسان Evolve ہورہے ہیں؟ اپنے آپ کو بہتر بنا رہے ہیں اپنے آپ میں تبدیلی لا رہے ہیں یا بس یوں ہی زندگی گزارے جا رہے ہیں۔

ہمیں اِس سوال کو سوچنا ہوگا اور جاننا ہوگا اپنے بارے میں کہ ہم کون ہیں ہمارا کیا مقصد ہے؟ اِس دنیا میں آنے کا کیا مقصد ہے اپنی فیملی میں کیا مقصد ہے ایک انسان ہونے کے ناطے کیا مقصد ہے ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیسے زندگی گزارنی چاہیے اور لوگوں کے لیے کیسے ہم بہتری لا سکتے ہیں کیسے اُنکی مدد کر سکتے ہیں زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ کیسے اپنی اور اپنے اِرد گرد کے لوگوں کی زندگی کو با معنی بنا سکتے ہیں۔ اِس ایک سوال میں یہ بہت سارے سوالات اور اِن کے جوابات جڑے ہیں اگر ہم اِن سوالات کو جانیں اور اِن کے جوابات کو جاننے کی کوشش کریں اور اِن پہ عمل کریں تو ہماری زندگی ایک بامعنی زندگی بن سکتی ہے۔ مگر ہم میں سے زیادہ تر لوگ تو سوچتے ہی نہیں ہیں نہ ہی غور و فکر کرتے ہیں بس ایک روٹین کی زندگی گزارتے ہیں اور اِسی طرح آہستہ آہستہ زندگی گزر جاتی ہے۔

انسان ہونے کے ناطے ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں مسلمان ہونے کے ناطے ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں اور گھر کا فرد ہونے کے ناطے ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں؟ جب ہم اِن سوالوں پرغور کرتے ہیں اور اِن کے جوابات ڈھونڈتے ہیں اور اِن پر عمل کرتے ہیں تب ہمیں صحیح جواب ملتا ہے اِس سوال کا کہ ?Who am I تب ہم صحیح معنوں میں ایک انسان بنتے ہیں۔

کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ہم کون ہیں ہمارا کیا کردار ہے لوگوں کی زندگیوں میں کیا اللہ تعالی ہم سے راضی ہیں کیا لوگ ہم سے خوش ہیں کیا ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کے حقوق صحیح طریقے سے ادا کر رہے ہیں کیا ہم ایک خود غرض انسان ہیں یا سب کو ساتھ لے کے چلتے ہیں کیا لوگ ہمیں ایک اچھے انسان کے طور پر جانتے ہیں کیا ہمارے کردار و اخلاق کی ہر جگہ تعریف ہوتی ہیں اور لوگ ہمیں ایک بہترین انسان کے طور پر دیکھتے ہیں یامحض ایک انسان کے طور پر جس کا کسی کی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں اور جس سے کوئی خوش نہیں اور جس سے کسی کو کوئی اُمید نہیں ہے۔ کیا ہم نے کبھی یہ سب سوچا ہے اور اگر نہیں سوچا تو ہمیں یہ سب سوچنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں ہر روز اپنے آپ سے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ ہم کون ہیں کیا ہیں ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں؟ جب ہم اِن سوالوں کو سوچتے رہیں گے اور اِن جوابات کو ڈھونڈتے رہیں گے اور اِن جوابات سے نتیجہ اخذ کرکے عمل کرتے رہیں گے تب ہم ایک اچھے انسان کہلائیں جائیں گےاور ایک بامقصد اور بامعنی زندگی گزار پائیں گے۔ تو ہمیں ہر روز اپنے آپ سے یہ ضرور پوچھنا ہے کہ

?Who am I

Check Also

Waqt Ki Be Qadri

By Azhar Hussain Bhatti