Tuesday, 01 April 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Aroob Siddiqui
  4. Khwab Dekhte Rahein

Khwab Dekhte Rahein

خواب دیکھتے رہیں

خواب ہماری زندگی میں بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں چاہے وہ بند آنکھوں سے دیکھے گئے خواب ہوں یا کھلی آنکھوں سے دیکھے ہوئے خواب ہوں۔ زندگی ہمیں بہت سے خواب دکھاتی ہے مگر اس کی تعبیر حاصل کرنا ہمارا کام ہوتا ہے۔ خواب امید ہیں۔ خواب اندھیرے میں چمکتے جگنوؤں کی مانند ہیں جو اندھیروں میں روشنی بکھیر دیتے ہیں۔ خواب، امیدیں اور خواہشیں انسان کو زندہ رکھتے ہیں اور آگے بڑھنے کے لیے مددگار ثابت ہوتیں ہیں۔

خواب زندگی کو خوبصورت بنا دیتے ہیں۔ خوابوں کے بغیر زندگی بے رنگ ہے۔ خواب دیکھتے رہیں اور انہیں پانے کی کوشش کرتے رہیں جب لوگ کہیں کہ آپ نہیں کر سکتے تو انہیں کر کے دکھائیں، جب یہ کہا جائے کہ تم سے کچھ نہیں ہو گا تو ثابت کر کے دکھائیں۔ خواب دیکھتے رہیں اور ان کی تعبیر پانے کی کوشش کرتے رہیں۔ یہ مت سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے؟ لوگوں کی باتوں پر دھیان مت دیں بلکہ اپنی کوشش جاری رکھیں۔

لوگوں کا کام ہے باتیں کرنا وہ باتیں کریں گے، کوشش کریں گے کہ آپ مایوس ہو جائیں، نا امید ہو جائیں، آگے نہ بڑھ سکیں مگر آپ ہمت مت ہاریں کوشش جاری رکھیں۔ ان کی باتوں پر دھیان نہ دیں بلکہ ان لوگوں پر فوکس کریں جو آپ کی خوشیوں پر خوش ہوتے ہیں اور آپ کو کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، آپ کو سراہتے ہیں اور آپ کو ایک اعلیٰ مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

کامیابی انہی کو ملتی ہے جو مایوس نہیں ہوتے خواب انہی کے پورے ہوتے ہیں جو کوشش جاری رکھتے ہیں تو کوشش کرتے رہیے اور آگے سے آگے بڑھتے رہیں۔ خواب دیکھتے رہیں اور خوابوں کی تعبیر پانے کے لئے جدوجہد کرتے رہیں۔ گو کہ خوابوں کو پورا کرنا آسان نہیں ہوتا اس سفر میں مشکلیں بھی آتیں ہیں، مصیبتیں بھی آتیں ہیں، ڈر بھی ہوتا ہے، خوف بھی ہوتا ہے مگر ان سب چیزوں سے نکلتے وہی لوگ ہیں جو ان سب چیزوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور ہمت نہیں ہارتے ہیں۔

ہر انسان اپنے خواب پورے کر سکتا ہے بس اسے ہمت، لگن، انتھک محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور اپنے آپ کو یہ یقین دلانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ ہاں یہ میں کر سکتا ہوں۔ اور جب آپ اپنے خوابوں کو پا لیں اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر لیں تو اپنے تجربے سے اپنے ساتھیوں اور ارد گرد کے لوگوں کی مدد کریں جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور انہیں اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں ان کا سا تھ دیں۔

خواب دیکھتے رہیں اور ان پر یقین رکھیے۔

Check Also

Balochistan, Hamare Mulk Ka Dil Hai

By Rao Manzar Hayat