Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Aqeel Ahmed Haseebi
  4. Sab Ko Sochna Pare Ga

Sab Ko Sochna Pare Ga

سب کو سوچنا بھی پڑے گا

یوم شهدائے جموں یوم شهدائے سری نگر یا کوئی اور یوم ضرور منائیں کیوں که زندہ قومیں اپنے پیاروں کے ایام کو کبھی فراموش نہیں کرتیں مگر کبھی یوم غربت ناانصافی، تعلیم، صحت، گھر اور اس جیسے دوسرے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کی طرف بھی کوئی جامع اور احسن قدم بھی اٹھائیں۔

ھم ملک پاکستان کے مسائل پر تو بڑے تڑاکے سے بولتے اور لب کشائی کرتے ھیں مگر اپنے اس خطے کی ترقی اور مسائل کے بارے میں بھی کوئی جامع منصوبہ بنایا ہے۔ افسوس کی بات ہے که آج اس آزاد خطے کو بھی چند لوگوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ کبھی اس خطے کی ایک ھی سیاسی و نظریاتی جماعت ھوا کرتی تھی جسے بغیر برادری ازم اور بغیر کسی لالچ کے عوام اپنے ووٹوں سے منتخب کیا کرتی تھی اور پھر واضح طور پر خطے کی ترقی نظر بھی آتی تھی۔

افسوس اب خطہ آزاد مگر غیر ریاستی جماعتوں کی بھرمار اور قبضے نے اس خطے کی ترقی کو پتر بچھو کی طرح کاٹ کھایا ہے۔ پچھلی دو اڑھائی دھائیوں سے خطے میں کوئی غیر معمولی تبدیلی اور ترقی کی جھلک دکھائی نہیں دے رھی ہے یہاں کی عوام کی دیرینہ خواہش اور ضرورت تھی که یہاں سی پیک جیسی مضبوط اور خوبصورت سڑکیں بنیں مضبوط اور پائیدار پل کاز ویز فریش اور تازہ پانی کی کمی کو پورا کیا جائے اور نئے فلٹر پلانٹس کی ضرورت کی جگہوں پر تنصیب ہو۔

عوام کی بنیادی ضروریات کی ھر چیز سستی اور وافر مقدار میں دستیابی اور پہنچ کو یقینی بنایا جائے نہ که اس آزاد خطے میں کرپشن، اقرباء پروری، رشوت، جھوٹ، ملاوٹ اور گراوٹ کو فروغ ملے۔ کوئی خطہ ٹکڑا ملک یا ریاست اپنی یک جہتی و خودمختاری اس وقت تک برقرار نہیں رکھ سکتی جب تک که عوام کی بنیادی سہولتوں سیکورٹی اور لاء اینڈ آرڈر کی بہتری کو یقینی نہ بنایا جائے۔

اپنے پیاروں کے ایام منائیں مگر ان کی ترجیحات اور ان کے طریقہ کار کو بھی بروے کار لائیں اس کے لئیے تمام طبقات فکر کو سوچنا بھی پڑے گا اور عملی طور پر نکلنا بھی پڑے گا۔

Check Also

Naye Meesaq Ki Zaroorat Hai

By Syed Mehdi Bukhari