Pehli Raat Ka Superman
پہلی رات کا سپر مین
گزشتہ دنوں میں نے شہرہ آفاق دوا ویاگرا پر اپنا تحقیقاتی مضمون شئیر کیا جس کے بعد رات کے وقت عزیز دوست ڈاکٹر صائم کا فون آیا۔ انھوں نے بتایا کہ دراصل یہ گولی لوگ مجوزہ خوراک سے زیادہ استعمال کر لیتے ہیں جس سے کارڈیک اریسٹ ہو جاتا ہے۔
آج انھوں نے مجھے ڈاکٹرز کے ایک گروپ میں شئیر کی گئی پوسٹ میں ٹیگ کیا جس میں ایک کیس ڈسکس کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز مردان کے ایک دولہا کو رات کے پچھلے پہر مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ تحقیق کے بعد اسکے کمرے سے ویاگرا گولیاں ملی جس میں سے کچھ اسی رات استعمال ہوئی تھیں۔ ڈاکٹرز نے یہ بتایا دولہا نے سہاگ رات کو مزید رنگین بنانے کیلئے ویاگرا کی مجوزہ خوراک سے زیادہ دوا لے لی جس کے باعث اسکے دل پر پریشر آنے سے اسکی موت واقع ہوگئی۔ بہت افسوسناک ہے۔
اؤے اللہ کے بندو تمہاری بیوی کوئی ایک رات کیلئے تھوڑا تمہارے گھر آ رہی ہے؟ وہ تو ساری زندگی کیلئے تمہارے پاس آرہی ہے۔ بعض ایسے کیسز بھی رپورٹ ہوئے کہ شادی کی پہلی رات دلہن بیچاری کی حالت غیر ہونے پر اسے ہاسپٹل ایڈمٹ کروانا پڑا۔ یہ عقل کے اندھے شادی کی پہلی رات سپر مین بننے کے چکر میں تو ویاگرا لے لیتے ہیں پھر ساری زندگی بس جنسی ادویات کے چکر میں رہتے ہیں۔ تمہاری بیوی نے مرتے دم تک تمہارے ساتھ رہنا ہے۔ کیا جلد یا بدیر تمہاری بیوی کو تمہاری اوقات کا پتہ نہیں چلے گا؟
ہوتا یہ ہے کہ یہ پہلی رات ویاگرا لے کر بیوی پر اپنی دھاک بٹھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ میں انسان نہیں بلکہ ٹارزن ہوں۔ اس طرح انھیں لت پڑ جاتی ہے اور ہر بار لینا پڑتی ہے۔ پھر وقت کیساتھ یہ لوگ مکمل فارغ ہو جاتے ہیں کوئی دوا اثر نہیں کرتی کبھی اس حکیم کے پاس تو کبھی دوسرے حکیم کے پاس جاتے ہیں دربدر روتے پھرتے ہیں حتیٰ کہ کئی بار نوبت طلاق تک آ جاتی ہے عدالت میں دونوں خاندان ایک دوسرے پر بیہودہ الزامات لگا رہے ہوتے ہیں۔
میں نے تو کچھ ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں کہ شادی سے ایک مہینہ پہلے ہی کسی نیم حکیم سے رابطہ کرکے تیاری شروع کر دیتے ہیں کہ "حکیم صاب ایہو جہی دوا دیوو کہ کنڈ نئیں لگنی چاہی دی"۔ وہ نیم حکیم بھی کشتے وغیرہ کیساتھ ویاگرا پیس کر اسے دے دیتے ہیں۔ پہلی خوراک کیساتھ اثرات محسوس کرکے سمجھتے ہیں کہ حکیم صاحب کی دوا بڑی جاندار ہے جو پہلی ہی خوراک نے طوفان اٹھا رکھا ہے۔
یہ کوئی ضروری نہیں ہے کہ شادی کی پہلی رات آپ ساری رات مناتے رہیں۔ وہ آپکی بیوی ہے کوئی طوائف بیاہ کر نہیں لائے کہ اگر آپ سے کچھ بن نہ پڑا تو آپ پر پہاڑ ڈھا دے گی بےعزتی کرے گی۔ اسکا کچھ خیال کیجئے وہ بیچاری آپکو کچھ نہیں کہے گی۔
مانا کہ شادی کا ایک اہم مقصد جنسی آسودگی ہے مگر اسکے ساتھ دیگر بہت سے مقاصد بھی منسلک ہیں۔ ویسے بھی ویاگرا کو ہمیشہ کنٹرول خوراکوں میں اپنے ڈاکٹر کے مشورے کیساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔