Sir Raza e Aleem
سر رضائے علیم
فاروق آباد کی سرزمین ہمیشہ سے علم و دانش کا گہوارہ رہی ہے، جہاں کے عظیم اساتذہ نے نسل در نسل علم کی روشنی پھیلائی۔ اس عظیم علمی سلسلے میں ایک درخشاں نام سر رضائے علیم کا ہے، جنہوں نے انگلش زبان و ادب کو نہ صرف فاروق آباد بلکہ ملک کے مختلف حصوں تک ایک نئی جہت دی۔ سر رضائے علیم اپنے شعبے کے ماہر اور ایک مثالی استاد ہیں، جنہوں نے طلبہ کو زبان کی مہارتوں کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی، تخلیقی صلاحیت اور علمی بصیرت سے مالا مال کیا۔
سر رضائے علیم کی تعلیم و تربیت کی بدولت ان کے شاگرد آج ملک کے مختلف نامور تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اور یہ ان کی محنت اور لگن کا ہی نتیجہ ہے کہ ان کے شاگردوں کا ہر ایک ادارے میں نمایاں کردار ہے۔ ان میں نمایاں نام سر عثمان علی عطاری کا ہے، جو ایک بہترین IELTS ٹرینر کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ سر مرزا رمیز، جو کہ رفا انٹرنیشنل کالج اور اسپائر کالج میں انگلش ٹیچر ہیں، اپنے شاگردوں کو علم کی روشنی دینے میں مصروف ہیں۔ اسی طرح، سر سمیع اللہ کپس کالج میں جبکہ سر حافظ ناظم اور سر ہارون یاسین پنجاب کالج میں اپنی تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید برآں، سر عمیر یاسین، جو لاہور میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP) میں انگلش ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، سر رضائے علیم کی تربیت کا ایک اور روشن مثال خود میں، سر عدیل الیاس، (Riphah) رفا کالج، (Aspire) اسپائر کالج اور منہاج یونیورسٹی میں انگلش کے استاد کی حیثیت سے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہوں، اور یہ تمام کامیابیاں میرے استاد، سر رضائے علیم کی تربیت اور محبت کا ثمر ہیں۔
سر رضائے علیم کا کردار فاروق آباد کی تعلیمی ترقی میں ہمیشہ نمایاں رہے گا۔ ان کا طریقہ تدریس اور طلبہ کے ساتھ ان کا اخلاقی برتاؤ مثالی رہا ہے۔ ان کی بدولت انگلش زبان کا مضمون طلبہ کے لیے ایک بوجھ بننے کے بجائے ایک دلچسپ اور اہم موضوع بن گیا۔ سر رضائے علیم نے اپنی انتھک محنت اور جدوجہد سے نہ صرف طلبہ کے لیے تعلیم کو آسان بنایا بلکہ ان کے اندر ایک مضبوط شخصیت اور مستقبل کے خوابوں کی تعمیر کی بنیاد رکھی۔
ہمیشہ یاد رکھے جانے والا یہ عظیم استاد اپنے شاگردوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کا احسان اور محبت ہمیں ہمیشہ یاد رہے گی اور ان کا نام احترام سے لیا جاتا رہے گا، کیونکہ وہ استاد ہیں جو نسلوں کو روشنی عطا کرتے ہیں۔