Wednesday, 25 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Seasons

Seasons

سیزنز

مجھے سیزنز اور اردو ڈارمے دیکھنا ایک برابر پسند ہیں مگر ہندی سیزنز دیکھنا سخت ناپسند ہے۔اسے آپ میری پرسنل چوائس کہیں یا کچھ اور، ہندی سیزنز دیکھنا مجھے یونہی لگتا ہے جیسے میں محلے کی کسی بدتمیز خالہ یا کسی بدتمیز ترسے ہوئے چاچے کی گالیاں سن رہا ہوں۔ ان سیزنز میں مجھے احساس کمتری زیادہ نظر آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک محض ایک ہندی سیزن دیکھ کر میری بس ہو گئی کہ اتنی گالیاں سننا میرے مینٹل کیلیبر سے باہر کی چیز ہے۔

اردو ڈرامے جنکی سٹوری سالڈ ہو وہ ضرور دیکھتا ہوں چونکہ ہمارے ہاں بار بار محبت ہی رپیٹ ہوتی ہے اس لئے بہت سے لوگ خاص کر سو کالڈ برگر اور انٹرنیٹ پہ شیخیاں بگھارنے والے لوگ اردو ڈرامے دیکھنے کو ایک چیپ یا عامیانہ حرکت سمجھتے اور کہتے ہیں۔مجھے ایسے لوگ ناپسند ہیں۔

اردو ڈرامے میں اپنے کلچر سے آگہی اور زبان سے محبت کی وجہ سے دیکھتا ہوں اور یہ ڈرامے کہانی کے بوگس ہونے کی بات سے قطع نظر شائستگی اور اخلاقیات سے بھرپور اور مشرقی تہذیب کے امین ڈرامے ہیں سو مجھے اپنے کلچر اور زبان سے محبت انہیں دیکھنے پہ مجبور کرتی ہے۔

انگلش سیزنز مجھے سائنس اور تاریخ پہ گہری گرپ کی وجہ سے بہت پسند ہیں۔ یوں کہہ لیں یہ میرے لئے آکسیجن ہیں۔ مہینے میں دو سے تین سیزن دیکھنا میرا معمول ہے اور مجھے یہ بات بتانا پسند نہیں اور وہ لوگ بھی ناپسند ہیں جو انگلش سیزن دیکھنے کو ایک ہائی کلاس شخص کی بات سمجھتے ہیں۔ یہ ایک نارمل چیز ہے اور ہر کوئی ان سیزنز کو دیکھ نہیں سکتا۔

کیونکہ انگلش سیزنز میں بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو کلچرلی ہمارے لئے عجیب ہیں ان میں سے سب سے اوپر سیکس سین ہیں دوسرا برہنہ عورتوں کا آزادانہ گھومنا، ان کی وجہ سے بہت سے لوگ سیزن دیکھنے کو غلط سمجھتے ہیں مگر ان کا پلاٹ اور سٹوری ان مناظر کو پس پشت ڈال دیتی ہے لیکن ان کیوجہ اتنی مزیدار کہانی ہونے کے باوجود انہیں ہم بچوں اور فیملی کیساتھ مل کر نہیں دیکھ سکتے یہ انکا ڈرا بیک ہے۔ جو کہ بظاہر ہمارا مسئلہ ہے گوروں کا نہیں۔

لیکن میں کسی ڈرامے کو جان کی بازی نہیں بناتا، اگر کسی نے میری پسند کا سیزن یا ڈرامہ نہیں دیکھا دیٹس اوکے، اگر کسی کو میرا پسندیدہ شو برا لگتا ہے وہ بھی اس کی پرسنل چوائس ہے مجھے وہ لوگ بھی ناپسند ہیں جو اس بات کو ججمنٹ کا فیکٹر بنا کر کمنٹس کرتے ہیں کہ آپ کو یہ ڈرامہ یا سیزن پسند کیسے آ سکتا ہے؟ یہ لو آئی کیو کی نشانی ہے۔

ڈراموں پہ بہت سی باتیں کرنا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ جو شخص میرا فیورٹ ہوتا ہے اس کے ساتھ میں ان کی باتیں روٹین سے کرنا پسند کرتا ہوں۔ شائد آپ میری ان باتوں سے متفق ہوں یا ان سے ملتی جلتی روٹین رکھتے ہوں مگر کہنا یہ تھا کہ جیسے بھی ڈرامے دیکھیں مگر دیکھیں ضرور اور یہ خیال رکھیں کہ وہ آپ کے کردار کو مثبت سمت کی طرف لیجا رہے ہیں۔

جیسے ہندی سیزن دیکھ کر میں بات بات پہ گالی کہنے کی طرف نکلنے لگا تھا تو اس وجہ سے یہ سیزن دیکھنا چھوڑ دئیے بالکل ایسے ہی اگر آپ انگلش سیزنز آپ کو کچھ مخصوص مناظر دیکھنے کے عادی بنا رہے ہیں تو تب بھی وہ چھوڑ دیں۔ اگر اردو ڈرامے آپ کو شکی مزاج بنا رہے ہیں تو چھوڑ دیں۔

انٹرٹینمنٹ کو بطور انٹرٹینمنٹ لیں اگر وہ آپ کی شخصیت پہ حاوی ہو رہی ہے تو برین واشنگ ہوگی اور اس سے دور رہنا مناسب عمل ہے۔

Check Also

Siyasi Adam Istehkam Ka Bayaniya

By Irfan Siddiqui