Tuesday, 24 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Pakistani Cubic Satellite

Pakistani Cubic Satellite

پاکستانی کیوبک سیٹلائٹ

سیٹلائٹ کی سب سے چھوٹی قسم میں سے ایک کو ہم کیوب سیٹلائٹ بھی کہتے ہیں جس کا وزن عموما چند کلو گرام ہوتا ہے۔ زیادہ تر کیوبک سیٹلائٹس کا وزن ڈیڑھ سے دس کلو گرام تک ہوتا ہے۔

ایسی سیٹلائٹس کو انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پراجیکٹس میں مستقبل کے ایروناٹکس اور کاسموناٹکس میں جانیوالے انجینئر بناتے ہیں۔ یہ نسبتا سستے اور بنانے میں آسان پراجیکٹس ہوتے ہیں جن سے ہم ابتدائی لیول پر تکنیکی باریکیاں سیکھ سکتے ہیں۔

اب پاکستان کی سات کلو وزنی یہ کیوبک سیٹلائٹ long march 5 راکٹ کے ساتھ سپیس میں جا رہی ہے۔ یہ راکٹ پانچ میٹر کا ڈایامیٹر جبکہ ستاؤن میٹر کی لمبائی رکھتا ہے۔ جس کو لیکوئڈ ہائڈروجن اور آکسیجن سے انرجی ملے گی پے لوڈ کے بغیر اس راکٹ کا وزن ساڑھے آٹھ لاکھ کلو یا پھر251 میٹرک ٹن ہوتا ہے۔

یہ راکٹ چینج ششم یا پھر Change-6 مشن کو چاند پر پہنچانے کے لئے چاند پر جا رہا ہے۔ اس مشن یا پھر پے لوڈ کا ٹوٹل وزن 8200 کلوگرام ہے جبکہ اس مشن میں چار سپیس کرافٹ ہیں جو کہ اس کو مطلوبہ مقام تک پہنچانے میں مدد دیں گے۔ اس مشن میں فرانس، سویڈن اور اٹلی کے پے لوڈ شامل ہیں جن میں۔

فرانس کا Radon Outgassing Detection (DORN) instrument ہے جو کہ چاند پر ریڈان کی کھوج لگائے گا۔

سویڈن کا "Negative Ions on the Lunar Surface" (NILS) ہے جو کہ یورپئن اسپیس ایجنسی کے تعاون سے بنایا گیا ہے اور اٹلی کا passive laser retroreflector بھی ہے۔

ان اتنے وزنی آلات کے ساتھ پاکستان کا ICUBE-Q ہے جو کہ باقیوں کے مقابلے میں فقط سات کلو گرام کا ہے اور ان کے مقابلے میں کوئی خاص کام نہیں کرنے والا ہے۔ یہ بس ایک یونیورسٹی پراجیکٹ ہے۔

اب کل سے پاکستانی میڈیا آؤٹ لیٹ باؤلے ہوئے پڑے ہیں کہ پاکستان چاند پر جا رہا ہے یہ ہے وہ ہے اور جو اس کی تعریف نہیں کر رہا وہ پاکستان کا دشمن ہے اس کو پاکستان کی کوئی چیز نہیں پسند ہے وغیرہ وغیرہ۔۔

اگر ایک ساڑھے آٹھ لاکھ کلو وزنی راکٹ کے ساتھ سات کلو کا پرزہ خلا میں بھیجنا تیس کروڑ لوگوں اور دنیا کی سو کالڈ جدید میزائل ٹیکنالوجی والے ملک کے لئے سائنسی اعزاز کی بات ہے تو پھر ہم سب کو چلو بھر پانی لیکر اس میں ڈوب مرنا چاہیے۔

اس سے بڑا شرم کا کوئی مقام ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ سات کلو وزنی کیوب کو خلاء میں بھیجنا اعزاز کہہ رہے ہیں وہ بھی اس وقت جب آپ کا دشمن ہمسائیہ اور دوست ہمسائیہ ممالک، دونوں چاند سے آگے مریخ پر جا رہے ہیں۔

اور جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس سات کلو وزنی سیٹلائٹ کی تعریف کرکے ہم عالمی دنیا میں جگ ہنسائی کروائیں ان کی تھوڑی ٹیوننگ کرنی چاہیے۔

کچھ شرم کریں یہ سات کلو وزنی کیوب دراصل ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

Check Also

Makhloot Mehfil

By Teeba Syed