Wednesday, 25 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Order And Chaos

Order And Chaos

آرڈر اینڈ کیووس

یہ کائنات کتنی پرفیکٹ ہے۔ ہر چیز اپنے طے کردہ اصولوں کے تحت چل رہی ہے اور یہ اصول اتنے اٹل ہیں کہ ان میں ذرہ برابر تبدیلی ہمارے ارگرد کی حقیقت کو سرے سے ہی بدل سکتی ہے۔

لیکن، کائنات کی یہ پرفیکشن اتنی آسانی سے نہیں اچیو ہو سکی بلکہ یہ پرفیکشن Order اور Chaosمطلب ترتیبی اور بے ہنگم پن کی وجہ سے ممکن ہو سکی ہے۔ یکسانیت اس کائنات کی موت ہے۔ جہاں اس جہان میں ترتیب ضروری ہے وہی اس جہان کی ترتیب کو قائم رکھنے کے لئے بے ترتیبی کا ہونا بہت ضروری امر ہے۔

آپ ستاروں کی تخلیق کے عمل کا مشاہدہ کریں، کیسے چھوٹے ذرے آپس میں ٹکراتے ہیں ان سے بڑے ذرے بنتے ہیں، ایک ہائیڈروجن ایٹم کی اگر آرڈر کی زندگی فشن ری ایکشن کے Chaosمیں جب تک نا جائے تب تک وہ ستارہ، ستارہ ہی نہیں بن سکتا۔ مگر جونہی ایک ہائیڈروجن اپنی حیات کے Chaosمیں جاتا ہے تو اس سے ہیلیئم کے نیوکلیائی بنتے ہیں اور یہ ہائیڈروجن کی زندگی کا Chaosدراصل ایک نئے قسم کے Orderکے وجود کی وجہ بنتا ہے۔

آپ سیارہ زمین کے بننے سے لیکر اب تک کی تاریخ کو دیکھیں۔ سیارہ جب بنا تو سب کچھ ایک Order کیساتھ موجود تھا۔ کہیں دور سے نائٹروجن والے شہابیے گر رہے تھے تو کہیں ہائیڈروجن اور آکسیجن آ رہی تھی۔ کاربن وافر مقدار میں یہاں موجود تھی۔ مگر اس سارے Orderمیں کسی چیز کی کمی تھی وہ کمی اگر پوری نا ہوتی تو آج زمین کی سطح پہ ہائیڈروجن وہیں کی وہیں پانیوں میں پڑی رہتی، آکسیجن کبھی کاربن ساتھ نا ملتی، نائٹروجن یونہی تنہا رہتی۔

مگر، کڑکتی بجلیاں گرنا شروع ہوئیں۔ ایک ترتیب سے رکھا گیا سارا جہان ایک بے ترتیبی کی طرف بڑھ گیا۔ یہ بجلیاں اتنی شدت اور وافر مقدار میں گری کہ ایٹم ایٹم ان کے خوف سے گھبرا اٹھا اور آپس میں اکھٹا ہونا شروع ہو گیا۔ کچھ نے کامیابی سے پہلا خامرہ بنایا تو کچھ نے کوئی اور مالیکیول، مگر ایک Chaosہر جگہ تھی جو کہ ایک نئے Orderکے آنے کی نوید تھی۔

اس Chaosنے کہیں آر این اے کو وجود دیا تو کہیں پہ ڈی این اے کو، کون پہلے آیا کون بعد میں ؟ یہ معمہ یونہی رہے گا مگر ان میں سے آر این اے نے کم Chaosکو چنا تو اس کی اہمیت کم ہوتی چلی گئی وہیں ڈی این اے نے Chaosکو چن کر بہتر Orderکی طرف جانا شروع کیا۔ ایک ترتیبی کی طرف کا سفر شروع کیا، وہ سفر جو پیچیدہ زندگی کی طرف بڑھتا ایک قدم ثابت ہونا تھا۔

پھر ڈائنوسارس آئے پورا سیارہ ایک Orderمیں آ چکا تھا یہ Orderبہت سکوت سے چل رہا تھا مگر ایک شہابیے نے پورے Orderکو Chaosمیں بدل کر رکھ دیا۔ وہ جو ترتیب سے بیٹھے آگے بڑھ رہے تھے فنا ہوگئے وہ جو ترتیب کی طرف نہیں تھے وہ آگے بڑھنا شروع ہو گئے، اور ریڑھ کی ہڈی والے جاندار بنے، پھر ممالیہ آ گئے اور پھر ہومو خاندان، یہ خاندان بہت پرسکون تھا۔ کم تشدد پسند، مگر کچھ متشدد تھے شائد ان کو Chaosبہت پسند تھی۔

انہوں نے نینڈرتھلز جیسے اپنے جیسے دکھنے والے مگر شریف النفس جانداروں کو قتل کرنا شروع کیا، کبھی ہومو ہیڈل برگینئس کو مارنا شروع کیا تو کبھی کسی اور کو، وہیں ان کے ساتھ جنسی تعلقات بھی رکھے اور یوں وہ ناپید ہوتے چلے گئے مگر یہ آگے بچ گئے۔

ان کا ایک بچہ آج یہ تحریر لکھ رہا ہے تو دوسرا پڑھ رہا ہے۔ حتیٰ کہ ان بچوں کی زندگی اسی آرڈر اور کےاوس کے بیچ ایک سینڈوچ بن کر چل رہی ہوتی ہیں۔ آپ کسی ایک شخص کو حد سے زیادہ پیار دیں اور دیتے ہی چلے جائیں تو اس بات کا امکان سو فیصد ہے کہ وہ آپ کو فار گرانٹڈ لیکر چھوڑ دے گا۔ وہیں آپ اس کو Chaosمیں رکھیں گے تو تب بھی وہ آپ کے ساتھ نہیں رہ سکتا، لیکن اگر آپ رشتے میں ہلکے پھلکے چیلنجز دیتے رہیں گے تو آپ پرفیکٹ چلیں گے اور دیر پاء چلیں گے۔

یوں یہ کائنات ایک Orderاور Chaosکے ملغوبے میں چل رہی ہے۔ جہاں اس کی مقدار میں ذرا برابر اونچ نیچ ہوتی ہے وہاں فناء ہونے کا وقت چلا آتا ہے۔ چاہے وہ کوئی سیارہ ہو، ستارہ ہو یا کوئی انسان، ہر جگہ Orderاور Chaosبرابر چل رہا ہے۔

Check Also

Falasteenion Ko Taleem Bacha Rahi Hai (2)

By Wusat Ullah Khan