Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Marvell Studio Hollywood

Marvell Studio Hollywood

ماروول سٹوڈیو ہالی وڈ

ایوینجرز اینڈ گیم ایک ایسی مووی ہے جسے میں جتنی بار بھی دیکھ لوں ہر بار الگ مزہ آتا ہے۔ اس کے علاوہ Interstellar مجھے بے حد پسند ہے اور کتنی بار دیکھ چکا ہوں یاد نہیں؟

مگر، ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ ماروول سٹوڈیو ہالی وڈ کو ایک اگلے لیول پہ کب کا لےجا چکا ہے۔ اس کے کردار بہت ہی جاندار، پلاٹ بہت ہی پائیدار اور کہانی ہر بار اچھوتے خیال پہ مبنی ہوتی ہے۔ اس پوری فرنچائز میں Wandavision کو نکال کے میں سب موویز اور سیزن دیکھ چکا ہوں۔ لیکن Endgame جس طرح کی ماروول نے بنائی اس لیول پہ جانا بہت ہی مشکل ہے۔

دراصل Endgame کے پیچھے کریکٹر ڈیویلپمنٹ ہی بہت شاندار ہو گئی تھی جیسے آئرن مین، بلیک پینتھر، سکارلٹ وِچ اور کیپٹن امریکا سمیت ہاک آئی وغیرہ بہت شاندار تھے۔

لیکن، مجھے Endgame کی جو بات سب سے زیادہ بھائی وہ Thor کی نئی لُک تھی جس کو Thor Ragnarok میں Marvel نے بہت ہی جاندار بنا دیا تھا۔ یوں لگ رہا تھا جیسے میں صدیوں پہلے Thor کی یہ لُک دیکھ چکا ہوں۔ اس کی اینٹری اس وقت کی سینما کی سب سے خوبصورت انٹریز میں سے ایک ہے اس کے علاوہ Thor کی Hulk کےساتھ cage میں لڑائی کمال فلمائی گئی تھی۔

دوسری بات جو بھائی وہ اپنے ڈاکٹر صاحب ہیں جی وہی ڈاکٹر عجیب و غریب صاحب، Strange کا آغاز جب ماروول نے کیا تو پہلی مووی ریلیز ہونے سے پہلے سینیما کے حلقوں میں یہی شکوک تھے کہ یہ وہ مقبولیت نہیں حاصل کر سکتا لیکن پھر Strange آیا اور چھا گیا۔ اب سپائیڈر مین سے لےکر AntMan تک سب Strange کے رحم و کرم پہ آ گئےاور جو وہ سین تھا جس میں ڈاکٹر صاحب کروڑوں امکانات کا مطالعہ کرتے ہیں اور پھر بتاتے ہیں کہ ایک امکان سے ہی بچ سکتے ہیں وہ سسپینس اور تھرل سے بھرپور منظر تھا۔

ڈاکٹر صاحب کے کردار میں جان Benedict Cumberbatch نے ڈالی۔ میں ان کو تب سے پسند کرتا ہوں جب BBC پہ ان کا Sherlock چلا کرتا تھا۔ اتنی جاندار ایکٹنگ خال ہی دیکھنے کو ملتی ہے مگر وہاں کمبربیچ نے ایسی ایکٹنگ کی کہ آدھی دنیا خود کو شرلاک سمجھنے لگ پڑی تھی۔ اب انہوں نے یہاں انٹری ڈالی تو سب کے فیورٹ بن گئے ہیں۔

آخر اور سب سے اہم بات جو آپ سب کو بھی پسند ہوگی وہ Thanos ہے۔ ماروول کی سب سے شاندار بات یہ ہے کہ اس کے ولن بھی بندے کو اتنے ہی پسند ہیں جتنے ہیرو، Loki ہی دیکھ لیں۔ کچھ لوگوں کو تو یہ Thor سے زیادہ عزیز ہے۔ Hela کا بھی یہی حساب تھا۔ لیکن Thanos میں کچھ الگ تھا۔ کامک بکس سے ہٹ کر یہ Thanos کی سینیما میں پہلی انٹری تھی۔ مگر اتنے جاندار ڈائیلاگز اور پختہ ایکٹنگ کےساتھ کہ بندہ وہیں متاثر ہو جائے۔

مجھے تو Thanos اتنا زیادہ متاثر کن لگا کہ میں ادب سے اس کو حضرت تھینس کہتا ہوں کہ اتنا معتبر شخص ہے احترام ضروری ہے۔ اور اس کا وہ ڈائیلاگ تو ہم سب کا فیورٹ ہے کہI AM INEVITABLE! ہاں بھئی طاقت میں سبھی ایسے ہوتے ہیں مگر طاقت کےساتھ متاثر کن شخصیت ہونا کم کم کو نصیب ہوتا ہے سو Thanos وہی تھا۔

اب اس سال ماروول نے بہت ہی نئے انداز سے موویز ریلیز کی ہیں اور کریں گے بھی، جیسے سپائیڈرمین کے گرافکس اور CGI کمال کے تھے اسی طرح اب ڈاکٹر صاحب کی مووی بھی آئی ہے اور اپنی پاکستانی لڑکی کی بھی اور کچھ مزید آنا باقی ہیں سو یہ سینیماء پہ اس سال بھی دھاک بٹھائے رکھے گا۔ اس Marvel سٹوڈیو کے علاوہ مجھے Star Wars فرنچائز بہت پسند ہے مگر اس پر اور Dune پہ پھر کسی دن بات ہوگی۔

نیچے تصویر میں آپ Elizabeth Olsen کو دیکھ سکتے ہیں جو کہ میری فیورٹ سپر ہیرو ہیں ان کی نئی مووی بھی آج کل ان ہے جس کا نام Multiverse of madness ہے دیکھنا مت بھولیے گا اور ہو سکے تو مجھے بھی دکھا دیجیے گا۔ یہ مووی Endgame کو ٹکر دینے والی لگ رہی ہے کیونکہ اس کی CGI اور سٹوری لائن مجھے اسی لیول کی لگی ہے۔

لیکن ہر سال یہی ہوتا ہے کہ Marvel کی موویز اپنی ہی فرنچائز کے ریکارڈ توڑ رہی ہوتی ہیں۔ یہ مووی باکس آفس پہ دھاک بٹھائے گی کہ نہیں اس کا تو پتا چلے گا تب تک آپ بتائیں آپ کو کونسا سپر ہیرو فیورٹ لگتا ہے؟

Check Also

Asad Muhammad Khan

By Rauf Klasra