Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Mard O Aurat Ki Zehni Halat

Mard O Aurat Ki Zehni Halat

مرد و عورت کی ذہنی حالت

اگر آپ ان کو سننا چاہیں تو انسان بہت مزے کی چیز ہوتے ہیں۔ جنرلی ایک مرد کی پرسنالٹی کسی اور طریقے سے ٹریٹ کیا جانا مانگتی ہے اور ایک عورت کی پرسنالٹی کسی اور طریقے سے۔ جیسے آپ لڑکی ہیں اور آپ اپنے قریبی لڑکے سے پوچھتی ہیں کہ تمہارا دن کیسا گزرا؟ تو وہ ٹھیک گزرا کہہ کر چپ ہو جائے گا۔ اسے آپ بورنگ لگنا شروع ہو جائیں گی۔

مگر۔

وہیں آپ اس سے اس کا فیورٹ ٹاپک چھیڑیں جیسے اس کو کرکٹ پسند ہے تو پھر اس کی باتیں دیکھیں کہ وہ کس طرح آپ کیساتھ کرکٹ کی پوری تاریخ سے لیکر بابر اعظم کی پچھلے میچ میں تیسری گیند پر لگائی گئی کور ڈرائیو تک ایک ایک چیز ڈسکس کرنا پسند کرے گا۔ وہ اس ٹاپک پہ گھنٹوں باتیں کرنا پسند کرے گا۔ اسی طرح، اگر آپ ایک لڑکا ہیں اور آپ ایک لڑکی سے اس کے الٹ پوچھتے ہیں کہ فلاں مسئلے پر تمہاری رائے کیا ہے؟ تو یقیناً وہ جان بوجھ کر چند منٹ بعد ہی آپ سے لڑائی کر کے سو جائے گی۔

مگر۔

وہیں آپ اس سے اس کے دن کی روٹین پوچھیں گے تو وہ صبح جاگنے سے لیکر شام تک آپ کی غیر موجودگی میں ہونے والی ہر بات دلچسپی کیساتھ آپ کو سنانے لگ جائے گی۔ آپ اس سے اسکی کسی دوست کا پوچھیں تو وہ اتنے شوق سے آپ کو بتائیں گی کہ آپ پھر اس کہانی کو سنتے رہیں گے۔ حتیٰ کہ لڑکیاں اگر کبھی کسی لڑکی کیساتھ آج سے دس سال پہلے محض پانچ منٹ ساتھ رہ لیں تو وہ والی بات بھی آپ کو بتانا پسند کریں گی۔

وجہ؟

ان دو باتوں کی بہت کامن وجہ مرد و عورت کی ذہنی حالت ہے جو کہ لاکھوں سالوں کی کنڈیشننگ کے بعد یہاں تک پہنچی ہے۔ ارتقائی دوڑ میں مرد اپنے آئیڈیاز کی وجہ سے کامیاب ہوتے آئے ہیں تو وہیں عورتیں اپنی روزانہ کی اچھی یاداشت کی وجہ سے، حتیٰ کہ اگر آپ نے آج سے بیس سال پہلے اپنی پارٹنر کو ہلکا سا گھور کر بھی دیکھا ہو گا تو وہ بیس سال بعد بھی اس بات پہ آپ سے ناراض ہو جائے گی کہ مجھے یاد ہے آپ نے ایسا کیا تھا اور اسی طرح ایک مرد کو اس کی پارٹنر اگر کچھ دیر پہلے بھی لڑ کر اچھا خاصا ذلیل کر چکی ہو تو وہ پانچ منٹ بعد ہنس کر اسے بھول چکا ہو گا۔ کیونکہ دونوں کی جنرلی انٹرسٹ ایسی ہی ہوتی ہے۔

یہ بات لارج سکیل پہ کافی زیادہ لاگو ہوتی ہے گو سو فیصد مرد یا عورتیں ایسی نہیں ہوتی مگر مجارٹی ایسا ہی پسند کرتی ہے لڑکے آئیڈیا ڈسکس کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ مستقبل بہتر بنانے کی ہارڈ وائرنگ رکھتے ہیں اور لڑکیاں ایموشنل اور روٹین میموری ڈسکس کرنا پسند کرتی ہیں کیونکہ ان کی ہارڈ وائرنگ اپنے گھر بار کو بہتر بنانے کی غرض سے بنی ہے۔

اور یہ چیزیں چونکہ لاکھوں سال کی کلچرل کنڈیشننگ اور ارتقاء کا نتیجہ ہیں اس لئے اس بات کو ہم پدر سری یا ایسے کسی نظام سے جوڑ کر نہیں دیکھ سکتے۔ وہیں اگر آپ اپنے پرسنل ریلیشن شپ میں کسی بورنگ بلاکیج کا شکار ہیں تو آپ یہ طریقہ آزماء کر بہت فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے ہاں کردار الٹ ہوں لڑکے والی روٹین لڑکی اور لڑکی والی لڑکے کی ہو لیکن جنرلی یہ دو کامن بہیوئر ہیں اور ان کو جاننا کافی مفید ہو سکتا ہے۔

Check Also

Safar e Hayat Ke 66 Baras, Qalam Mazdoori, Dost Aur Kitaben

By Haider Javed Syed