Tuesday, 24 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Larkon Ko Zindagi Kaise Milti Hai?

Larkon Ko Zindagi Kaise Milti Hai?

لڑکوں کو زندگی کیسی ملتی ہے؟

لڑکے بہت سادہ زندگی مانگتے ہیں صبح اٹھیں تو سامنے انکی پسندیدہ لڑکی سو رہی ہو، اس کو بوسہ دیکر مارننگ واک کر کے آئیں واپسی پہ اکھٹے ناشتہ کریں پھر جاب پر جائیں ورنہ دوپہر تک اپنی پسندیدہ ٹیم کے میچز کی ہائی لائٹس دیکھیں، دوپہر سے شام کے درمیان اگر کوئی میچ ہے تو وہ دیکھیں ورنہ اپنی پارٹنر کیساتھ ایک واک پہ جائیں واپسی پہ فاسٹ فوڈ ہو اور پھر شام کو کوئی گیم کھیلیں، پھر ڈنر اور پھر رات دیر تک اکھٹے سیزن یا ڈرامہ دیکھیں اور پھر سو جائیں۔

لڑکوں کو زندگی کیسی ملتی ہے؟

صبح اٹھتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ بیگم صاحبہ کا منہ بنا ہوا ہے اور ناشتہ ریڈی نہیں، واپسی پہ فرمائشوں کی لسٹ ہے آفس کے لئے آج پھر لیٹ ہیں، آفس سے واپسی پہ گروسری کے بعد جب گھر آتے ہیں تو بیگم صاحبہ منہ پھلائے نئی ٹینشن دیتی ہیں اتوار ہے تو سارا دن مسائل حل کرنے کی سوچ تنگ کرتی رہے گی۔ میچ دیکھنے کا دل کرتا ہے تو امی بلا لیتی ہیں، ڈرامہ ایک ساتھ دیکھنے کی کوشش یا ایک ساتھ رومینٹک باتیں کرنے کی کوشش کریں تو بیگم سارے دن کے کاموں کی ٹینشن ڈسکس کر کے پھر سے منہ بنا لیتی ہیں اور یوں وہ پھر رات گئے تک اوور تھنکنگ کر کے سو جاتا ہے۔

یہ روٹین اتنے تسلسل سے اپنائی جاتی ہیں کہ وہ لڑکا جو شادی والے سال پہلے پیراگراف والے خواب رکھتا ہے وہ دو سال بعد ایک نکلی ہوئی توند والا ان رومینٹک بورنگ انکل بن جاتا ہے جس کی زندگی کا مقصد محض آفس جانا، واپس آنا، فرمائشیں پوری کرنا اور ٹینشن لے لے کر گنجا ہونا رہ جاتا ہے۔ یہی حال کچھ بیویوں کا ہوتا ہے جن کو ان رومینٹک شوہر ملے ہوتے ہیں جو کہ زندگی کو زندگی کی بجائے ایک پروفیشنل گیم سمجھنے لگ جاتے ہیں اور پھر وہ خوبصورت لڑکی تیس سال کی عمر میں ہی ذیابطیس ٹائپ ٹو والی ایک آنٹی بن جاتی ہیں کیونکہ ان کے شوہر کو ان میں دلچسپی ہی نہیں ہے۔

اگر آپ حال میں خوش رہنا نہیں سیکھتے تو مستقبل میں پریشان رہنا آپ کا مقدر ہوتا ہے۔ حال کو انجوائے کرنا سیکھیں۔ اگر آپ اپنے پارٹنر کیساتھ رومینٹک بن کر ایک آئیڈیل زندگی جینے کی کوشش کرنے کی ہمت نہیں رکھتے تو پھر آپ انکل بننے کا حق رکھتے ہیں وہیں بہت سے لوگ پہلے پیراگراف والی زندگی جی رہے ہیں اور وہ چالیس کے ہو کر بھی جوان نظر آتے ہیں اور جو جوان ہیں وہ اپنی پارٹنر کیساتھ ایک نو عمر شرارتی بچہ لگتے ہیں۔ آپ اگر نہیں ہیں تو وہ بنیں۔

Check Also

Hamzad

By Rao Manzar Hayat