Thursday, 02 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Zaigham Qadeer/
  4. Krakow

Krakow

کراکو

کراکو پولینڈ کا ایک بہت ہی پیارا شہر ہے۔ جس کی مقبولیت کی وجہ اس کا تاریخی ورثہ ہے۔ یہ شہر پولسکا سلطنت کا دارلخلافہ ہوا کرتا تھا، جہاں پہ بیٹھ کر پولینڈ کے بادشاہ دوسری طرف موجود آسٹریا سمیت سب کو نتھ ڈالے ہوئے تھے اور پندرھویں سے لیکر سترھویں صدی تک یہ یورپ کی مضبوط ترین سلطنت رہے تھے۔

وہیں پر چودھویں صدی میں کاپرنیکس نے یہاں بیٹھ کر کائنات کے رازوں سے پردہ فاش کیا اور اس کی شائع کردہ کتاب نے ایک نئے سائنسی انقلاب کی بنیاد رکھی، جس کو آج ہم کاپرنیکس کے انقلاب کے نام سے جانتے ہیں۔

اپنے پہلے کچھ دنوں میں اس شہر میں موجود ان جگہوں کو دیکھنے کا اتفاق ہوا، جہاں پر یہ لوگ بیٹھ کر اپنی میٹنگز کیا کرتے تھے اور کافی حیران کن باتیں جاننے کو ملیں۔

جیسا کہ پولینڈ کے امیر لوگ لیٹ کر نہیں سویا کرتے تھے بلکہ یہ بیٹھ کر سویا کرتے تھے اور اس بات کی وجہ یہ تھی کہ یہ لوگ حد سے زیادہ نمکین گوشت کھاتے تھے۔ جس کی وجہ سے ان کو ایسڈ ریفلیکس ہو جاتا تھا اور لیٹنے پہ الٹیاں آسکتی تھی اور یہ بیٹھ کر سویا کرتے تھے۔

سائنسدان اپنے بادشاہوں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات کو ڈسکس کیا کرتے تھے۔ یہاں پر سائنسدانوں کو شاہی پروٹوکول ملتا تھا۔ جس میں ان کو بہترین سے بہترین سہولیات دی جاتی تھی۔

کاپرنیکس والی یونیورسٹی یورپ کی سب سے پرانی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور یہ تقریبا تیرھویں نمبر پر آتی ہے اور اسی یونیورسٹی میں میرا ایڈمیشن ہوا ہے۔

اوور آل خوبصورتی کے اعتبار سے یہ شہر نہایت خوبصورت ترین شہر ہے۔ سردیوں میں یہاں کرسمس مارکیٹ لگتی ہے۔ جو کہ یورپ کی پیاری ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور یہاں لوگ دور دراز سے فقط لائٹیں دیکھنے آتے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ کہ یہاں پہ نو اعشاریہ ننانوے بل بننے پہ اوپر والا ایک گروشے بھی آپ کو واپس ملتا ہے۔

Check Also

Eid Gah

By Mubashir Aziz