Saturday, 23 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Kaptani Buri Hai Ya Team Bad Tareen Hai?

Kaptani Buri Hai Ya Team Bad Tareen Hai?

کپتانی بری ہے یا ٹیم بد ترین ہے؟

بابر اعظم کو آپ چاہے پسند کرتے ہوں نا پسند کرتے ہوں لیکن حالیہ ورلڈکپ میں پے در پے شکستوں کے بعد آپ کا دل اداس ہوگا۔ گو اس سب کے بعد میرا دل تو ہرگز اداس نہیں ہے لیکن اگر ہم ان میچوں کا تجزیہ کریں تو اکثر باتیں عام زبانوں پر قائم رائے سے مختلف نکلتی ہیں۔

بابر برا کپتان ہو سکتا ہے لیکن یہ برا کپتان تب کیا کر سکتا ہے جب آپ کے اوپنر دس اوورز میں ستر بھی کراس نا کر سکتے ہوں۔ درحقیقت آپ اوپنر بدل کر دیکھیں اور پھر بھی صورتحال وہی رہے؟

آپ کے دو پریمیم باؤلر، جن کی لیگ میں قیمت سب سے زیادہ لگتی ہے وہ اپنی قومی ٹیم کے لئے پرفارم کرنے کے وقت ایک ایک اوور میں پندرہ پندرہ رنز کھانا شروع کر دیں؟

آپ کے آل راؤنڈر فقط نام کے آل راؤنڈر ہوں اور وہ فقط میچ کھیلنے آتے ہوں نا کہ بچانے اور سپن باؤلر رنز کھانے والی مشین بن چکے ہوں؟ یہی سب کھلاڑی فیلڈنگ کرتے وقت گیند ہاتھ سے نکال دیتے ہوں؟

اب یہ سب کھلاڑی کسی نا کسی حساب سے کہیں باؤلنگ میں نمبر سات آٹھ پہ ہیں تو کہیں بلے بازی میں نمبر دو یا ساتھ آٹھ ہیں۔ لیکن جب پرفارم کرنے کی بات آتی ہے تو سب ٹھس ہو جاتے ہیں۔

جب مڈل آرڈر میں موجود افتخار، رضوان اور شاداب غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیل کر آؤٹ ہو جائیں بلکہ ایک دو میچ نکال کر ہر میچ میں یہی وطیرہ اپنائیں اور باؤلر ابتدائی دس اوورز میں چھ کے اوسط سے رنز کھائیں تو کپتان جتنا مرضی اچھا کیوں نا ہو وہ ان گھٹیا پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کی موجودگی میں کبھی نہیں جیت سکتا ہے۔

کپتان کا واحد کام ٹیم سلیکٹ کرنا اور فیلڈنگ لگانا ہے کسی کے ہاتھ میں گیند تھما کر باؤلنگ یا بلا پکڑا کر بیٹنگ کروانا نہیں ہے۔ اور بابر اس سے زیادہ کچھ کر بھی نہیں سکتا۔ اب کھلاڑی خود ہی پرفارم نہیں کر رہے ہیں۔ کیونکہ ہمارے سب کھلاڑی سیاست میں پڑ چکے ہیں۔ اور شکست ان کا مقدر ہے۔ شکر کریں ذلت آمیز شکست نہیں ہو رہی ورنہ جیسے حالات ہیں ان سب کا ذلیل ہو کر ملک واپس آنا بنتا ہے۔

مسئلہ بابر کی کپتانی میں نہیں ٹیم میں ہے جو اس وقت سیاست کی وجہ سے بد ترین بن چکی ہے۔ بس اگلا کپتان بننے کی دوڑ کی خاطر عزت داؤ پہ لگا رہے ہیں اور لگاتے رہیں گے۔

سو اس ریلو کٹا ٹیم کے ہارنے کی بہت خوشی ہو رہی ہے۔ شائد بابر کپتان نا رہے لیکن سب کھلاڑیوں کا اصلی روپ دیکھنے کو مل چکا ہے۔

Check Also

Ghair Yahudion Ko Jakarne Wale Israeli Qawaneen (1)

By Wusat Ullah Khan