Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Insani Dimagh Ki Storage Capacity

Insani Dimagh Ki Storage Capacity

انسانی دماغ کی سٹوریج کیپیسٹی

دماغ کی سٹوریج کیپیسٹی کتنی ہو سکتی ہے؟ انسانی دماغ کی "سٹوریج کیپیسٹی" اتنی زیادہ ہے کہ ایک عام دماغ میں پورے انٹرنیٹ کا ڈاٹا محفوظ کر دیا جائے تو تب بھی آپ کے دماغ میں کچھ جگہ خالی رہ جائے گی۔ ہمارے دماغ کے پاس سب سے حیران کن صلاحیت یہ ہے کہ یہ کیمیائی شکل میں موجود یاداشت کو ایک مکمل ساخت دے کر ہمیں دکھا سکتا ہے۔ ایک ہائیپو تھیٹیکل ماڈل میں سائنسدانوں نے اس گھتی کو سلجھانے کی کوشش کی۔

آپ کا کمپیوٹر 0، 1 کی شکل میں میموری محفوظ کرتا ہے۔ اس کو انہوں نے نیوران پہ محفوظ کرنے کا ایک تصوراتی ماڈل بنایا تو پتا چلا کہ انسانی دماغ 4 سے 5 بائٹس ایک سائنیپس یا نیورانز کے باہمی ربط میں محفوظ کر سکتا ہے۔ آپ کے دماغ میں سو ارب سے زیادہ نیوران موجود ہیں ان میں سے اگر 50% بھی فنکشنل میموری بنائیں تو یہ ہزاروں پیٹا بائیٹس یا کھربوں ایم بیز کی یاداشت محفوظ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے فقط سیربرل کارٹیکس نامی دماغی حصہ 125 ٹریلین سائنیپس رکھتا ہے۔ یہ بات حیران کن مگر حتمی نہیں ہے۔ نا ہی سو فیصد درست ہے کیونکہ اس کو ابھی تک ہم نے فقط ہائپو تھیٹکلی ہی دیکھا ہے اس کا تجربہ نہیں کیا۔ اسی لئے مستقبل میں ہمیں یہ بھی پتا چل سکتا ہے کہ یہ انٹرنیٹ پہ موجود ڈاٹا کا دو گنا بھی محفوظ کر سکتا ہے یا اس سے زیادہ۔ تب تک اس بات کو آپ فکشن بھی سمجھ سکتے ہیں۔

یاد رہے اس تصوراتی ماڈل کے مطابق اتنے ڈاٹا کو محفوظ کرنے کے لئے ایک کمپیوٹر دماغ سے پچپن ملین گنا زیادہ انرجی مانگتا ہے جبکہ آپ محض دو وقت کا کھانا کھا کر چند ملی وولٹس کی انرجی سے اتنی زیادہ یادیں محفوظ کر سکتے ہیں۔

Check Also

Salman Ahmed Ka Junoon Bhi Utaar Diya

By Syed Mehdi Bukhari