Wednesday, 25 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Hedy Lamarr

Hedy Lamarr

ہیڈی لیمر

وہ حسینہ جسکی مدد سے وائی فائی، بلیو ٹوتھ اور جی پی ایس جیسی ایجادات ممکن ہوسکیں، آجکل ہم میں سے ہر کوئی وائی فائی کنیکشن لگوانے کی خواہش رکھتا ہے یا پھر ہمسائیوں کا وائی فائی پاسورڈ چرانے کی، تاکہ وہ انٹرنیٹ ایک بہترین سپیڈ اور ڈیٹا لمٹ کے بغیر اور محفوظ ہوکر چلا سکے۔ اسکے علاوہ وہ بلیوٹوتھ کے ذریعے فائل شئرنگ کرنا بھی پسند کرتا ہے اور جی پی ایس کےساتھ نیویگیشن کرکے منزل پہ پہنچنا چاہتا ہےمگر اس سب کے دوران وہ یہ سب جاننابھول جاتا ہے کہ ان تمام عظیم ایجادات و سہولیات کے منظرعام پر آنے میں کس کس موجد کا بنیادی کردار تھا؟

گو ان سب کو ایجاد کرنے میں مدد دینے والے خوبرو چہرے کو یو ایس نیوی نے اتنا کریڈٹ لینے نہیں دیا پھر بھی آج دنیا کو پتا چل گیا ہے، کہ Wifi، GPSاور Bluetoothکی ایجادات میں اپنے وقت کی ایک حسینہ ہیڈی لیمر کا بنیادی حصہ شامل ہے۔ گو یہ حسینہ اپنی ہالی وڈ بلاک بسٹر فلموں اور اپنی متنازعہ لائف اسٹوریز جن میں چھ شادیاں اور طلاقیں تھیں، کی وجہ سے خبروں میں اِن رہی مگر حال ہی میں اس کی زندگی پر بنی ڈاکومینٹری"بومب شیل" بتاتی ہے کہ وہ فقط ایک خوبرو حسینہ ہی نہیں تھی بلکہ ایک بڑے دماغ کی مالک موجد بھی تھیں۔ بقول جس کے"لوگ اپنی Looksسے نہیں، اپنے دماغ سے خوبصورت ہوتے ہیں "۔

جیسا کہ آپکو معلوم ہوگا کہ پہلے وقتوں میں وائرلیس ڈیوائسز کی کمیونیکیشن اتنی محفوظ نا ہوا کرتی مگر ہیڈی کا شکریہ ادا کیجیۓ جس نے Frequency Hoppingکے عمل پہ چلنے والی اپنی ایک خفیہ ڈیوائس بنائی جو کہ ریڈیو کنٹرول میزائیلوں کو دشمن کو پتا چلاۓ بغیر Secure communicationکرکے ٹارگٹ تک پہنچانے میں مدد کرتی تھی، ہیڈی نے یہ ڈیوائس اپنے دوست موجد جارج اینتھل(جوکہ تیز ترین طیارے بنانے کا اعزاز رکھتا ہے اور بقول جارج، ہیڈی ایک جنئیس تھی) کےساتھ مل کر ایجاد کی اور پھر یہ یوایس نیوی کو دوسری جنگ عظیم میں استعمال کے واسطے عطیہ کر دی تھی۔

مگر یو ایس نیوی نے ہیڈی کو اس ڈیوائس کے دینے پر اس کا شکریہ ادا کرنے اور کریڈٹ دینے کی بجاۓ اس کو چپ رہنے اور جنگ کے دوران سپاہیوں کا مورال بڑھانے واسطے دورے کرنے کا حکم دیا اور سپاہیوں کو فری کسسز دینے کا کہا۔ (گو بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ یہ ہیڈی کی اپنی ایجاد نہیں بلکہ اس نے اس کی ڈایا گرام اپنے سابقہ شوہر جوکہ آسٹریلین اسلحہ ڈیلر تھا کے آفس سے چرائی تھیں مگر پھر بھی ان کے پاس کوئی واضح ثبوت نہیں)۔

فریکونسی ہوپنگ (جوکہ آگے بڑھ کر GPS، Wifi اور Bluetoothکی ایجاد کا محرک بنا) کے Phenomenonکے علاوہ ہیڈی نے ٹریفک سگنل لائٹس کا بہتر ڈیزائن بھی تجویز کیا اور ایسی گولی بھی بنائی جو کہ سوڈا میں مکس ہوسکتی تھی(یہ ایک ناکام تجربہ گنا جاتا ہے)گو اس کی زندگی میں دنیا اس کی ان خفیہ ایجادات کو نہیں جان سکی مگر اب دنیا اس کی لائف بائیوگرافی کی مدد سے جان جاۓ گی کہ وہ فقط ایک خوبرو حسینہ ہی نہیں تھی بلکہ وہ ایک عظیم موجد بھی تھی جس نے دنیا کی اس بات کوغلط ثابت کردیا کہ"خوبصورت عورت ذہین نہیں ہوسکتی"۔

بقول ہیڈی ایجادات میرے لیے بہت آسان ہیں ان پر مجھے کام نہیں کرنا پڑتا بلکہ یہ میرے ذہن میں خوبخود آجاتیں ہیں۔

Check Also

Makhloot Mehfil

By Teeba Syed