Emotionally Immature Parents
ایموشنلی امیچور پیرنٹس
وہ بچے جن کے والدین ایموشنلی امیچور ہوتے ہیں وہ اپنی فیلنگز بتانا نہیں سیکھ پاتے ہیں کیونکہ ان کو بچپن سے ہی یہ سکھایا جاتا ہے کہ آپ اگر اپنے احساسات ان کو بتائیں گے تو بدلے میں آپ کو ایک ری ایکشن ہی ملے گا۔ چونکہ یہ والدین ایموشنلی امیچور ہوتے ہیں اس لئے اپنے بچوں کی پرابلمز سننے کی بجائے یہ ان کو ری ایکشن دیتے ہیں اور ان کی فیلنگز کو اسی وقت رد کر دیتے ہیں۔ ایسے بچے بڑے ہو کر وہ اڈلٹس بنتے ہیں جو کہ دل ہی دل میں چاہتے ہیں کہ اگلا ان کی سب باتوں کو سمجھ جائے اور وہ کچھ نہ بول کر بھی اگلے کو اپنی بات سمجھا دیں گے۔
ایموشنلی امیچور پیرنٹ کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ بچے کی شخصیت کو اتنا زیادہ متاثر کر دیتے ہیں کہ یہ بچہ اس ٹراما کو جنریشنل ٹراما بنا کر آگے منتقل کرنا شروع کر دیتا ہے اور یہ نفسیاتی ٹراما ایک وراثتی کردار بن جاتا ہے۔ اس بات کی گہرائی اور تباہی کا اندازہ یوں لگائیں کہ ہمارے ٹی وی ڈرامہ سے لیکر ادب تک میں اس ایموشنلی امیچور والدین کے ہاتھوں پلنے والے رائٹرز کی جھلک موجود ہے جس میں وہ اپنے کرداروں کو بھی ویسا ہی دکھاتے ہیں جیسا ان کے اندر کا ایک محرومی کا شکار بچہ ہے۔
مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس ٹراما سے نکلا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ایک ایموشنلی امیچور پیرنٹ کے پاس پیدا ہوئے ہیں تو اس بات کو تسلیم کرکے اس کا حل سوچنا چاہیے۔ اس بات کا حل یہ ہے کہ آپ اپنے ٹراما کو سب سے پہلے قبول کریں اور یہ بات تسلیم کریں کہ آپ چھوٹی سے چھوٹی پرابلم سے بھی ٹرگر ہو کر غصے میں آ سکتے ہیں۔ اگلا قدم یہ اٹھائیں کہ دوسروں کے دل کا حال خود ہی جاننے سے لیکر بغیر بتائے اگلے شخص کو دل کا حال بتانے والی کیفیت سے نکلیں اور یہ تسلیم کریں کہ کوئی بھی آپ کا دماغ نہیں پڑھ سکتا جس چیز کی آپ کو ضرورت ہے وہ اگلے سے مانگیں۔
پھر اس بات پر فوکس کریں کہ اگلا اگر آپ کی بات نہیں مان رہا تو آپ کو ایموشنل ری ایکشن دینے کی بجائے یا اس کو فکس کرنے کی بجائے اس کی بات سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اور آخر میں اس موروثی ٹراما کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے اپنے ٹرگر پہچانیں۔ جس کی نشانی یہ ہے کہ آپ اختلاف میں ہمیشہ لڑائی میں پہل کرنے کی نفسیات کے عادی ہیں یا پھر آپ کو ہر بات بری لگتی ہے اور اس پر قابو پائیں۔ چونکہ زیادہ تر نفسیاتی ٹراماز جنریشنل ہوتے ہیں اس لئے کوشش کریں کہ آپ ان کو پہچان کر قابو کریں اور ایک ایموشنلی امیچور پیرنٹ نہ بنیں۔