Thursday, 02 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Zaigham Qadeer/
  4. Boomers Aur Gen X

Boomers Aur Gen X

بومرز اور جین ایکس

بومرز (1946-1964 تک پیدا ہونے والوں) اور جین ایکس (1965-1980 کے درمیان پیدا ہونے والوں) کی غلطیوں کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا تباہ حال ہوئی پڑی ہے۔

ملینئیلز (1981-1994 تک پیدا ہونے والوں) کو تھوڑا سکون ملا تھا کیونکہ تب تک آبادی کم تھی لیکن جین زی بیچاری ان تین بڑی جنریشنز کے برے فیصلوں کے نتائج بھگت رہی ہے اور بیچارے ملینئلز بھی اب پسنا شروع ہو چکے ہیں۔

اس وقت آدھی سے زیادہ جین زی (1995-2010 تک پیدا ہونے والے) اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی ہے اور بیس سال تک پہنچنے کے باوجود بھی ان کی بڑی تعداد ایک اچھی جاب نہیں ڈھونڈ پا رہی کیونکہ پچھلی جنریشنز نے غلط فیصلے لئے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ جہاں بومرز یا پھر ہمارے باپ دادا چند ماہ کی کمائی کے بعد ایک گھر خرید سکتے تھے وہیں پر اب ہم اپنی دس یا بیس سال کی کمائی کے بعد بھی گھر بنانے کا نہیں سوچ سکتے۔

میرے ہانگ کانگ اور چین کے دوست بتا رہے تھے کہ اگر وہ ایک گھر لینا چاہیں تو انہیں کم سے کم بھی بیس سال بغیر کچھ خرچ کئے اور کھائے پئیے ایک اچھی نوکری کے پیسے بچانا ہونگے تب جا کر وہ وہاں پر ایک گھر لے سکتے ہیں۔ اس وقت ان کے ہاں ایک گھر کی قیمت آٹھ لاکھ ڈالر سے اوپر ہے اور یہ گھر کوئی اتنا خاص بھی نہیں ہوگا۔

یہی حال باقی دنیا کا ہے۔

اس وقت اگر ہم سٹرگل کے اعتبار سے دیکھیں تو جین زی بری طرح سے پٹ رہی ہے۔

آدھی سے زیادہ دنیا ہاؤسنگ کرائسز یا کاسٹ آف لیونگ کرائسز سے گزر رہی ہے۔ حتی کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسی اکانومیز دبی پڑی ہیں اور امریکہ کا حال بھی اس سے برا ہوا پڑا ہے۔

وجہ؟

وجہ ان بومرز اور جین ایکس کے ایسے ایڈوینچر ہیں جنہوں نے پوری دنیا کو ایک دوسرے کا دشمن بنا رکھا ہے۔ کبھی کہیں پھڈے بازی تو کبھی کہیں تجربہ کاری، غرضیکہ کینیڈا جیسی اچھی اور مستحکم اکانومی بھی ایک جین ایکسر نے بگاڑ دی ہے وہیں پر ایک بومر امریکہ کو کرائسز میں ڈال چکا ہے۔

ایسے میں جین زی کے لئے سروائیول بہت مشکل ہوگا مگر یہ ان مشکلات کے بعد اگلی جنریشن کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کا سوچے گی۔ مگر جتنی یہ پس رہی ہے یا پسے گی لگ پتا جائے گا۔ یہی حال بیچارے ملینیلز کا ہو رہا ہے کہ ان کو بھی ریٹائرمنٹ نصیب نہیں ہو رہی جبکہ بومرز مزے سے ریٹائر ہو کر بڑھاپہ انجوائے کر رہے ہیں۔

Check Also

Huqqe Walay Dost

By Javed Ayaz Khan