Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Biology Ka Qasoor

Biology Ka Qasoor

بائیولوجی کا قصور

ارتقائی نفسیات یہ بتاتی ہیں کہ مرد ان عورتوں سے زیادہ کشش محسوس کرتے ہیں، جو کہ صحت مند اور جوان نظر آتی ہوں اور عورتیں ان مردوں سے زیادہ کشش محسوس کرتی ہیں، جو کہ زیادہ طاقتور اور مشکل سے حاصل کیے جانے والے ہوں۔ پچھلی پوسٹ میں جینڈر رولز پر کچھ کمنٹس ہیں۔ ان کو ملا کر ایک اور بات جو کہ ارتقائی لحاظ سے کافی دیکھی جا سکتی ہے۔

وہ یہ ہے کہ عورتوں میں لمبے بالوں کو اس لئے ترجیح دی جاتی ہے، کیونکہ یہ پہلی دو شرائط کو پورا کرتے ہیں۔ مطلب لمبے اور گھنے بال کسی بھی عورت کی اچھی صحت اور جوانی کی علامت ہوتے ہیں، کیونکہ عمر کے اس حصے میں بال سب سے زیادہ بڑھتے ہیں۔ اب یہ سماجی بہیوئر ہو گیا۔ مگر ان اچھے اور لمبے بالوں کے لئے جنیٹکس بھی ضروری ہیں ورنہ کسی کی خواہش سے سب ہونے سے رہا۔

سو ان لمبے بالوں کی وجہ سے عورتوں کی جنیٹکس میں رد و بدل آیا اور ان میں ٹیسٹوسٹیرون کا کاؤنٹر ایسٹروجن موجود ہے۔ مرد حضرات ٹیسٹوسٹیرون کی وجہ سے جلدی گنجے ہو جاتے ہیں یا لمبے بال رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ آن ایوریج ماضی سے لیکر اب تک، مرد حضرات 30cm تک بال با آسانی ایک عرصہ تک رکھ سکتے ہیں جبکہ خواتین اس کو 60cm یا اس سے آگے بھی لیجانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اور یہ سب عورتوں کے ہارمونز کی وجہ سے ممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ آن ایوریج کوئی گنجی عورت نہیں دیکھیں گے۔ کیونکہ وہ گنجا نہیں ہو سکتی ہیں۔ اب اس بائیولوجیکل خاصے کی وجہ سے ایک سماجی خاصہ بنا جس کی وجہ سے مرد حضرات لمبے بالوں کو اپنے لئے ایک اٹریکشن کا فیکٹر کئی ہزار اور لاکھ سالوں سے سمجھتے آ رہے ہیں اور اس کے پیچھے ماحولیاتی دباؤ سے زیادہ اب بائیولوجیکل دباؤ موجود ہیں۔

اسکے پیچھے کسی مرد کے دباؤ کا کوئی قصور نہیں ہے یہ ایسے ہی ہے، جیسے کوئی عورت ایک چوڑی چھاتی والے مرد کو دیکھ کر زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ یوں لامحالہ لمبے بالوں کا تعلق feminine خصوصیات سے جا ملتا ہے۔ ارتقاء کا مطالعہ جینڈر گیپس کو کافی جگہوں پہ جسٹیفائی کرتا ہے اور اس میں میرا یا کسی اور کا قصور نہیں بلکہ آپ کی بائیولوجی ہی ایسی ہے۔

یہی بات ہے کہ اگر کسی ایک ٹیسٹ سبجیکٹ جو کہ فیمنسٹ ہو یا کنزرویٹو اس کو ایک ایسے کمرے میں رکھا جائے، جہاں ہر طرح کے بالوں والی خواتین ہوں تو وہ نیچرلی لمبے بالوں والی صحتمند لڑکی کی طرف دیکھنے کے امکانات زیادہ رکھے گا اور اسی طرح جینڈر رولز کی انکار ایک خاتون فیمنسٹ کو ایک بند کمرے میں مرد دکھائے جائیں تو وہ چوڑی چھاتی والے مرد کی طرف زیادہ اٹریکشن محسوس کرنے کے امکانات رکھے گی۔

اور اس میں معاشرے کا نہیں ہماری بائیولوجی کا قصور ہے، جو کہ ہماری نسل آگے بڑھانے کے لئے ایسی بنی ہے۔ آپ اس کو چاہے جتنا مرضی غلط کہیں آپ یا آپکی اگلی پچاس نسلیں بھی اس چیز سے فرار نہیں پا سکتی ہیں۔

Check Also

Bhai Sharam Se Mar Gaya

By Muhammad Yousaf