Friday, 29 March 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Zaigham Qadeer/
  4. Bill Gates Ka Dora e Pakistan

Bill Gates Ka Dora e Pakistan

بل گیٹس کا دورہ پاکستان

پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے لئے یہ دورہ بہت مثبت نتائج لیکر آئے گا۔ جہاں پولیو فری سٹیٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان صحت میں بہتری دکھا رہا ہے وہیں بل گیٹس کے دورہ کی وجہ سے ٹیکنالوجی انویسٹرز کا ہم پر اعتماد مزید بڑھے گا۔گو میرا تعلق آئی ٹی سے نہیں ہے لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ پاکستان میں آئی ٹی کا اتنا زیادہ ٹیلنٹ ضرور ہے کہ ہم انڈیا سے کئی گنا زیادہ آگے محض اگلے پانچ سالوں میں جا سکتے ہیں۔

انڈیا ہمیں آئی ٹی میں آگے اس لئے دکھائی دیتا ہے کیونکہ آبادی کے لحاظ سے اگر وہاں کا 0۔ 1% بندہ بھی آگے آئے تو یہ کڑوڑ سے اوپر چلا جاتا ہے جبکہ ہمارا 10 فیصد شائد اس کے برابر ہو گا۔ (جسٹ ایک مثال ہے) لیکن اوور آل ہمارے پاس پرسنٹیج کے لحاظ سے ٹیلنٹ انڈیا سے کئی گنا زیادہ ہے۔مگر،ملک میں لگنے والے پے در پے مارشلاؤں اور 58 ٹو بیوں نے ہمارا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا تھا جس کی وجہ ملک نے وہ ترقی نہیں کی جو کر نی چاہیے تھی۔

لیکن،الحمدللہ سے عمران خان کی قیادت میں بہت سے کام بہت ہی زیادہ اچھے ہو رہے ہیں جن میں آئی ٹی سب سے آگے ہے۔ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ آپ ایک جماعت کو نا پسندیدہ سمجھ کر بھی اس پر تنقید کیساتھ ساتھ اس کے اچھے کام کو سراہتے ہیں اور اس حکومت کے نیچے معیشت کا یوں ترقی کرنا سراہے جانے کے قابل ہے۔اس وقت آئی ٹی سے لیکر کپڑے کی انڈسٹری تک اور اس سے لیکر ایکسپورٹس اور زراعت تک زیادہ تر شعبے لانگ رن میں بہت اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں جو کہ ایک قابل تعریف بات ہے۔

مگر وہیں،تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ پہ توجہ نا ہونے کے برابر ہے اس کی وجہ سے ملکی یونیورسٹیوں کی رینکنگ سے لیکر فنڈنگ تک بہت کچھ نیچے جا چکا ہے اور یہ بہت ہی غلط ہے۔ صحت میں بھی بہت سی تبدیلیاں ہونا باقی ہے جو کہ لاجیکلی ایکدم سے ہونا ممکن نہیں۔

بل گیٹس کے دورہ پر مبارکباد اور دعا ہے کہ ترقی کے جو فگر دکھ رہے ہیں وہ واقعی دیر پاء ہوں ہمیں بس ملک کی بہتری چاہیے۔

Check Also

Az Toronto Maktoob (4)

By Zafar Iqbal Wattoo