Wednesday, 25 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Aye Main Apko Kuch Heran Karta Hoon

Aye Main Apko Kuch Heran Karta Hoon

آئیے میں آپکو کچھ حیران کرتا ہوں

آپ خود کو کتنا بڑا سمجھتے ہیں؟ خود کو اس دنیا کا حاکم سمجھتے ہیں؟ لیکن آپ زمین سے موازنے میں ایک دانے سے بڑے نہیں لگتے، بات یہیں ختم نہیں ہوتی، کیا آپکو پتا ہے کہ ہمارا سورج اتنا بڑا ہے کہ اس میں دس لاکھ زمینیں سما سکتی ہیں۔ اس سورج کے سامنے یہ زمین ایک دانے سے بڑی نہیں لگتی۔

لیکن انتظار کیجئے یہ سورج اتنا بڑا بھی نہیں ہے، کائنات میں ایسے کئی سورج ہیں جن کے نزدیک ہمارا سورج ایک ذرے سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ لیکن رُکیَے! یہ لاکھوں کڑوڑوں زمینوں کو اپنے میں سمونے والے سورج ملکی وے کہکشاں کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ یہ ایک لاکھ نوری سال کی لمبائی رکھتی ہے۔ مطلب کہ روشنی کو اس کہکشاں کا پورا چکر لگانے میں ایک سال لگ جاتے ہیں۔ اللہ اللہ اتنی بڑی کائنات، ارب ہا سیاروں سے بھری پڑی!

لیکن یہ سلسلہ یہیں نہیں رُکتا، مختلف کہکشائیں مل کر ایک سُپر کلسٹر بناتی ہیں، ورگو نامی ایک کلسٹر تیرہ سو کہکشاؤں سے بھرا پڑا ہے۔ اوراس کلسٹر کی لمبائی سات اعشاریہ پانچ ملین نوری سال ہے۔ اور خلاء میں ایک ایسا کلسٹر بھی ہے جو اپنے اندر چون کہکشائیں رکھتا ہے۔ اور اسکی لمبائی دس ملین نوری سال ہے۔ اتنے میں ہم غائب نہیں ہورہے ابھی بہتکچھ باقی ہے۔ لانیکیا سُپر کلسٹر پانچ سو ملین نوری سال کی لمبائی پہ محیط ہے۔

بات ابھی ختم نہیں ہوئی، اس کائنات میں دس ملین تک سُپر کلسٹر ہوسکتے ہیں۔ ان میں کتنی کائناتیں ہیں؟ کتنے سیارے ہیں؟ کتنے ستارے ہیں ؟ یہ آپ کی سوچ!ابھی بھی آپکو اپنی ذات پہ غرور ہے تو آپ کو تھوڑا سوچنا چاہیَے کہ اس کائنات میں آپکی یا اہمیت ہے!

Check Also

Dunya Ke Mukhtalif Mumalik Ki Shahkaar Kahawaten

By Noor Hussain Afzal