Tuesday, 14 July 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zafar Iqbal Wattoo
  4. Pani Ki Expiry Date

Pani Ki Expiry Date

پانی کی ایکسپائری ڈیٹ

کُچھ لوگ جگ یا برتن میں پڑا ایک دن پرانا پانی پھینک بھی دیتے ہیں اور پھر موٹر چلا کر ہزاروں سالوں سے زیر زمین رہنے والے پانی کو سب سے خالص اور محفوظ ترین پانی سمجھ کر پمپ کررہے ہوتے ہیں۔ تو کیا دوسری کھانے پینے کی چیزوں کی طرح پانی کی بھی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ ہوتی ہے؟

جن علاقوں میں سرکار کی واٹر سپلائی سے پانی روزانہ فراہم کیا جاتا ہے وہاں لوگ اکثر ایک دن پُرانا پانی یہ سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں کہ یہ باسی ہوگیا ہے۔ یعنی یہاں پانی کی ایکسپائری ڈیٹ صرف ایک دن ہوتی ہے۔

شادی بیاہ یا سماجی تقریبات میں جس لمحے ایک نئی بوتل بند پانی کھولی جاتی ہے، پہلے کھولی ہوئی بوتل کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، چھوڑ دیا جاتا ہے یا پھینک دیا جاتا ہے۔ یعنی یہاں پانی کی ایکسپائری ڈیٹ صرف چند منٹ یا گھنٹے ہے۔

لیکن صحرا میں سفر کے دوران پانی کا ہر قطرہ قیمتی اور "تازہ" رہتا ہے جب تک کہ پانی کا اگلا ذریعہ نہ مل جائے۔ یعنی یہاں پانی کی ایکسپائری ڈیٹ تب تک ہوتی ہے جب تک پانی کا دوسرا ذریعہ دستیاب نہ ہو۔

ڈیموں اور آبی ذخائر میں ذخیرہ شدہ پانی اگلے برسات کے موسم تک استعمال ہوتا ہے اور خشک سالی کے دوران یہ دو یا تین سال تک کمیونٹیز کی خدمت کر سکتا ہے۔ یعنی یہاں پانی کی ایکسپائری ڈیٹ کئی سال تک ہوتی ہے۔

جو پانی ہم 50 سے 500 فٹ کی گہرائی سے کھینچتے ہیں ہوسکتا ہے وہ سینکڑوں یا ہزاروں سالوں سے زیر زمین ذخیرہ ہو لیکن اس کے باوجود ہم اسے پینے کے پانی کے سب سے محفوظ اور صحت مند ذرائع میں سے ایک سمجھتے ہیں۔

درحقیقت صاف پانی کی خود کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہوتی۔ جب پانی وافر ہوتا ہے تو ہم اسے "پرانا" یا "باسی" کہتے ہیں۔ جب پانی قلت پڑتی ہے تو وہی پانی امرت کی طرح قیمتی ہو جاتا ہے۔ ایکسپائری ڈیٹ ہماری سوچ کی ہوتی ہے جوکہ پانی کی دستیابی پر منحصر ہے۔

ہر طرح کا صاف پانی قیمتی ہوتا ہوتا ہے۔ پانی کا استعمال ذمہ داری سے کریں اور ہر قطرے کو محفوظ رکھیں۔

Check Also

Mapogo Gang

By Syed Mehdi Bukhari