Tuesday, 24 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zafar Iqbal Wattoo
  4. Pakistan Se Baramad Kiye Jane Wala Chawal

Pakistan Se Baramad Kiye Jane Wala Chawal

پاکستان سے برآمد کیے جانے والے چاول

پاکستان سے برآمد کیے جانے والے چاول کے ہر کلو گرام کو پیدا کرنے پر تقریباً 4500 لیٹر تک پانی خرچ ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے آبی وسائل پر کتنا بوجھ پڑتا ہے کیا آپ جانتے ہیں؟

چاول پاکستان کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہونے والی جنس ہے۔ پاکستان اپنی مقامی آبادی کی ضرورت سے دوگنا زیادہ مقدار میں چاول پیدا کرتا ہے۔ اس سال پاکستان کی چاول کی برآمدات ریکارڈ 50 لاکھ ٹن تک پہنچ جائیں گی۔ ہمارا چاول کے زیرِکاشت رقبہ اسی لاکھ ایکڑ سے تجاوز کرچکا ہے جس پر تقریباً 90 لاکھ ٹن تک چاول پیدا ہوتا ہے۔

عالمی طور پر چاول کے لئے پانی کی فی یونٹ ضرورت 700 ملی میٹر ہے جب پاکستان کے صدیوں پرانے فلڈ اریگیشن کے ذریعے 1200 سے 2000 ملی میٹر تک پانی خرچ ہوجاتا ہے لیکن ہماری پانی کی پیدواری صلاحیت صرف 0.23 کلوگرام فی مکعب میٹر ہے جب کہ عالمی اوسط 0.79 کلوگرام گی مکعب میٹر ہے (یعنی تین گنا زیادہ)۔

ان حالات میں ہمارے آبی وسائل پر بوجھ پڑتا ہے۔ کیونکہ نئے ڈیم بن نہیں رہے اور پرانے ڈیموں کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ گاد جمع ہونے کی وجہ سے دن بدن کم ہوتی جارہی ہے اس لیے زمینی پانی کی پمپنگ بڑھانا پڑتی ہے۔ سولر کے آنے کے بعد تو بے دھڑک زمینی پانی بنا ضرورت پمپ کیا جارہا ہے۔

چاول ایکسپورٹ سے 2-3 ارب ڈالر تو ملک میں آجاتے ہیں لیکن یہ پیسہ عام کسانوں کی بجائے بڑے سرمایہ داروں، مڈل مین اور ذخیرہ اندوزوں کی جیب میں چلا جاتا ہے۔ یوں ہم غیر ملکیوں کو باسمتی چارل کھلانے کے شوق میں اپنے زمینی پانی کے ذخائر کو برباد کرتے جارہے ہیں۔

Check Also

Jamia Tur Rasheed Nayi Raahon Ka Ameen

By Abid Mehmood Azaam