Tuesday, 24 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zafar Iqbal Wattoo
  4. Mausam Ke Najoomi

Mausam Ke Najoomi

موسم کے نجومی

منور سلیم کھوکھر کو اچانک اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے سنہ 2022 کی تباہ کن بارشوں کی ٹھیک ٹھیک پیش گوئی پندرہ دن پہلے ہی کردی تھی۔ موجودہ ہیٹ ویو یا گرمی کی لہر کی پیش گوئی انہوں نے 23 اپریل کو کردی تھی جب ہم کھیس اور کمبل لے کر سو رہے تھے۔ وہ اس سال ایک زور آور مون سون کی دہائی ابھی سے دے رہے ہیں۔

موسم کے اس نجومی کے شوق کی انتہا یہ ہے کہ انہوں نے اپنا ذاتی موسمیاتی اسٹیشن لگایا ہوا ہے جہاں سے وہ موسم پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔ ان کی موسمی پیش گوئیوں نے لاکھوں کسانوں کو معاشی اور زرعی فائدہ دیا۔ ان کی برف باری، لینڈ سلائیڈ نگ، آندھی اور موجودہ ہیٹ ویو کی پیش گوئیوں نے کئی ہزار مسافروں وغیرہ کی جان بچائی۔

ان کا موسمیاتی سٹیشن دن و رات ہر وقت ایکٹو ہے۔ اور ہر 16 سے 20 سیکنڈ بعد ہر قسم کی موسمی اپڈیٹ الغرض بارش سے لے کر ہوا میں نمی و مٹی، سورج سے لے کر چاند کی اپڈیٹ دے رہا ہے اور یہ سب ڈیٹا ان کے پاس آٹو میٹک سیو ہوتا جا رہا ہے۔ وہ بھی دن میں کئی کئی بار قلم کتاب لے کر مختلف جگہوں کا چکر لگاکر موسمیاتی معلومات اکٹھا کرتے ہیں اور بروقت موسمی پیش گوئی جاری کرتے ہیں جوکہ ظاہر ہے ان کی ذاتی رائے ہوتی ہے لیکن قریباْ ٹھیک ٹھیک ہوتی ہے۔

میں گزشتہ تین ماہ سے ان کے ساتھ رابطے میں آیا ہوں اور ان کے واٹس ایپ گروپ کا حصہ ہوں۔ ان کے متعدد واٹس ایپ گروپ ہیں اور اس کے علاوہ فیس بک پیج، یوٹیوب چینل اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی ہے۔

کسان بھائی، زراعت اور ٹریول کی صنعت سے منسلک لوگ، آبی وسائل کے منتظم اور موسم کی صورت حال سے دلچسپی رکھنے والے لوگ انہیں ضرور فالو کریں یا ان کے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہو جائیں۔ ان سے رابطے کی تفصیلات کے لئے نیچے تبصروں کے ڈبے کو دیکھیں۔

Check Also

Yaroshalam Aur Tel Aviv Mein Mulaqaten

By Mubashir Ali Zaidi