Tuesday, 24 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zafar Iqbal Wattoo
  4. Leadership Ka Vision

Leadership Ka Vision

لیڈر شپ کا وژن

کوالالمپور کے بارشی پانی کی نکاسی کے ماسٹر پلان پر کوالالمپور کی شہری حکومت کام کروا رہی تھی (2003) جس کے سربراہ ڈاکٹر مہاتیر محمد کے قریبی دوست تھے۔

ایک دن وہ اس پراجیکٹ ایک میٹنگ لے رہے تھے تو انہیں ہماری کنسلٹنٹس ٹیم کی طرف سے بتایا گیا کہ شہر میں روزانہ 30 منٹ سے لے کر 3 گھنٹے تک بارش ہوتی ہے۔ جس کا حجم 60 سے 100 ملی میٹر تک ہوتا ہے اور اس بارش کا دورانیہ جتنا کم اور حجم جتنا زیادہ ہوتا ہے اتنا ہی زیادہ اربن فلڈنگ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ شدید بارش ہونے کے بعد اربن فلڈنگ ہونے کے درمیان کتنا وقت لگتا ہے؟

ہماری طرف سے جواب دیا گیا کہ کم سے کم آدھا گھنٹہ۔

کہنے لگے کہ بس مجھے ایسا نظام نکاسی آب چاہئے جس میں شہر میں آدھے گھنٹے سے زیادہ بارش کا پانی کھڑا نہ ہو۔

پھر کہنے لگے کہ ایسا فلڈ وارننگ سسٹم بنائیں کہ جیسے جیسے بارش ہوتی جائے ساتھ ساتھ ہی پتہ چلتا جائے کہ کس کس علاقے میں کتنے وقت بعد اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ تاکہ لوگ اپنے کاروبار، گھر اور گاڑیوں کو اس سے پہلے محفوظ کر سکیں۔

سب سے اہم سوال جو انہوں نے کیا جو کہ ان کے لیڈرشپ وژن کو ظاہر کررہا تھا وہ یہ تھا کہ آپ لوگ جو نظام بتا رہے ہیں اس میں شہری حکومت کے محکموں کے پاس ردعمل دینے کے لئے صرف آدھا گھنٹے کا وقت ہے جو کہ بہت کم وقت ہے۔

کوئی ایسی ٹیکنالوجی نہیں ہو سکتی جس سے بارش ہونے سے پہلے ہی بادلوں کے بننے کے پیٹرن سے پتہ چل سکے کہ آج کتنی بارش ہوگی تاکہ بارش شروع ہونے سے پہلے ہی ہمارے پاس بارش کے دورانیے والے تین گھنٹے بھی اربن فلڈنگ سے بچاو کی تیاری کے لئے مل جائیں۔

ان کی خواہش کے مطابق اس پر کام شروع کردیا گیا سسٹم بن گیا اور فلڈ وارننگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔

کوالالمپور کے نیچے نیچے بارش کے پانی کے ساتھ ساتھ ٹریفک نکالنے والی سرنگیں بنیں، 76 سے زیادہ مقامات پر ٹِن مائننگ سے بننے والے قدیمی تالابوں کو بارش کا پانی ذخیرہ کرنے والی ماحول دوست جھیلوں میں تبدیل کیا گیا، نشیبی علاقوں کی عمارات پر فلڈ گیٹ لگائے گئے، سیلاب کے خطرے کی حد میں رہنے والے شہریوں کو ایس ایم ایس بھیجے جانے لگے اور سیلابی خطرہ کم ہوا۔

Check Also

Mein Kalla e Kafi Aan

By Syed Mehdi Bukhari