Saturday, 23 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Yousra Shaykh
  4. Tahajud

Tahajud

تہجد

تہجد وہ نماز ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے نخرے اٹھاتا ہے۔ اس کی ہر دل سے نکلی بات کو کن فیکون کہہ کر حقیقت بنا دیتا ہے۔ اللہ تو اپنے بندے کا انتظار کرتا ہے رات کے گہرے اندھیروں میں۔ پھر بس جو بھی اپنے رب کے لئے اپنی نیند سے بیدار ہوکر اللہ کے حضور حاضر ہوتا ہے اور اس سے اس کی محبت کا تقاضا کرتا ہے تو پھر وہ پاک رب اپنے بندے کو اپنی قدرت کے وہ جلوے دیکھاتا ہے جن کو دیکھنے کے بعد انسان بے اختیار اللہ کی شان کا دیوانا ہو جاتا ہے۔

جو کہانی تہجد تک پہنچ جاتی ہے پھر کبھی وہ ادھوری نہیں رہتی۔ انسان کے کسی چیز کو چاہنے سے مل جانے تک کا سفر زبان سے نکلی دعا اور آنکھ سے نکلےایک آنسو کا محتاج ہوتے ہیں۔ تہجد ہر کوئی پڑھ بھی نہیں سکتا ان کی حاضری لگتی ہے جن کو بلایا جاتا ہے۔ اللہ ان کو بلاتا ہے جن کو وہ سننا چاہتا ہے۔ کتنا خوبصورت احساس ہے کہ رب کی طرف سے حاضری جن کی لگتی ہے وہ چنے ہوئے چند "خاص" کہلائے جاتے ہیں۔

تہجد کے وقت کا سکون وہی جانتا ہے جس نے رات کے گہرے اندھیروں میں کمرے کے ایک کونے میں اپنے رب سے باتیں کی ہوں۔ تہجد ایک عام انسان کو اللہ کے قریب کر دیتی ہے۔ تہجد میں مانگی گئی دعاؤں پر اللہ کن فیکون کی بارش برساتا ہے۔ جس انسان کو اللہ کا رنگ لگ جا ئے پھر وہ اس دنیا کا نہیں رہتا۔ آپ اللہ سے دوستی لگانے کی کوشش تو کریں جس دن اللہ نے آپ کو اپنا دوست بنا لیا آپ کو دنیا کے سہارے کمزور اور کھوکھلے لگنے لگ جائیں گے ان کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں پڑے گئی۔

اپنے ہر چھوٹے بڑے دکھ اپنے رب کو سنانے کی عادت ڈالیں وہ بہت رحیم ہےجو اس کی طرف ایک قدم بڑھاتا ہے وہ خود آگے بڑھ کر اسے تھام لیتا ہے۔ نماز پڑھو، تہجد پڑھو اللہ سے دوستی کرلو اور پھر اس دوستی کے رنگ دیکھو۔

Check Also

Jaane Wale Yahan Ke Thay Hi Nahi

By Syed Mehdi Bukhari