Saturday, 11 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Wisal Ahmad
  4. Jo Dard Mila Mujhe Khuda Kisi Ko Na Dikhaye

Jo Dard Mila Mujhe Khuda Kisi Ko Na Dikhaye

جو درد ملا مجھے خدا کسی کو نہ دکھائے

زندگی بھی عجیب کیفیت کا نام ہے۔ جب بھی میری سامنے کوئی زندگی کا ذکر کرتا ہے تو میں ضرور جواب دیتا ہوں کہ زندگی اللہ کی عبادت کا نام ہے۔ اس کے علاوہ زندگی درد اور دقت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ کسی نے خوب فرمایا ہے کہ آپ زندگی اچھی طریقے سے گزارنا چاہتے ہوں تو اللہ تعالی کے دین میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ اور زندگی میں ان لوگوں کی عادات واطوار کو نہ اپناؤ جو دن رات بلند وبانگ دعوے کرتے ہے اور کام دیکھنے کے قابل بھی نہیں ہوتا۔

حضرت محمدﷺ اس دنیا کے عظیم انسان تھے اور یہی وجہ تھے کہ اللہ نے ان کو بلند مقام ومرتبہ عطا فرمایا تھا۔ انہوں نے زندگی میں بےشمار مصیبتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اللہ کے دین کی خاطر انہوں نے ہر تکلیف کو برداشت کیا لیکن آج کل کوئی دین کے کام میں سرگرم نہیں بلکہ تنگ ہی ہوتا ہے۔

شیطان مسلمان کا ازلی دشمن ہے۔ مجھے طرح طرح کی وساوس آتے تھے اور جسکی وجہ سے میں شدید کرب میں مبتلا تھا۔ میں نے کوششیں کیں تاکہ اللہ تعالی میرے اس درد کو ختم ہی کردیں لیکن یہ سب اللہ کا کام ہے میں تو رب کریم کا نہایت شکرگزار ہوں کہ مسلمان پیدا کیا اور پھر عظیم نبیﷺ کی امت میں پیدا کیا۔ اس پر میں فخر کرتا ہوِں۔ میں اپنی صفت بیان نہیں کرتا لیکن الحمد اللہ دین کے کاموں میں سرگرام رہتا جسکی وجہ سے شیطان طرح طرح کے وساوس میرے دل میں ڈال کر میری توجہ کو ہٹاتے۔ مجھ کو جو وساوس آتے وہ بھی ملاحظہ ہوں۔

اللہ تعالی کی ذات کے حوالے سے آتا ہے اور مجھے انتہائی دقت پہنچتی ہے۔

دوسرا وسوسہ میری ماں کی شناحتی کارڈ پر پانچ sim ہیں۔ تین میں سے دو سم مجھ سے گم ہو گئی ہے اور ایک میرے ساتھ اب موجود ہے۔ دو میرے ماما کے بچوں نے کے پاس ہے اور اس کو وہ استعمال کر رہے ہیں۔

مجھے یہ وہم آتا ہے ان سموں کے بارے میں کہ میں نے اگر ایسا نہیں کیا تھا تو ٹھیک ہوتا۔ اس کی وجہ سے میں انتہائی پریشانی میں مقید اور مبتلا ہوں۔

تیسرا میرا ای میل اور فیس بک اکاؤنٹ ہے اس کے بارے میں مختلف وساوس دل میں جنم لیتے ہیں۔ کہ مجھ سے اس کی پاس ورڈ password بھول جائیں گی تو میں کروں گا کیا؟

یہ درج بالا وساوس مجھے بےچین کرتا۔ میں کئی مولوی صاحبان سے ملا ہوں انہوں نے بھی تسلی دی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مجھ کو بھی ٹھیک کریں اور ایسے وساوس کسی کو نہ دکھائے کیونکہ انسان کو شدید دقت ہوتی ہے۔

دعاؤں میں یاد رکھنا تاکہ اللہ تعالی مزید ان کو اپنی پوری قدرت وطاقت سے ختم کریں۔

Check Also

Sher Aur Bandar Shehr Ke Andar

By Javed Ayaz Khan