Sunday, 24 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Syed Khyber Ali
  4. Nizam e Taleem Aur Corona Virus

Nizam e Taleem Aur Corona Virus

نظام تعلیم اور کورونا وائرس

کورونا وائرس جب سے منظر عام پر آیاہے تمام دنیا کی زندگی مفلوج کر کے رکھی ہوئی ہے پورا سال ہو گیا لاک ڈاؤن سے گزرنا پڑ رہا ہے جو کہ انسان کو کافی پریشانی کا سبب پیدا کر رہا ہے۔ نظام زندگی کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام کو بھی بری طرح متاثر کر کے رکھا ہوا ہے۔ کرونا کی تیسری لہر نے پھر سے کالجز یونیورسٹیز بند کر دیا۔ علم، آگاہی، شعور اور تربیت کے تمام مراکز بند کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے طالب علموں کی پڑھائی بری طرح متاثرہو رہی ہے اور شدید زہنی ازیت کا شکار ہو رہے ہیں۔

بہتر نظام تعلیم کے ساتھ کرونا کا سامنا کرنا چاہئے۔ دوسری طرف دیکھا جائے تو بازاروں، جلسہ گاہوں، دوسرے مراکز اپنے آب و تاب سے جاری ہیں، ہمارے ملک کا سب سے سنگین مسئلہ یہی ہے کہ مساجد اور سکولوں کو بند کیا جاتا ہے لیکن حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنی تقریبات، اپنے جلسے بند نہیں کر رہے ہر جگہ خواہ وہ شادی حال، مارکیٹ، شوپنگ مال، ریسٹورینٹ میں ایس او پیز کا خیال نہیں کیا جا رہا اور پی ڈی ایم لانگ مارچ کرنے کے لئے کورونا نہیں ہے صرف کالجز اور یونیورسٹیز میں کورونا کہاں سے آتاہے، عجیب منطق؟ الیکشن سب کو یاد ہوگا کس نے جلسہ نہیں کیا؟ کیا ان دنوں کرونا نیند کی گولی کھا کے سویا تھا؟

صرف تعلیمی اداروں کو بن کر کے سٹوڈنٹس کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، طلبا و طالبات رہنی اذیت کا شکار ہیں، ہر جگہ کرونا ایس، او، پیز پر عملدرآمد ہونا چاہئے، اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو صرف تعلیمی اداروں کو بن کر کے رکھنا سٹوڈنٹس کے ساتھ ناانصافی ہو گی۔

Check Also

Hikmat e Amli Ko Tabdeel Kijye

By Rao Manzar Hayat