Sunday, 24 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Syed Jawad Hussain Rizvi
  4. Aalmi Adalat e Insaaf Ka Faisla

Aalmi Adalat e Insaaf Ka Faisla

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ

عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ فلسطینیوں کو انسداد نسل کشی کے قوانین کے تحت تحفظ ہے۔ اسرائیل کی فوج کشی سے شہری آبادی بری طرح متاثر ہوئی۔ فیصلے میں غزہ میں خواتین اور بچوں کی وحشیانہ بمباری میں ہلاکتوں اور اسرائیل کی جانب سے محاصرے، پانی کی بندش اور امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا گیا۔

عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ اسرائیلی آپریشن کے دوران غزہ میں شہریوں کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کیا گیا اور اسپتالوں، تعلیمی اداروں، عبادت گاہوں سمیت غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا گیا۔

ان تمام دلائل کی بنیاد پر فیصلے میں کہا گیا کہ قوانین جنوبی افریقا کی غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کو چلانے کی اجازت دیتے ہیں۔ اس لیے اسرائیل کی مقدمہ نہ سننے کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے گزشتہ برس 29 دسمبر کو اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس پر اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا یہ کیس سننے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔

بلاشبہ یہ فلسطینیوں کی عالمی لیول پر بہت بڑی فتح ہے! اس کے لئے جنوبی افریقہ لائق تحسین ہے۔ جس نے مسلم و عرب ممالک پر سبقت حاصل کر لی۔ اب عالمی عدالت انصاف میں یہ مقدمہ چلے گا، جس میں کافی سال لگ سکتے ہیں۔

Check Also

Raston Ki Bandish

By Adeel Ilyas