Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Saleem Zaman
  4. Non Stop Be Ghairti

Non Stop Be Ghairti

نان اسٹاپ بے غیرتی

دو گھر جو کہ ہمسائے اور پڑوسی ہیں۔۔ پچھلے 75 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہین۔۔ اتنے ناراض کہ ایک دوسرے کے کئی بچے خون کر چکے ہیں۔۔ ابھی کچھ دن پہلے شدید جھگڑا ہو دونوں اطراف کے لوگ مرے۔۔ املاک اور گاڑیوں کا نقصان ہوا۔۔ چند دن بعد محلے میں کرکٹ کا ٹورنامنٹ ہوا۔۔ دنوں گھروں کے بڑوں نے اپنے چند لڑکے تیار کئے اور انہیں کھیلنے بھیج دیا۔۔ جس گھر نے شدید نقصان پہنچایا تھا اپنے ہمسائے کو اس نے بے غیرتئی کی حد تک عاجزی دکھائی۔۔ میچ ہارا تو دوسرے گھر کے لڑکوں نے پورے محلے میں ان کی نہی بلکہ پورے گھر کی بے عزتی کی۔۔ پورا خاندان پوری برادری کو بے عزت کیا۔۔ جبکہ جنگ جیتے ہوئے گھرانے کے غداروں نے انہیں بغیر تیاری اور سیاسی جوڑ توڑ اور پیسے بنانے کے لئے۔۔ ایک جوہری گھر کو جواری کھیل میں ہرا کر پورے محلے میں تمام خاندان کی ناک کٹوا دی۔۔

بتاو یار کسی غیرت مند معاشرے میں مہینہ نہ ہوا ہو لڑائی اور جنگ کو اپنے پیارون کا لہو خشک نہ ہوا ہو ابھی قبریں اور ان کی مٹی آنسووں سے گیلی ہوں اور قوم کے چند بے غیرت دشمن سے میچ کھیلنے کو تیار ہو جائیں۔۔ یہ بے غیرتی اور بے حسی کی اعلی ترین مثال ہے۔۔

پوری قوم کو کرکٹ کھیلنے اور بھیجنے والے نامرادوں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔۔ یہ غیرت کا تقاضہ ہے۔۔ میں بھارتی ٹیم اور اس کے بورڈ کو اپنے ملک کی خاطر غیرت دکھانے پر سلوٹ کرتا ہوں۔۔ یہ کام ہمارے بے غیرتوں کو کرنا چاہئے تھا۔۔ ہم نے جیتی ہوئی جنگ جو پہاڑوں میدانوں میں لڑی۔۔ شہید ہوئے ان کا بھاری نقصان ہوا۔۔ انہیں میڈیا اور کرکٹ کے میدان اور دنیا کے کیمروں کے آگے جیتا کر اپنی ناک کٹوا کر آخر ہم کیا ثابت کر پایے۔۔ جو کہتا ہے کھیل اور سیاست کو آپس مین نہی ملانا چاہئے۔۔ میں اس سے سوال کرتا ہون تمہارے گھر کے بچے کوئی مارے اور ایک ماہ کے اندر تم اس سے محبت کا کھیل کھیلنا چاہو اگر تم ایسا کر سکتے ہو تو۔۔ پھر سیاست اور کھیل علیحدہ رکھو ورنہ اپنے بچوں کے خون پر جوا مت کھیلو۔۔

دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے​

Check Also

Naye Meesaq Ki Zaroorat Hai

By Syed Mehdi Bukhari