Kya Aap Ke Pas 8 Minutes Hain?
کیا آپ کے پاس 8 منٹ ہیں؟
سائمن اولیور سنیک (simon sinek) 51 سالہ امریکی موٹیویشنل اسپیکر ہے۔ بہت اچھی اور کامیاب زندگی کے رازوں کی باتیں کرتا ہے۔ اس کی ایک ویڈیو میری نظر سے گزری جس میں وہ قصہ سناتا ہے کہ ایک بار وہ اپنی ایک بہترین دوست ماریا کے پاس رات کے کھانے پر مدعو تھا۔ ماریا ان دنوں شدید ذہنی تناؤ سے گزر رہی تھی۔ اس کے کچھ مشکل حالات چل رہے تھے اور وہ شدید پریشانی کے عالم سے گزر رہی تھی۔
سائمن کہتا ہے کہ میں اس کے پاس گیا، جب اس نے بتایا کہ وہ کیسے کرب اور اذیت سے گزر رہی ہے تو سائمن اس سے اس کی تکلیف میں ہمدردی کرنا چاہ رہا تھا اور ساتھ ہی ساتھ اسے غصہ آرہا تھا کہ جب ہم اتنے قریبی دوست ہیں، میں تم سے پیار کرتا ہوں اور تمہارا خیال رکھنا چاہتا ہوں۔ تو ماریہ تم نے مجھے بتایا کیوں نہی تو اس نے کہا کہ "کئی مرتبہ میں نے تمہیں میسج کیا تھا" سائمن نے قدرے غصہ سے فون نکالا اور پرانے میسج کھولے۔ جن میں صرف چند میسج چند دنوں کے فرق سے لکھے تھے کہ "ہائے سائمن، کیا تم آسکتے ہو؟" یا "کیا ہم مل سکتے ہیں"۔
سائمن کہتا ہے کہ میں نے کہا اس میں کہاں لکھا ہے کہ تم تکلیف میں ہو یا تمہیں اس اذیت کے دور میں میری ضرورت ہے؟
ماریہ کہنے لگی کہ جب کوئی دوست کسی اذیت یا تکلیف کے لمحوں سے گزر رہا ہوتا ہے تو وہ اپنے قریبی دوست کے چند لمحے چاہتا ہے اور اس کے لئے اسے بتانا ضروری نہیں۔ سائمن نے کہا کہ ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ یہ روزانہ کا ایک میسج ہے یا یہ ایک ایمرجنسی میسج ہے کہ دوست کو میری ضرورت ہے۔ تو ماریہ نے مجھے ایک آرٹیکل سنایا جس میں لکھا تھا کہ جب کوئی قریبی ساتھی، دوست یا خاندان کا کوئی بندہ کسی کرب سے، اذیت سے، کسی مشکل سے، کسی المیہ سے گزر رہا ہوتا ہے تو اسے اپنے چاہنے والے، اپنے پیار کرنے والے یا ساتھ نبھانے والے کے صرف آٹھ منٹ 8 minutes چاہئے ہوتے ہیں۔ جس کے بعد اس کی حالت سنبھل جاتی ہے اور وہ اس تکلیف یا پریشانی سے نبٹنے کی انرجی، طاقت یا صلاحیت پا لیتا ہے۔
سائمن کہتا ہے کہ اس کے بعد ہم دونوں نے یہ طے کیا کہ آپس میں ایک کوڈ جملہ بطور SOS میسج (ایمرجنسی میسج) رکھیں گے۔ جس کا مطلب ہوگا کہ میں تکلیف میں ہوں۔ فوری پہنچو یا کال کرو اور وہ میسج ہوگا کہ " کیا تمہارے پاس 8 منٹ ہیں؟"
"?Do you have 8 minutes"
اور ان 8 منٹ نکالنا کسی بھی ضروری میٹنگ، کام اور مصروفیت میں کوئی مشکل کام نہیں۔ جبکہ آپ جانتے ہوں کہ یہ 8 منٹ آپ کے پیارے کو کسی مشکل، پریشانی یا اذیت سے نکال سکتے ہیں۔۔ تب آپ یقین رکھیں کہ جب آپ کسی کے لئے اپنے مصروف ترین وقت میں سے 8 منٹ رکھیں گے۔۔ تو کائنات آپ کے مشکل لمحات میں آپ کی آسانی کا سبب ضرور پیدا کرے گی۔۔ کیونکہ قانون قدرت ہے کہ احسان کا بدلہ احسان ہے۔
اب میں سمجھا آزان میں رب کائنات ہر روز 5 مرتبہ "حَیّ عَلی الُفَلاحِ" کے الفاظ ہم سے کیوں ادا کراتا ہے۔۔ چونکہ وہ شاہرگ سے زیادہ قریب ہے وہ جانتا ہے کہ اسکے بندے کو 8 منٹ کی ضرورت ہوگی۔ لہذا وہ اپنے بندے کو سننے کے لئے 5 مرتبہ اسے خود کال کرتا ہے۔
اپنے پیاروں کے لئے وقت نکالیں، آپ کی دنیا خوبصورت ہوتی جائے گی۔ مسلمان اس کائنات کا وہ خوبصورت ترین طبقہ ہے جسے پیدائش سے اس کے محسن، اس کے رب اس کے مالک نے دن میں 5 مرتبہ اپنے دکھڑے، اپنے غم اپنی تکالیف سنانے اور بتانے کا موقع میسر کر رکھا ہے۔ ہم پھر بھی ذہنی تناؤ، ڈپریشن، اینزائٹی کا شکار رہیں تو یہ ہماری بدقسمتی ہے۔
اپنے پیاروں کے فون میں زبردستی "کیا آپ کے پاس 8 منٹ ہین؟" کا میسج سیف کرائیں اور خود مالک کے " حَیّ عَلی الُفَلاحِ" کی آواز پر اپنا دکھڑا سنانے کبھی کبھی چلے جایا کریں یقین کریں بہت سکھ ملتا ہے۔۔