1.  Home/
  2. Blog/
  3. Sajid Shad/
  4. Talaq Yafta Bache

Talaq Yafta Bache

طلاق یافتہ بچے

انسانی زندگی میں شادی بہت اہم ادارہ ہے۔ میاں بیوی اس ادارہ کے پارٹنر ہیں اور بچے اس ادارہ کی پیداوار ہیں بچوں کی تربیت اس ادارہ کا سب سے اہم کام ہے۔

زندگی آئیڈیل نہیں ہوتی ہے، اسے خوشگوار اور خواب جیسی بنانا پڑتا ہے۔ لڑائیاں، اختلاف، غلطیاں، دل ٹوٹنا زندگی کا حصہ ہے، لیکن علیحدہ ہو جانا المیہ ہے جن سے بچے جدا ہوتے ہیں وہ پل پل اپنے بچوں کو یاد کرتے ہیں۔

حلال چیزوں میں اللہ رب العزت کو طلاق سب سے ناپسند ہے وجہ یقینا یہی ہے کہ معاشرہ میں ایک ادارہ ٹوٹ جاتا ہے، معصوم بچوں کی زندگی پرخار ہو جاتی ہے، یہ درد، نقصان ناقابل تصور اور ناقابل تلافی ہے۔

ہم بالغ لوگ تکلیف، درد اور جدائی کو برداشت کر سکتے ہیں کچھ عرصہ بعد زندگی آگے بڑھ جاتی ہے طلاق کا دکھ اور تلخی ماند پڑ جاتی ہے، لیکن یہ بچے ساری زندگی خود کو طلاق یافتہ محسوس کرتے ہیں، ان چھوٹے فرشتوں کی شخصیت زندگی بھر کے لیے ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے۔ انکی شخصیت میں اصل محبت، امن، خوشی اور کامیابی ہمیشہ والدین کے ساتھ رہنے میں ہے۔

کئی میاں بیوی جو اکٹھے ہیں ان کو اپنے شریک حیات میں شائدبہت سی شکایات ہونگی، اگر معاملہ صرف اپنی ذات کا ہو تو کئی بار ایک قدم مزید چلنا دشوار ہوتا ہے لیکن وہ برداشت کرنے کی کوشش کریں، ایک دوسرے کیلئے اچھے بنیں، دونوں میں بہت سے اچھے پہلو ہوتے ہیں، اپنے بچوں کے لیے آپس میں پیار تلاش کریں۔

یہ بچے دھنک کے خوشنما رنگ ہیں جو ہماری زندگی ہیں، ہمارا اثاثہ ہیں، ہمارے لئے روشنی خوشی اور سب سے قیمتی نعمت ہیں، ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔ ان سے پیار کریں، انکی تربیت پر توجہ مرکوز رکھیں ان کے لیے دعا کریں۔

Check Also

Adalti Islahat Aur Mojooda Adliya

By Raheel Moavia