Friday, 10 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Romaisa Hussain
  4. Khak Hue Bastiyan Basane Waale

Khak Hue Bastiyan Basane Waale

خاک ہوئے بستیاں بسانے والے‎‎

پاکستان میں مون سون بارشوں کے سبب پیدا ہونے والی تباہ كاریوں سے ملک کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔ جس سے سیلاب زدہ علاقوں میں تباہی کی خوفناک صورت حال ہے۔ بدترین سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے، لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے، پانی میں کھڑے گھر دلدل بن گئے ہیں۔ ان سب میں دبی ہوئی زندگیاں فاقے کاٹنے پر مجبور ہیں، بہت سے علاقے صفحہِ بستی سے مٹ گئے ہیں۔

اور بہت سے مزید خطرے میں ہیں، ماؤں کے جگر کے ٹکڑے قاتل ریلوں کی نظر ہوئے، جو باغیر نماز جنازہ کے گیلی مٹی کا کفن اوڑھ کر سو گئے، شرم و حیا والی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی اوڑھنیاں پانی بہا کر لے گیا۔ سیلاب زدگان آسمان کی چادر اوڑھے مدد کے منتظر ہیں، انکی آنکھیں آج بھی اس آس و امید میں ہیں کوئی تو انکے درد کو محسوس کر کے انکے درد کو سمجھے گا۔

سیلاب زدگان کی صورت حال دیکھتے ہوئے حکومت وقت کو فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے سیلابی متاثرين کو ریلیف دینا چاہئے۔ حکومت کو تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اس مشکل وقت میں غریب عوام کو اول ترجیح دینی ہو گی، کیونکہ یہ ہی وہ عوام ہے۔ جو ووٹ دے کر آپ کو منتخب کرتی ہے، اس امید کے ساتھ کے برے وقت میں حکومت عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گی۔

خدارا ہر بھائی دوست اپنے اپنے حلقہ احباب میں سیلاب زدگان کی مدد کے حوالہ سے اپنی بساط کے مطابق زیادہ سے زیادہ کوشش کریں، جتنا ہو سکتا ہو انکی مدد کریں، اس آزمائش کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیجئے۔ آخر میں اپنی تحریر کا اختتام اس دعا کے ساتھ کروں گی کہ اللہ پاک تمام متاثرین کی مشکلات اپنے خزانہ غیب سے دور فرمائیں اور ہمارے گناہوں کو معاف فرمائیں۔

Check Also

Apni Auqat Mein Raho

By Tehsin Ullah Khan