Friday, 10 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Romaisa Hussain
  4. Eid Ul Azha

Eid Ul Azha

عیدالاضحیٰ

ہر سال مسّلم معاشرے کے مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحیٰ مناتے ہیں یہ عظیم قربانی در حقیقت اللہ کی طرف سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صبر کا ایک امتحان تھا کہ وہ اپنے لخت جگر بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ کی راہ میں قربان کر دیں آپ نے اس کا ذکر اپنے بیٹے سے کیا تو حضرت اسماعیل علیہ السلام اس قربانی کے لیے راضی ہو گئے بس پھر باپ اور بیٹا رضائے الٰہی کے لیے قربانی دینے کو آمادہ ہوئے جیسے ہی حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے لخت جگر بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی گردن پر چھری پھیرنے والے تھے کہ اللہ نے ایک دنبہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ بھیج دیا یوں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دنبہ کی گردن پر چھری پھیر دی ۔

یہ اللہ کی طرف سے اس بات کا اشارہ تھا کہ اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی قبول کرلی ہے عیدالاضحیٰ مسلمانوں کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتی ہے عید کی نماز کے بعد تمام مسلمان جانوروں کی قربانی کرتے ہیں جن جانوروں کی قربانی جائز قرار دی گئی ہے ان میں بکرا 'گاۓ 'بھیڑ ' اونٹ ' بیل 'دنبہ وغیرہ شامل ہیں ۔ اللہ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی اس قدر پسند آئی کہ اللہ نے تا قیامت تمام مسلمانوں کو 10 ذی الحجہ سے 12 ذی الحجہ تک قربانی کرنا سنت ابراہیمی علیہ السلام قرار دیا گیا جو صاحب قربانی کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ہر سال اس قربانی کی یاد تازہ کرتے ہیں ۔قربانی کے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا حکم ہے جس میں ایک حصہ اپنے لیے ، ایک حصہ عزیز و اقارب کے لیے اور ایک حصہ غریبوں اور مسکینوں کے لیے رکھا گیا ہے قربانی کی کھال کسی یتیم خانے میں دینی چاہئے ہمیں قربانی کرتے وقت یہ یاد رکھنا چاہئے کہ قربانی کا گوشت غریبوں اور مسکینوں میں تقسیم کرنا ہے نہ کہ اپنے فریزر بھر کر رکھیں اور پورا سال اس گوشت کے مزے لیتے رہیں ایسی قربانی کی اللہ کے نزدیک نہ تو کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی اللہ ایسی قربانی کو قبول کریں گے ۔

عیدالاضحیٰ کا اصل مقصد صرف اور صرف اللہ کی اطاعت اور خوشنودی حاصل کرنا ہونا چاہئے لیکن آگر ہم مہنگے سے مہنگا جانور خریدیں تاکہ لوگوں میں ہماری واہ واہ ہو تو یقین کریں اللہ کے نزدیک اایسے دیکھاوئے کا کوئی اجر نہیں ہے ۔ اس لیے ہمیں چاہئےکہ ہم قربانی کرتے وقت ہر طرح کے دیکھاوئے سے دور رہیں اور قربانی صرف اور صرف رضائے الٰہی کے لیے کریں تا کہ اللہ ہماری قربانی کو قبول کر کے ہمیں اس کا اجر دے جیسا کہ اللہ کا وعدہ ہے۔میری طرف سے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔

Check Also

Shahbaz Sharif Ba Muqabla Imran Khan

By Najam Wali Khan