Friday, 10 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Romaisa Hussain
  4. Alvida Rawan Saal Alvida

Alvida Rawan Saal Alvida

الوداع رواں سال الوداع‎

وقت کا کام گزرنا ہے اور وقت کی بساط کے آگے کبھی کسی کا زور نہیں چلا۔ وقت کبھی کسی کے لئے نہیں رکا پھر چاہے حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں انسان کو وقت کی رفتار کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ اسی طرح رواں سال بھی اپنی تلخ یادیں دے کر جانے کو ہے یہ سال دنیا بھر کے لئے ایک بڑی آزمائش سے کم نہ رہا اگر دیکھا جائے تو یہ سال پاکستان کے لئے بھی کوئی خوش آئند ثابت نہ ہوا۔

2020 شروع ہوتے ہی حادثوں کی نظر ہوگیا ایک کے بعد ایک حادثہ ہمارے لئے آزمائشوں کی نوید بنا رہا پہلے ٹرین میں آگ لگنے کا حادثہ پھر کرونا وباء نے اپنے اثرات مرتب کرنے شروع کر دیے۔ جس کی وجہ سے پورا ملک ہی لاک ڈاؤن کی زد میں رہا جس سے انسانی زندگی پوری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی۔ اس کے بعد پی آئی اے جہاز حادثہ جس میں لوگوں نے بہت سے پیاروں کو کھو دیا۔ ابھی ہم اس کے زخم بھولے ہی نہیں تھے کہ کبھی کراچی مسکن دھماکا تو کبھی مدرسے پر حملہ۔ ان سب حادثات کے درد اور زخم لئے یہ سال اب الوداع کہنے کو ہے اور ایک بار پھر ایک نیا سال نئی امیدوں کے ساتھ ہماری زندگیوں میں قدم رکھنے کو تیار ہے نیا سال اپنے ساتھ امید کی ایک نئی کرن لے کر آرہا ہے جس کی خوشی رواں سال کی تلخ یادوں کو دھندلا کر دے گی۔

نیا سال مستقبل کی خوش آئند امیدوں کے ساتھ ہماری زندگی میں قدم رکھنے کو ہے ہمیں نہ صرف آنے والے سال کے لئے اچھی سوچ رکھنی چاہئے بلکہ اپنی ماضی میں کی گئی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے آگے ان غلطیوں کو مستقبل میں دہرانے کی غفلت نہ کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ میری دعا ہے کہ نیا سال ہم سب کے لیے خوشیوں بھرا اور امن و سلامتی والا سال بن کر ہماری زندگیوں میں آئے آنے والا سال ہر لحاظ سے بابرکت اور دین و دنیا کے لئے خوشیاں لانے والا سال ثابت ہو۔ آمین۔

آخر میں سب کو آنے والا نیا سال مبارک ہو۔

Check Also

Bulbul To Chehke Hai

By Abu Nasr