Wednesday, 25 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Noor Hussain Afzal
  4. UAE Ke 5 Mehfooz Tareen Shehar

UAE Ke 5 Mehfooz Tareen Shehar

متحدہ عرب امارات کے 5 محفوظ ترین شہر

اقتصادی، سماجی اور سلامتی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی اسپیشل ویب سائٹ نومبیو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 5 شہر دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں میں شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق الفجیرہ ریاست دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔ ابوظہبی دوسرے، عجمان ساتویں، شارجہ آٹھویں اور دبئی نویں نمبر پر ہے۔ راقم الحروف (نور حسین افضل) دبئی، ابو ظہبی، فجیرہ، شارجہ اور عجمان ان پانچوں ریاستوں کا مکمل رزلٹ کر چکا ہے۔

جرمن انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے پسندیدہ ترین ممالک کے حوالے سے 2022 کے دوران رائے عامہ کا ایک جائزہ تیار کیا، جس میں شامل 94 فیصد تارکین وطن نے کہا کہ امارات ان کی نظر میں محفوظ ترین ملک ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محفوظ ترین ملک کے حوالے سے اب تک رائے عامہ کی جتنی بھی رپورٹس ریکارڈ پر آئے ہیں، ان میں زیادہ سے زیادہ 81 فیصد تارکین وطن نے کسی ایک ملک کو محفوظ ترین قرار دیا تھا۔

انٹرنیشنل سروے اور رپورٹس کے حوالے سے بھی متحدہ عرب امارات سماجی امن و استحکام سے متعلق متعدد مرتبہ سر فہرست رہا ہے۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈیویلپمنٹ 2021 میں، بین الاقوامی سالانہ جائزے میں امارات کی انفارمیشن سیکیورٹی گراف میں پہلی پوزیشن رہی۔ ورلڈ ایئر پورٹس کونسل نے سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2021 کے دوران بھی دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے دنیا بھر کے مصروف ترین ایئر پورٹس کا اعزاز برقرار رکھا۔

سب سے زیادہ مسافروں نے دبئی ائیر پورٹ سے ٹریول کیا ہے۔ الامارات "الیوم" کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی (Department of Civil Aviation) ایئر پورٹس کی اہمیت جانچنے کے لیے بین الاقوامی مسافروں کیلئے معیار مقرر کیے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی تجارت اور سیاحت پر سب سے زیادہ مسافر ہی اثر انداز ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 2021 کے دوران 29 سے 1 ملین جبکہ 2020 میں 25 سے 9 ملین مسافروں نے سفر کیا۔

اسی طرح 2021 کے دوران 30 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا انتخاب کیا۔ اور شرح نمو 12 سے 7 فیصد رہی۔ دوسرے نمبر پر دنیا کے مصروف ترین ایئر پورٹس میں استنبول انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا، جس سے 2021 کے دوران 26 سے 4 ملین مسافروں نے سفر کیا ہے۔ ایمسٹرڈیم ایئر پورٹ 25 سے 4 ملین مسافروں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر، فرینکفرٹ اور پیرس کے ایئرپورٹ 22 سے 7 اور 22 سے 6 ملین مسافروں کے حوالے سے چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے "وام" کے مطابق متحدہ عرب امارات، اقتصادی، سماجی اور سلامتی کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی (Classification) کرنے والی بین الاقوامی رپورٹس، سروے اور گراف میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مسلسل پوزیشنز حاصل کر رہا ہے۔ جو کہ ملک ترقی و استحکام کے لیے نیک شگون ہے۔ متحدہ عرب امارات نے تھوڑے عرصے میں جو ترقی کی ہے بلاشبہ اس نے دنیا پر ان مٹ نقوش اثرات مرتب کیے ہیں۔

Check Also

Siyasi Adam Istehkam Ka Bayaniya

By Irfan Siddiqui