Malacca Stick Kya Hai?
"ملاکا اسٹک" کیا ہے؟
جنرل سید عاصم منیر نے 29 نومبر 2022ء کو پاکستان آرمی کے 17 ویں چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک پروقار عسکری تقریب میں آرمی کمان کی علامت "ملاکا اسٹک" نئے حافظ قرآن اور اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیر کو دی۔ جس کے بعد سبکدوش ہونے والے آرمی چیف تقریب گاہ سے اپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئے۔ ذیل میں"ملاکا اسٹک" کے بارے میں ضروری معلومات پیش خدمت ہے۔
(1) "ملاکا اسٹک" کیا ہے؟
ملاکا اسٹک کو کمانڈ اسٹک بھی کہا جاتا ہے، آرمی کمان کی یہ چھڑی انگریزوں کے دور سے فوجی روایت کا حصہ چلی آ رہی ہے۔ اصل اہمیت آرمی کمان کے اسٹک کی نہیں، بلکہ عہدے اور اس سے منسلک ذمہ داریوں کی ہے، جو پرانا افسر نئے آنے والے افسر کو یہ چھڑی سونپ دیتا ہے۔
(2) "ملاکا اسٹک" کیسے تیار کی جاتی ہے؟
ملاکا اسٹک کو سنگاپور کے ایک جزیرے ملاکا کی ایک خاص کین سے تیار کی جاتی ہے۔ ملاکا رتن کی ایک قسم ہے جو انڈونیشیا میں سماٹرا کے ساحل پر بھی پائی جاتی ہے۔ رتن کے درخت میں لمبے، پتلے تنے ہوتے ہیں، جو واکنگ اسٹکس بنانے کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔ اگر اس چھڑی کی بناوٹ پر غور کریں تو اس میں 2، 2 انچ کے فاصلے پر گانٹھ ہوتی ہے، جو دیکھنے میں بانس کی لکڑی کی طرح ہی دکھائی دیتی ہے، لیکن اس کے مقابلے پتلی ہوتی ہے۔ یہ وزن میں بہت ہلکی لیکن مضبوط ہوتی ہے، اور اس میں کوئی دو نمونے ایک جیسے نہیں ہیں۔
(3) ملاکا چھڑی کی قیمت کتنی ہے؟
دنیا بھر کی افواج کے سربراہان اسے کمان اسٹک کے طور پر زیر بازو اور کبھی ہاتھ میں اپنی میعاد کے دوران رکھتے ہیں۔ یہ کوئی معمولی اسٹک نہیں ہوتی، اس کی قیمت 10 ہزار روپے سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔
(4) فوج میں ملاکا اسٹک کی کیا اہمیت ہے؟
چھڑی کو فوج میں کمانڈ کی علامت سمجھا جاتا ہے، نئے آرمی چیف کو ملاکا چھڑی دینے کی روایت برطانوی دور سے چلی آ رہی ہے۔ ملاکا کی چھڑی سری لنکا، ہندوستان، برطانیہ سمیت کئی ممالک میں فوجی وردیوں کا حصہ ہے۔
اس سے قبل سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی کی ایک تقریب میں کمانڈ اسٹک اپنے جانشین جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے کی تھی۔ جبکہ جنرل راحیل شریف کو 2013ء میں اس وقت کے جنرل اشفاق پرویز کیانی کو یہ اسٹک دی تھی۔ جب کہ یہ مشرف ہی تھے جنہوں نے 2007ء میں چارج چھوڑنے کے بعد جنرل کیانی کو یہ اسٹک سونپ دی تھی۔
(5) اگر ملاکا اسٹک ٹوٹ جائے تو کیا ہوگا؟
ملاکا کین اسٹک محض فوج میں کمانڈ کی علامت ہے، چھڑی ٹوٹ جانے کی صورت میں (جو ابھی تک کبھی نہیں ہوا)، فوجی سربراہ کے اختیارات پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا۔ چھڑی علامتی طور پر آرمی چیف کی شخصیت اور طاقت میں اضافہ کرتی ہیں۔ لیکن اصل اہمیت آرمی چیف کے کندھوں پر ذمہ داریوں اور اختیارات کی ہے۔
اس موقع پر راقم الحروف نئے آرمی چیف حافظ جنرل سید عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے، اور ان کے لئے دعا گو ہے، اللہ تعالیٰ انہیں پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔