Monday, 06 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Zeashan Butt
  4. Dolat Kharch Karne Ka Andaz

Dolat Kharch Karne Ka Andaz

دولت خرچ کرنے کا انداز

انسان کو اللہ رب العزت نے تمام ضروریات زندگی دے کر اس کائنات میں بھیجا ہے۔ اس کے حصے میں کچھ تگ و دو رکھی ہے۔ قرآن میں فرمایا ہے کہ انسان جس کے لیے کوشش کرتا ہے، ہم اس کو عطا کرتے ہیں۔ دولت ہے ہی ایسی چیز کہ جتنی ہو کم محسوس ہوتی ہے اور وہ مزید کی کوشش کرتا ہے۔ کائنات کے سب سے سچے انسان کا فرمان عالیشان ہے کہ انسان کو اگر سونے کی ایک وادی مل جائے، تو اس کی خواہش ہو گی۔

اس کے پاس دو وادیاں ہوں اور اس کے منہ کو مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی۔ یعنی موت آنے تک اپنے اثاثے ببڑھانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ ایک اہم بات یہ ہے کہ اللہ رب العزت نے دولت عطا کی ہے، تو اس کو خرچ کرنے کے بارے میں بھی بتایا ہو گا۔ یہی سوال ایک شخص کے دماغ میں آیا تو اس نے ملازم کو تین ہزار روپے دیے اور کہا کہ اس کو ایسے خرچ کرو کہ ایک حصے کا فائدہ مجھے دنیا میں ہو۔

دوسرے حصے کا آخرت میں ہو اور تیسرے حصے کو ایسے خرچ کرو کہ مجھے اس کا دنیا و آخرت میں کوئی فائدہ نہ ہو ملازم کیوں کہ بہت ذہین تھا۔ اس نے کہا کہ آپ کے حکم کی تکمیل ہوگئی اور تین ہزار روپے لے کر گیا اور کچھ ہی دیر میں واپس آگیا۔ مالک کو کہا کہ آپ کا کام ہو گیا ہے۔ تو وہ بہت خوش ہوا، اس نے کہا کہ مجھے کچھ تفصیل بتاؤ؟

اس نے کہا کہ جب میں گھر سے نکلا تو ہمارے محلے میں ہی ایک شادی ہو رہی تھی، وہاں میں نے ایک ہزار روپے بطور سلامی آپ کی طرف سے دے دیے، وہ بہت خوش ہوئے انہوں نے آپ کو بہت دعائیں دیں۔ پھر وہی پر کچھ غریب لوگ بھی موجود تھے۔ جو شادیوں میں عام طور پر ایسے ہوتے ہیں کہ کوئی صاحب ثروت اپنے مال میں سے کچھ صدیقہ کر دے تو ایک ہزار روپیہ میں نے ان غریبوں میں تقسیم کیا۔

پھر رہ گیا آخری ایک ہزار روپیہ تو وہ میں نے شادی میں بہت گانے بجانے والے لوگ بھی ہوتے ہیں، تو ایک ہزار میں نے ان پر خرچ کردیا، تو اس نے پوچھا کہ ان میں ان کی ترتیب کیا ہے۔ اس نے کہا کہ حضرت جو ہمارے محلے میں شادی ہوئی تھی، جہاں میں نے سلامی دی وہ رقم آپ کو دنیا میں ہی واپس مل جائے گی کل اگر آپ کے گھر کے بچے کی شادی ہوگئی تو وہ رقم ہمیں کم از کم اتنی رقم ضرور واپس مل جائے گی یہ تھا آپ کا دنیاوی فائدہ۔

دوسرا جو پیسے میں نے غرباء میں خرچ کئے وہ دنیا میں تو آپ کو شاید مالی طور پر نہیں لیکن آخرت میں یقینی آپ کا بہت فائدہ ہوگا اور رہ گیا تیسرا ہزار روپیہ جو میں نے ناچنے والوں پر خرچ کیا، اس کو دنیا اور آخرت میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا تو یہ وہ تین ہزار روپے کی تقسیم ہے۔ اس واقعہ سے ہم اپنی کمائی ہوئی دولت کو بہتر انداز میں خرچ کر سکتے ہیں۔

کیونکہ دنیا میں رہتے ہوئے انہیں تینوں طریقوں سے آپ کو پیسے خرچ کرنے ہوتے ہیں یہ آپ لوگوں پر ذمہ داری ہے کہ آپ رقم کو کیسے خرچ کرتے ہیں کیونکہ خرچ کی ہوئی دولت کا بھی آپ کو حساب دینا ہوگا اور مالک کے سامنے تو کوئی بہانہ بھی نہیں چلنا ہمیں یہ چاہیے کہ ہم اپنے اللہ کی طرف سے عطا کی دولت کو بہت بہتر طور پر خرچ کریں دنیاوی معاملات بھی چلائیں، لیکن ساتھ ساتھ اپنی آخرت کے لئے بھی کچھ بچا کے رکھ لیں۔

نبی ﷺ نے بکری ذبح کی پھر انہوں نے اس کو صدقہ میں دے دیا سوائے اس کے شانے کے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ بکری کا ثواب اور اجر اللہ کے پاس ہے۔ جسے ہم آخرت میں پائیں گے کیونکہ آپ ﷺ نے اسے صدقہ کر دیا تھا اور بکری کا وہ حصہ جسے صدقہ میں نہیں دیا گیا وہ درحقیقت باقی ہی نہیں بچا۔

Check Also

Hum To Kirdar Nahi Badlen Ge

By Syed Mehdi Bukhari