Tuesday, 11 March 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Wasif Akram
  4. Waheed Murad

Waheed Murad

وحید مراد

ایک وقت تھا جب ہمارے شہر سکھر میں ایک دو نہیں بلکہ چھ 6 سینما ہال ہوا کرتے تھے۔ جن ملکی و غیر ملکی فلموں کی نمائش ہوا کرتی تھی پھر آہستہ آہستہ تمام سینما ہال ناپید ہوتے گیئے اور ان کی جگہ شاپنگ سینٹرز وجود میں آگیئے اس کے نتیجے میں عوام تفریح کی سستی سہولت سے محروم ہوگیئے۔

پاکستان بننے کے بعد سے 90 کی دہائی فلموں کے عروج کا دور تھا۔ کئی پاکستانی فلموں کو انڈیا میں کاپی کیا گیا پاکستانی ہیروز میں وحید مراد کو ممتاز مقام حاصل ہوا۔ پاکستانی اداکار وحید مراد کی اگر آپ آج ان کا کوئی کلپ یا گانا دیکھیں تو اتنے سال بعد بھی یہ اداکار آپ کو آپ ٹو ڈیٹ ہی نظر آئے گا، پاکستانی فلم انڈرسٹری نے وحید مراد جیسا ہینڈسم اور پڑھا لکھا ہیرو اب تک نہی دیکھا جس کی فیشن سینس، مخمور آنکھیں و لہجہ، ان کے ہیر اسٹائل کو ہندوستان میں بھی بہت پسند کیا جاتا تھا۔

دنیا نے شاہ رخ اور ٹام کروز کا عروج اور کریز دیکھا ہے مگر وحید مراد کا کریز اگر ہم اپنے بڑوں بزرگوں کی زبانی سنیں تو پتا چلتا ہے کہ سوشل میڈیا کا دور نا ہوتے ہوئے بھی جو عروج اس اداکار کو ملا ہاکستان میں اب تک شائد ہی کسی کو ملا ہو چاکلیٹی ہیرو کا ٹائیٹل جیسے اُن ہی سے منسوب ہوگیا پاکستان کے ون اینڈ اونلی چاکلیٹی ہیرو جن کی قبر کے کتبہ پر بھی ان کے نام کے ساتھ چاکلیٹی ہیرو ہی لکھا ہوا ہے۔

پاکستانی سینما کے لیے ساٹھ کی دہائی میں پہلا پاپ سانگ "کو کو کورینا" جس میں شرارت رومانس، ڈانس اور اسٹائل کا ایسا امتزاج نظر آتا ہے جو لالی وڈ نے کبھی نا دیکھا تھا۔ "ارمان" پاکستانی سینما کے تاریخ کی پہلی پلاٹینم جوبلی فلم تھی جس نے وحید مراد کو رات رات سوپر سے بھی اوپر پہنچا دیا تھا۔

وحید مراد کا قسمت نے خوب ساتھ دیا تھا وہ اکیس سال کی عمر میں فلم بنانے لگے، تیئس سال میں اداکاری اور چھبیس سال میں سپر اسٹار بنے اور بارہ سال تک سپر اسٹار رہے اور پھر قسمت نے ستم بھی خوب ڈھایا، السر کی وجہ سے stomach removal surgery، والد کا انتقال اور روڈ ایکسیذنٹ میں چہرے پر نشان رہ جانا، اس کے بعد فلموں میں اپنی پسند کے رول آفر نا ہونا اس وقت ندیم، محمد علی ان سے آگے نکل چکے تھے۔

یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پشتو فلموں کے نامور ہیرو بدرمنیر ان کے ڈرائیور تھے وحید مراد کی وجہ سے ان کو پہلے اردو فلموں میں چھوٹے موٹے رول اور بعد میں پشتو فلموں میں رولز ملنے لگیں اوریوں اپنی محنت سے وہ پشتو فلمز کے نامود اداکار کہلائے جبکہ وحید مراد پر ایک ایسا وقت آیا کہ انہیں پشتو فلموں میں چھوٹے موٹے رول اور کچھ بی گریڈ فلمز کرنی پڑیں۔

Check Also

Taleemi Inqilab Ka Muntazir Pakistan

By Muhammad Aamir Iqbal