Tuesday, 26 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Wasif Akram
  4. Bangladesh Me Hukumati Nakami

Bangladesh Me Hukumati Nakami

بنگلہ دیش میں حکومتی ناکامی

بنگلہ دیش میں حکومت کی ناکامی پر پاکستان میں موجود کچھ سیاسی جماعتوں کی خوشی قابل دید ہے۔ انمیں سب سے زیادہ خوشی جماعت اسلامی پاکستان کو ہے کیوں کہ بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ جانی و سیاسی نقصان جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا ہوا ہے مسلسل طویل حکمرانی کے دوران بنگلہ دیش نے مثالی ترقی کی اور پاکستان کے مقابلے میں بنگلہ دیش ہر شعبہ زندگی میں بہت آگے نکل چکا ہے۔

عام عوامی رائے کے مطابق موجودہ حالات صرف کوٹہ سسٹم اور حالیہ مظاہروں کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ شاید یہ ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے کہ کوئی قوم یا ملک اتنی ترقی نہ کر جائے کہ خطہ میں بالادستی کو خطرات لاحق ہو جائیں بنگالی آج خوشی منا رہے ہیں اللہ کرے ان کی خوشی قائم رہے ہمارہ تجربہ بتاتا ہے کہ باہر سے امپورٹ کیئے گے حکمران ہمیشہ ملک اور قوم کے لیے باعث نقصان ثابت ہوتے ہیں۔ بنگلہ دیشی حالات کی وجہ سے پاکستانی اپوزیشن بھی بہت خوش ہے خاص کر پی ٹی آئی یہ سمجھ رہی ہے کہ شاید پاکستانی طلبہ بھی یہاں کوئی انقلاب لا سکتے ہیں۔ جو کہ آسان نہیں ہے۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے حالات میں بہت فرق ہے یہاں کے طلبہ اور سیاسی رہنماوں میں اتنی طاقت نہیں کہ کوئی انقلاب لا سکے دراصل ہمارے ملک کا المیہ مہنگائی اور آئی ایم ایف کا مضبوط شکنحہ ہے عوام فوج سے ہرگز پنجہ آزمائی نہیں کریں گے چونکہ عوام افواج پاکستان کے خلاف کھڑے ہونے کو بہتر عمل نہیں سمجھتے۔۔ چند فیصد ایسے سر پھرے فوج کی مخالفت کرتے ہیں ان کی حیثیت آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔۔ تحریک انصاف فوج کے خلاف نہیں تاہم ان کی صفوں میں ایسے عناصر ہیں جن کا قلع قمع کرنے کے لئے آئین و قانون موجود ہیں۔

9 مئی جیسے واقعات کا تعلق بھی ایسے عناصر سے نتھی ہے انہیں اپنے منطقی انجام تک پہںچانے کے لئے قانون موجود ہے لیکن قانون پر اس کی روح کے مطابق عملدرامند کرنا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ بہرکیف پاکستان و بنگلہ دیش کے حالات مختلف ہیں بنگالیوں کے معاملات و مسائل کو پاکستان سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ 71 میں بھارت نے پاکستان کے خلاف بنگالیوں کو اکسا کر ہمارے حکمرانوں کی زیادتیوں کے خلاف واضع مدد کی اب بظاہر تو 55 سالہ بھارتی تسلط کا 6 اگست 2024 کو خاتمہ ہوگیا۔

بھارتی سٹیبلشمنٹ اور اس کی خفیہ ایجنسی RAW کو بری طرح شکست کا سہرا طلبہ یونین کے سر باندھا جائے۔ عوامی لیگ کی حسینہ واجد بھارت فرار ہوگیئں۔ عام خیال ہے کہ ایک بار پھر انڈین حکومت اور را دوبارہ ریشہ اندانیوں مصروف ہو جائے گی امریکہ بنگلہ دیش کی حسینہ واجد کی جگہ کوئی دوسرا مہرا لے آئے گا۔ مسلسل چار ادوار میں حکومت کرنے والی حسینہ واجد عمر کے آخری حصے میں اب جلاوطنی کی زندگی گزانے پر مجبور ہو چکی ہے۔ لیکن اگر ہم پاکستانی حالات کے مطابق جائزہ لیں تو وہ پانچویں باری بھی لے سکتی ہیں۔

Check Also

Dr. Shoaib Nigrami

By Anwar Ahmad