Saturday, 06 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Umair Haidry
  4. India Ki Androoni Awazen

India Ki Androoni Awazen

انڈیا کی اندرونی آوازیں

جھوٹ مکاری کی بنیاد پر کبھی بھی منزل نہیں پائی جا سکتی۔ عالمی سطح پر پاکستان کو اکیلا کرنے کیلئے انڈیا نے ہمہ تن کوشش کی اور ہر موقعے پر پسپائی اور شرمندگی حاصل ہوئی۔ اس وقت جنگ جنگ اور جنگ کی بیان بازی پر ماخوذ انڈیا اپنی اندرونی اور بیرونی طور پر شرمندگیاں چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ مگر پاکستانی میڈیا اور عالمی میڈیا نے انڈیا کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے۔

اس وقت انڈیا کے اندر سے اس کے اپنے جرنیل اپنی فوجوں کو مودی ڈائریکشن سے کنارہ کش رکھ رہے ہیں۔ خود انڈیا تاریخ میں پہلی بار مارشلاء کے دھانے پر کھڑا ہے۔ اسکا میڈیا انتھائی غیر ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے۔ جس سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو دن بدن تقویت مل رہی ہے۔

انڈیا کے کئی جرنلسٹوں نے انڈیا کا بھیانک اور دوغلا چہرہ دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔ انڈیا کے مشہور صحافی دنیش ووہرا نے انڈیا کی سفارتی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خارجہ پالیسی میں ناکام رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت سفارتی محاذ پر مسلسل شکست کھا رہا ہے۔ جبکہ پاکستان عالمی سطح پر سفارتی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ دنیش ووہرا نے مزید لکھا کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی نے بھارت کو عالمی سطح پر تنھاء کردیا ہے۔

ان کے مطابق آج پوری دنیا اسلام آباد کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے جبکہ بھارت ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی طور پر کمزور پڑتا جارہا ہے۔ ووہرا جیسی اور بھی بیسیوں آوازیں ہیں جو پاکستانی موقف کی تائید عالمی فورم پر واضح کرنے میں آسانی کررہی ہیں۔

22 اپریل 2025 کو کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک دہشت گرد حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تاہم پاکستان نے اس کی تردید کی اور غیر جانبدار تحقیات کا مطالبہ کیا اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا اور بھارت نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کردیئے بھارت اندرونی طور پر اتنا کم ظرف ہوچکا ہے کہ الیکشن مہم میں جان ڈالنے کیلئے اس نے اپنے ہی ملک میں آئے سیاحوں کو قتل کروایا جسکو عالمی میڈیا اور عالمی فورمز تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ پاکستان جب تحقیقات کا مطالبہ کررہا ہے تو بھارت اس سے بھاگ کیوں رہا ہے بھارت کو پتہ ہے غیر جانبدرانہ تحقیقات میں بچی کھچی عزت بھی ملیا میٹ ہوجائے گی اور پاکستان کے ساتھ اب تو تمام اسلامی برادرز ممالک ہیں۔

دوسری صورت میں بھارت بالکل اکیلا کھڑے نظر آئے گا مودی سرکار نے اپنا وطیرہ نہ بدلا تو اقتدار دوبارہ ملے یا نہ ملے، لیکن بھارت کو دنیا میں اکیلا کرکے چھوڑے گی۔

Check Also

Koi Darmiya Nahi Chahiye

By Abu Nasr