Tuesday, 30 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saqib
  4. Zindagi Next Level Mang Rahi Hai

Zindagi Next Level Mang Rahi Hai

زندگی نیکسٹ لیول مانگ رہی ہے

ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں وقت تیزی سے پھسل رہا ہے، توجہ بکھر چکی ہے اور انسان خود سے کٹتا جا رہا ہے۔ کیلنڈر بدلتے جا رہے ہیں مگر بہت سے لوگ وہیں کھڑے ہیں جہاں برسوں پہلے تھے۔

اور آج 2026 صرف دو دن کی دوری پر ہے۔

یہ وہ لمحہ ہے جہاں سال بدلنے سے پہلے سوچ بدلنا ضروری ہے۔ منصوبے بنانے سے پہلے ایک لمحے کے لیے رُکنا ضروری ہے۔

2025 کا سال اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب ہم اپنے نئے سال کے اہداف اور مقاصد طے کریں لیکن اس سے پہلے دو کام کریں۔ اپنے آپ سے دو سوال پوچھیں

1۔ اس سال میں نے کتنی چھوٹی اور بڑی کامیابیاں حاصل کیں؟

2۔ پچھلے بارہ مہینوں سے میں نے کون سا سبق سیکھا؟

ایک دانشور کا قول یاد آ گیا ہےجو بیان کرتا ہے کہ "ایک سال کے دوران آپ نے کتنی کتابیں پڑھیں اور کتنے نئے لوگوں سے ملاقات کی" بس یہی آپ کی کامیابی کا پیرامیٹر ہے اور اس میں ہم اضافہ کر دیتے ہیں کہ کتنی جگہوں کا سفر آپ نے 2025 میں کیا۔

اور آج کے دور میں ہم اس میں یہ بھی شامل کرتے ہیں کیا آپ نے خود کو ڈیجیٹل شور سے نکال کر حقیقی زندگی کا تجربہ کیا؟ کیا آپ نے اپنی صحت، تعلقات اور مقصد کو ترجیح دی؟

محترم قارئین!

کیا آپ اپنے WHY سے واقف ہیں یا صرف مصروف ہیں؟ کیا آپ نے اپنے کمفرٹ زون کو چیلنج کیا یا اسی میں پناہ لے رکھی ہے؟ کیا آپ کے خواب اتنے بڑے ہیں کہ وہ آپ کو صبح بستر سے اٹھنے پر مجبور کریں؟ یا آپ بھی اُن لوگوں میں شامل ہیں جو بس دن گزار رہے ہیں؟

چِلی کے نوبل انعام یافتہ شاعر پابلو نرودا نے انسان کی اس خاموش موت کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا ہے

آہستہ آہستہ مرنے لگتے ہو
اگر تم سفر پر نہیں نکلتے

اگر تم کتابیں نہیں پڑھتے
اگر تم زندگی کی پکار پر دھیان نہیں کرتے

اگر تم اپنی ہی قدر کرتے اپنی توصیف نہیں کرتے
تم آہستہ آہستہ مرنے لگتے ہو

جب تم اپنی انا کو ملیا میٹ نہیں کرتے
جب تم دوسروں کی مدد قبول نہیں کرتے

تم آہستہ آہستہ مرنے لگتے ہو
جب تم اپنی عادتوں کے غلام ہو جاتے ہو

ہر سویر اسی ایک راستے پر چلتے ہو
جب تم اپنے روزمرہ کا چلن نہیں بدلتے

تم آہستہ آہستہ مرنے لگتے ہو
جب تم جذبے کی شدت سے کنارہ کش ہو جاتے ہو

اور اس کی ہنگامہ خیزی سے الگ ہو جاتے ہو
اور تم ان سے جدا ہو جاتے ہو

جو تمہاری آنکھوں میں آنسو بھرتے ہیں
اور تمہارے دل کی دھڑکن کو تیز کرتے ہیں

تم آہستہ آہستہ مرنے لگتے ہو
اگر تم وہ جو طے نہیں ہے

اپنےآپ کو اس کے سپرد نہیں کرتے
اور اگر تم ایک خواب کا تعاقب نہیں کرتے

اور اگر تم اپنے آپ کو
زندگی میں ایک بار

اجازت نہیں دیتے
کہ تم فرار ہو جاؤ

تو تم مرنے لگتے ہو آہستہ آہستہ"

محترم قارئین!

2026 صرف دو دن دور ہے۔ یہ نیا سال نہیں، نیا لیول مانگ رہا ہے۔ آج کا وقت مزید سوچنے کا نہیں، فیصلہ کرنے کا ہے۔ کیونکہ کامیابی، خوشی اور سکون سب بر وقت ایکشن کے اندر چھپا ہے۔

ابھی بھی وقت ہے۔ فیصلہ آج کریں۔ تاکہ 2026 میں زندگی آپ کے فیصلوں کا عکس بنے۔

میرے دوستو! کامیابی بھی سپیڈ کو پسند کرتی ہے۔ پاکستان میں بچوں کے لیے سپَر مائنڈ پروگرامنگ کے عنوان سے ایک خصوصی ورکشاپ میں منعقد کروا رہا ہوں، جو 3 جنوری سے شروع ہو رہی ہے۔

اپنے بچوں کا اندراج کروانے کے لیے اس واٹس ایپ نمبر 03009273773 پر رابطہ کریں۔

About Muhammad Saqib

Muhammad Saqib is a Mental Health Consultant with over a decade of experience in hypnotherapy, leadership development, mindfulness and emotional intelligence.

He is also a seasoned writer, having authored over 150 columns and a renowned book. Alongside his work as a corporate trainer, he actively researches, compiles and documents the success stories of remarkable Pakistani personalities through the lens of Mind Sciences.

If you know someone with an inspiring story worth sharing, you can refer them to him. Muhammad Saqib will personally interview them to document their journey.

For Mind Sciences Consultation and Sales Training, you can reach him via WhatsApp at 0300-9273773.

Check Also

Shumaila Aur Main

By Sondas Jameel