Friday, 18 October 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saqib
  4. Vision 2024 Aur Mind Sciences (3)

Vision 2024 Aur Mind Sciences (3)

ویژن 2024 اور مائنڈ سائنسز (3)

یہ آٹھارہویں صدی کے ابتدائی دور کی کہانی ہے۔ فرانس میں بادشاہت تھی اور شاہی دربار میں ایک دانشور ڈڈروٹ نام کا ایک آدمی کام کرتا تھا۔ وہ بہت ہی دانش مندآدمی تھا۔

سائیکلوپیڈیا کی تیاری میں بھی اس شخص کا کنٹریبیوشن شامل ہے۔ ڈڈروٹ کی بیٹی کی شادی طے ہوتی ہے اور وہ اتنا مشہور آدمی تھا کہ اس کی بیٹی کی شادی میں بادشاہ اور ان کے قریبی وزیر اور دوسرے ممالک سے بھی اہم لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کی مالی حالت اس کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ اپنے مہمانوں کے شایان شان ایک عالی شان فنکشن ارینج کر سکے۔ اس وقت روس کی ملکہ کیتھرین اس کو آفر کرتی ہے کہ آپ ایک بڑی رقم مجھ سے لے لیں اور اپنی بیٹی کی شادی دھوم دھام سے کر لیں۔ کیونکہ یہ خوددار آدمی ہوتا ہے اس لیے اس آفر کو مسترد کر دیتا ہے۔ ملکہ کیتھرین ایک اور آفر کرتی ہے ڈڈے روٹ کو، کہ میں آپ کی لائبریری خرید لیتی ہوں اور یہ لائبریری آپ کے پاس ہی رہے گی۔ آپ اس کی دیکھ بحال کریں گے اور میں اس کے بھی آپ کو ماہانہ پیسے دیا کروں گی۔ اس پر ڈڈروٹ اتفاق کرتا ہے اور لائبریری کی فروخت سے ایک بڑی خطیر رقم اس کو مل جاتی ہے۔ اس کے بعد یہ بازار جاتا ہے۔ اور ایک بہت قیمتی ریشمی گاؤں لے کر واپس آتا ہے۔

اس گاؤن کو پہن کر جب وہ اپنے گھر میں صوفے پر بیٹھتا ہے۔ تو اس کو محسوس ہوتا ہے کہ یہ صوفہ میرے گاؤن کے ساتھ میچ نہیں کر رہا۔ اس کو تبدیل کرنا چاہیے۔ وہ بازار سے نیا صوفہ لے آتا ہے۔ اس کے بعد گھر کے پردے چینج کرتا ہے۔ گھر کا رنگ چینج کرتا ہے۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ وہ گھر کی ساری چیزوں کو رینوویٹ کر دیتا ہے۔

یہاں سے ایک پرنسپل نکلتا ہے۔ جس کو آج ہم 2024 میں ڈڈ روٹ پرنسپل کے نام سے جانتے ہیں۔ ہماری یہ سیریز ویژن 2024 اور مائنڈ سائنسز جس میں ہم نے سیکھا، کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیےہم نے بڑے گولز بنانے ہیں۔ ہر گول کے ساتھ پانچ وائے ایسوسییٹ کرنے ہیں۔ پھر ہر گول کا ایک فائو سٹیپ ایکشن پلان بنانا ہے۔

اب میرے محترم دوستو! یہ ایکشن پلان بنے گا آپ کا اسی پرنسپل کی روشنی میں۔ ڈڈروٹ پرنسپل کو آپ استعمال کرکے زندگی میں کوئی بھی عادت انسٹال کر سکتے ہیں۔ اور کسی بھی عادت کو ان انسٹال کر سکتے ہیں۔

آپ نے گول بنایا کہ میں اگلے چھ مہینوں میں 20kg وزن کم کروں گا۔ اس پرنسپل کو اپلائی کرکے آپ نے واک کا سسٹم بنایا اور اپنے دماغ کو کمانڈ دی کہ اگلے ایک ہفتے کہ میں دو منٹ واک کروں گا۔ جی ہاں! صرف دو منٹ جیسے ہی دو منٹ پورے ہو جائیں گے۔ آپ اپنی واک کو سٹاپ کر دیں گے۔ ہمارا دماغ ہم سے وہ کام ریپیٹ کرواتا ہے۔ جس کام کو کرنے میں اسے وکٹری ملےاور اس کام میں پین کا عنصر کم سے کم ہو۔ آپ نے دو منٹ کی واک کو اگلے ہفتے میں تین منٹ میں کنورٹ کر دیا۔ صرف ایک منٹ اور بڑھایا آپ نے۔ تیسرے ہفتے آپ اس واک کو چار منٹ پر لےگے اور اگر آپ کا یہ ایک سال کا پلان ہے، 52 ہفتوں کی محنت کے بعد آپ آسانی سےایک گھنٹے کی واک کر رہے ہوں گے۔

اسی طریقے سے آپ نے کتاب پڑھنی ہے۔ آپ نے اس پرنسپل کو اپلائی کیا اور ایک چھوٹے پیراگراف سے کتاب پڑھنے کا کام شروع کیا۔ ایک ہفتہ آپ ایک ہی پیراگراف پڑھتے رہے۔ دوسرے ہفتے سے آپ نے دو پیراگراف کر دیے۔ تیسرے ہفتے تین پیراگراف اور آسانی سے آپ دو سے تین مہینوں کی محنت سےایک کتاب ختم کر سکتے ہیں۔ آپ روز کے 20 سگریٹ پیتے ہیں۔ آپ نے کہا کہ میں سگریٹ کی عادت سے نجات حاصل کرتا ہوں۔ موٹیویٹ ہو گئے اور آپ نے کہا کہ میں کل سے سگریٹ نہیں پیوں گا۔ آپ کا دماغ آپ کو ایسا نہیں کرنے دے گا۔ وہاں بھی آپ یہی پرنسپل اپلائی کریں گے۔ آپ نے اپنے دماغ کو بتایا کہ کل سے میں 20 کی بجائے 19 سگرٹ پیوں گا۔

پورے ہفتے یہی روٹین رہی آپ کی۔ دوسرے ہفتے سے آپ نے ایک سگریٹ اور کم کر دی۔ تو اس عادت سے جان چھڑانے کے لیے آپ کو صرف 20 ہفتے چاہیے۔ کوئی بھی چھوٹی سی چھوٹی عادت، کوئی بھی بڑے سے بڑا کام، اس فارمولے کی مدد سے میرے دوستو! آپ لوگ زندگی میں اپلائی کر سکتے ہیں۔

نئے سال میں جوش و خروش سے ہم کام شروع کرتے ہیں۔ ہمارا جسم ہمارا، دماغ اس کام کا عادی نہیں ہوتا۔ ہم اسے دو ہفتے، با مشکل تین ہفتوں کی محنت کے بعد ہم دوبارہ سے اسی روٹین پر آجاتے ہیں۔

انگلش زبان سیکھنی ہے۔ ہر ہفتے ایک ورڈ سیکھوں گا۔ بڑھانے کی ضرورت بھی نہیں ہے اور سال کے اینڈ تک 52 الفاظ نئے آپ کی میموری میں شامل ہو چکے ہوں گے۔ سیونگ کرنی ہے تو چھوٹی اماؤنٹ سے شروع کریں۔ ہر ہفتے بڑھائیں اس کو اور آپ دیکھیں گے۔ کچھ ہی مہینوں کے بعد ایک سفیشینٹ انکم آپ کے بینک اکاؤنٹ میں موجود ہوگی۔

سکالرشپ کے لیے اپلائی کرنا ہے۔ ہر روز ایک یونیورسٹی کو ای میل بھیجیں اور آہستہ آہستہ اس پرنسپل کو اپلائی کرکے اس کی سپیڈ بڑھائیں۔ ہر 15 دن کے بعد ایک کامیاب آدمی سے ملے۔ تو سال میں 26 کامیاب آدمی آپ کے منتظر ہیں۔

بہت سپیڈ سے کام کرنے کی جگہ اس پرنسپل کو اپلائی کرتے ہوئے سٹیپ بائی سٹیپ کام کریں اور اپنی زندگی میں زبردست سی تبدیلیوں کو بڑی کامیابیوں کو اور بڑے خوابوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھیں۔

About Muhammad Saqib

Muhammad Saqib is a mental health consultant who has been working in the fields of hypnotherapy, leadership building, mindfulness and emotional intelligence for over ten years. Apart from being a corporate trainer, he is involved in research and compilation and documenting the success stories of Pakistani personalities in the light of Mindscience. Well-known columnist and host Javed Chaudhry is also a part of the trainers team.

Check Also

Elfi

By Azhar Hussain Bhatti