Sunday, 22 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saqib
  4. Vision 2024 Aur Mind Sciences (2)

Vision 2024 Aur Mind Sciences (2)

ویژن 2024 اور مائنڈ سائنسز (2)

آج 2023 کے اخری دن ہم اس بات کا جائزہ آسانی سے لے سکتے ہیں کہ ہم نے پچھلے 12 مہینوں میں کیا کھویا اور کیا پایا۔ ہماری انکم، ہماری جسمانی اور ذہنی صحت، ہمارا وزڈم، ہماری روحانی ترقی اور کیا اس میں کوئی ترقی ہوئی یا پھر ہم اسی لیول پر ہیں جس پر یہ دسمبر 2022 میں تھی؟

این ایل پی کا مشہور پرنسپل ہمیں اس بات کی آگاہی فراہم کرتا ہے کہ ہم زندگی میں آگے کیوں نہیں بڑھ رہے۔ وہ پرنسپل بتاتا ہے کہ اگر تم وہی کچھ کرتے رہو گے جو ہمیشہ سے کرتے آرہے ہو۔ تو تمہیں وہی کچھ ملے گا جو ہمیشہ سے ملتا آرہا ہے۔

میرے دوستو! 2023 میں کتنے نئے لوگوں سے ملاقات کی آپ نے؟ آپ نے اپنی جسمانی اور زینی صحت کو بڑھانے کے لیے کیا کوئی قدم اٹھایا؟ کتنی نئی مہارتیں سیکھیں؟ کیا آپ نے انگریزی زبان کا پچھلے 12 مہینوں میں کوئی ایک نیا لفظ سیکھا؟

آپ ٹیلی ویژن اور موبائل پر جنوری 2023 میں ایک دن میں تقریبا پانچ سے چھ گھنٹے خرچ کرتے تھے، کیا آپ نے اس ٹائم کو کم کیا؟ آپ ہر روز 10 سے 12 گھنٹے سونے میں بغیر کوئی کام کیے ضائع کر دیتے تھےجنوری 2023 میں، تو کیا اگلے 11 مہینوں میں اس میں کوئی تبدیلی آئی؟

اس کا جواب ہم سب لوگ جانتے ہیں۔ تو کل جب 2024 کا سورج طلوع ہوگا تو ہم نے اپنے اپ سےکچھ عہدو پیمان باندھنے ہیں۔ جی ہاں! اپنے آپ سے کچھ کمٹمنٹس کرنی ہیں۔ کچھ بڑے خواب دیکھنے ہیں۔

آنکھوں میں نئے سپنے سجانے ہیں۔ اور صرف خواب نہیں دیکھنے بلکہ ان خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے ایک پریکٹیکل ایکشن پلان بنانا ہے۔ جن کو ہم انہی کالمز کی سیریز میں سمجھیں گے۔ ہمارے گولز میں سب سے امپورٹنٹ گول جو ہم سمجھتے ہیں ہمارا فاننشل گول ہوتا ہے۔

ایک شخص جو آج 50 ہزار ماہانہ آمدنی کے سرکل میں ہے۔ وہ گول بناتا ہے کہ میں 2024 میں پانچ لاکھ ماہانہ کماؤں گا۔ اب یہ گول کیسے پورا ہوگا؟ سب سے پہلے تو جو کرنٹ سورس آف انکم ہے اس کا جائزہ لینا ہوگا۔ فرض کریں، کوئی شخص میڈیکل ریپ ہے۔ کوئی شخص کسی دکان پر سیلز مین ہے۔ یا اسی قسم کی کوئی اور ملازمت کر رہا ہے۔ اس کا سیکنڈ سورس اف انکم نہیں ہے۔ کسی بھی ان لائن ارننگ کے پلیٹ فارم سے وہ وابستہ نہیں ہے۔ اب وہ اپنے شعبے میں جتنی بھی محنت کر لے، اس شعبے کے اندر پانچ لاکھ کی انکم موجود ہی نہیں ہے، اگر وہ سیلز کا آدمی ہےتو اس کو چاہیے کہ وہ میڈیکل ریپ سے اپنے آپ کو پراپرٹی سیلز میں لے کر آئے۔

اگر کوئی ٹیچر ہے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی آن لائن اکیڈمی بنائے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں آن لائن پڑھانا شروع کریں۔ اگر وہ کسی دکان پہ سیلز مین ہے اور وہاں پر کپڑے بیچتا ہے تو ساتھ کوئی اپنا ایسا سیٹ اپ بنائے کہ وہ ان لائن اور پارٹ ٹائم میں کپڑے بیچنا شروع کریں۔ اگر وہ ایسے شعبے میں ہے جس شعبے میں اتنی انکم ہی نہیں ہے تو آپ کا مائنڈ اس گول کو مسترد کر دے گا اور آپ کو پانچ لاکھ تک نہیں پہنچنے دے گا۔ آپ جتنے بھی گول بنائیں گے، پرسنل گول جس میں اپنا گھر، اپنی گاڑی، آپ کی شادی، والدین کو حج عمرہ کروانا اور لگزری ائٹم شامل ہیں۔ اس کے بعد آپ کا پروفیشنل گول، آپ کا ایجوکیشنل گول۔

کون کون سی سکلز سیکھنی ہے آپ نے جو آپ کو آگے لے کر جائیں گے آپ کے فاننشل، آپ کا فزیکل اور مینٹل ہیلتھ کا گول، آپ کا کنٹریبیوشن کا گول، آپ کا روحانی گول یہ سب بنائیں گے آپ۔

آپ نے ایک گول بنا لیا اسی گول پہ آگے بات کرتے ہیں آپ کا گول ہے کہ میں پانچ لاکھ مہینہ یا 10 لاکھ مہینہ، 50 لاکھ مہینہ، ایک کروڑ روپیہ مہینہ، یا اب پانچ کروڑ روپیہ مہینہ میں کماؤں گا۔ اس کے بعد آپ اس میں پانچ وائے لکھیں گے اس میں، کہ مجھے پانچ لاکھ مہینہ کمانا کیوں ضروری ہے۔

جتنا مضبوط وائے ہوگا۔ آپ وائی لکھنے بیٹھ جائیں اپنے اس گول کا پانچ لاکھ، 10 لاکھ، 20 لاکھ اور آپ کا دماغ آپ کو اس کے لیے وائے نہیں بتا رہا، اس کی وجہ نہیں بتا رہا، کہ اپ کو اتنا پیسہ کیوں چاہیے، تو وہ گول آپ کا ہے ہی نہیں، وہ صرف ایک خیال ہے وہ صرف ایک گمان ہے اور صرف ایک شیخ چلی کے خواب کی طرح ہے جب پانچ مضبوط سے وائے اس گول کے ساتھ جڑے ہوں گے تو پھر وہ گول آپ کا گول بنے گا۔ اب آپ نے پانچ وائے نکال لیے، کہ میں پانچ لاکھ روپیہ مہینہ اس لیے کمانا چاہ رہا ہوں اس کے بعد اگلا سٹیپ کیا آئے گا۔۔ آپ پھر اسے ایک فائو سٹیپ ایکشن فارمولا کے ذریعے پورا کریں گے۔

1۔ آپ اس کی ڈیڈ لائن ڈالیں گے کہ آپ کو یہ پانچ لاکھ روپیہ مہینہ کس تاریخ تک چاہیے۔

2۔ آپ کو یہ پانچ لاکھ روپیہ کمانے کے لیے کون سی مہارت چاہیے۔ کس طرح کا رویہ چاہیے کس طرح کی عادتیں آپ کو اپنی شخصیت میں ڈالنی پڑیں گی۔ آپ نے اگر پانچ لاکھ روپیہ مہینہ کمانا ہے؟ توافورڈ نہیں کر سکتے کہ آپ گلی محلوں میں کھڑے لوگوں سے لڑتے پھریں، آپ یہ افورڈ نہیں کر سکتے کہ آپ اپنے ماضی میں پھنسے رہیں آپ لوگوں سے بدلہ لینے کے بارے میں سوچتے رہیں۔ حتی کہ آپ یہ بھی افورڈ نہیں کر سکتے کہ آپ لمبے عرصے تک بیمار رہیں۔ آپ کو شاندار اور مضبوط ذہنی اور جسمانی صحت چاہیے۔ پانچ لاکھ روپیہ کمانے کے لیے ایسا کون سا کام، ایسے کون سی مہارت، ایسا کون سا سکل سیٹ ہے جو آپ کو سیکھنا پڑے گا جو آپ کو 50 ہزار سے پانچ لاکھ تک پہنچائے گا۔

وہی این ایل پی کا پرنسپل آگیا اگر آپ وہی کچھ کرتے رہیں گے اور آپ کو وہی کام آتا ہے، آپ کا وہی سکل سیٹ ہے، اگر آپ کا 24 گھنٹے کا وہی روٹین ہے تو آپ کو وہی کچھ ملے گا یعنی کہ 50 ہزار جو آپ اب تک کماتے رہے ہیں۔

3۔ ایسے کون سے لوگ ہیں جن سے میں ملوں؟ ایسے کون سے ادارے ہیں جن میں میں جاؤں؟ کون سے چینلز، ایسے کون سے لوگ ہیں جن کو میں فالو کروں ان لائن، اور وہ میری مدد کریں مجھے میرے اس پانچ لاکھ کے گول تک پہنچانے کے لیے۔

آپ لسٹ بنائیں گے ان اداروں کی، آپ لسٹ بنائیں گے ان تمام لوگوں کی جن کو آپ ان لائن فالو کریں گے۔

4۔ جو گول میں نے بنایا ہے اس کو پورا کرنے میں مجھے کیا خوشی ملے گی یہ بھی لکھا ہو وہاں پہ۔

تو یہ چار، پانچ سٹیپ فالو کریں گے ہر گول کے ساتھ آپ کے پانچ وائے ایسوسییٹ ہوں گے۔ بڑا گھر بنانا ہے، کیوں بنانا ہے؟ پانچ وائے نکال لیں نئی گاڑی لینی ہے، کون سی گاڑی لینی ہے، کون سے ماڈل کی ہوگی؟ اس کی قیمت کتنی ہوگی؟ کیوں چاہیے؟ وائے لکھے ہوئے ہوں گے اس کے آگے۔

شادی کرنی ہے، کیوں کرنی ہے؟ اس کے پانچ وای لکھے ہوئے ہوں گے۔

بہترین ایتھلیٹس کے جیسے ہیلتھ بنانی ہے۔ کیوں بنانی ہیں؟ اس کے پانچ وائے لکھے ہوئے گے۔ ہر گول کے ساتھ پانچ وائے آپ کے ایسوسییٹ ہوں گے۔ پھر آپ اسے فائو سٹیپ ایکشن فارمولا کے ذریعے ایک پراپر پلان بنائیں گے اس کے بعد یہ کیسے آگے جائے گا۔ ہیبٹ فارمولیشن کیسے ہوگی؟

‎آپ کو یہاں اس پر ہم بات کریں گے اپنے اگلے کالم میں۔ اور یہ پانچ وائے اور فائو سٹیپ فارمولا آپ نے اگلے 48گھنٹوں میں اس کالم کو پڑھنے کے بعد بنا لینا ہے۔

About Muhammad Saqib

Muhammad Saqib is a mental health consultant who has been working in the fields of hypnotherapy, leadership building, mindfulness and emotional intelligence for over ten years. Apart from being a corporate trainer, he is involved in research and compilation and documenting the success stories of Pakistani personalities in the light of Mindscience. Well-known columnist and host Javed Chaudhry is also a part of the trainers team.

Check Also

Imran Ko Kon Bacha Sakta Hai?

By Najam Wali Khan