Sunday, 22 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saqib
  4. Vision 2024 Aur Mind Sciences (1)

Vision 2024 Aur Mind Sciences (1)

ویژن 2024 اور مائنڈ سائنسز (1)

1980 کی دہائی کے ابتدائی سالوں کا منظر ہے۔ حیدرآباد کی گلیوں میں ایک نوجوان اپنے ہی گھر کی بنائی ہوئی ٹافیاں اور اس ٹائپ کے کھانے پینے والی چیزیں گلیوں میں فروخت کرتا تھا۔ ان چیزوں کی کوالٹی لوگوں کو پسند نہیں آئی اور لوگوں نے اس نوجوان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔

ان کی باتوں کے جواب میں، لوئر مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے کہا ایک دن ایسا آئے گا کہ پاکستان کا کوئی بھی بچہ میری ٹافیاں کھائے بغیر جوان نہیں ہوگا۔

جی دوستو! وہ صرف حیدرآباد کی بات نہیں کر رہا تھا بلکہ اس کا خواب، اس کا ویژن پورے پاکستان کو ٹافیوں کا ایک ایسا برانڈ دینا ہے جس کی مثال اس سے پہلے پاکستان میں نہ ہو۔ آج 2023 کے آخری ہفتے میں ہم اس شخص کو نعیم منشی کے نام سے جانتے ہیں۔

جی ہاں! حلال گروپ کے چیئرمین کی یہ کہانی ہے۔ جن کے مشہور برانڈز ڈنگ ٹانگ ببل، تلسی، فریش اپ اور کھوپرا کینڈی کھا کر ہم سب جوان ہوئے ہیں۔

ایک اور سٹوری کی بات کرتے ہیں۔ لاہور کا انارکلی بازار، جوتوں کی دکان اور ایک سیلز مین آنکھوں میں چمک لیے، اپنے گاہکوں کو جوتے دکھانے میں مصروف ہے۔ اس سیلز مین کی یہ کوالٹی تھی کہ وہ بہت جلدی اپنے گاہک کو متاثر کر لیتا تھا۔

اور اس کے جوتے بیچنے کی percentage باقی سیلز مین سے بہت زیادہ تھی۔ اسی وجہ سے انارکلی بازار کے تمام جوتوں کے دکاندار اس کو جاب کی آفر کرتے رہتے تھے۔ وہ ایک سے دوسری دکان پر جاب بھی تبدیل کرتا رہتا تھا۔ یہ کہانی آج سے کوئی 40-45 سال پرانی ہے۔

ایک شخص نے اسے مشورہ دیا، اپ جوتے بیچنے کی مہارت رکھتے ہو تو آپ اپنا کام کیوں نہیں شروع کر دیتے۔ تھوڑے سے پیسے ڈال کر چپلوں کی ایک دکان انارکلی میں کھول لیتا ہے اور وہ چھوٹی سی دکان بڑے store میں کنورٹ ہوتی ہے اور آج 2023 میں، لیڈیز شوز کا، پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ جس کو ہم سٹائلو کے نام سے جانتے ہیں، اس کا یہ شخص مالک ہے اور اس کا نام ہے مظہر حسین۔

محترم دوستو یہ کیا ہے؟ کیا ایک بڑا ویژن، بڑا خواب اور پھر اس خواب کو پورا کرنے کی جستجو آپ کو ایک منفرد آدمی بنا سکتی ہے؟ آپ کی تمام خواہشات کو پورا کر سکتی ہے؟ آپ کو اربوں پتی بنا سکتی ہے؟

کوئی ایسا سٹرکچر آپ کھڑا کر سکتے ہیں جو لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرے۔

جی ہاں! یہ گول سیٹنگ کی، بڑا خواب دیکھنے کی طاقت ہے۔ آپ نے ریل کے ذریعے کسی منزل تک پہنچنا ہے۔ آپ ٹکٹ کاؤنٹر پر جاتے ہیں۔ تو ٹکٹ دینے والا پوچھتا ہے آپ سے کہ محترم! آپ نے کس شہر میں جانا ہے۔ آپ اس کو اپنی منزل کا بتاتے ہیں۔ اور اس کے لحاظ سے وہ آپ کو ٹکٹ دیتا ہے۔ اور آپ سے پیسے وصول کرتا ہے۔

میرے دوستو! آپ 2024 میں کہاں جانا چاہتے ہیں؟ یہ سوال آپ کا دماغ آپ سے پوچھ رہا ہے۔

اگر آپ اس کو جواب دیں گے اس سوال کا تو وہ آپ کا اس راستے پر چلنا ممکن بنائے گا۔ جس پر سفر کرتے کرتے آپ اپنے تمام خوابوں کو پورا کر لیں گے۔ اگر اس کے پاس اس سوال کا کوئی جواب ہی نہیں ہوگا تو یہ گول ہی نہیں ہوگا بلکہ یہ ایک خیال ایک خواب ہوگا۔

گول سیٹنگ کی تعریف بہت پرانی ہے۔ سب سے زیادہ گول سیٹنگ لکھ کر کرنے والے لوگ امریکہ میں پائے جاتے ہیں اور ایک ریسرچ یہ بتاتی ہے کہ سب سے زیادہ گولز جو بنائے جاتے ہیں اس میں نمبر ون پہ وزن کم کرنے کا گول ہوتا ہے۔

مختلف یونیورسٹیوں کی سٹڈی یہ بتاتی ہے جن میں Stanford University اور Harvard University جیسے بڑے نام شامل ہیں کہ جو لوگ سال کے آغاز پر اپنے گولز لکھ لیتے ہیں اس کے ساتھ ایک ڈیڈ لائن منسلک کر دیتے ہیں۔ ان کی گولز پورے کرنے کی پرسنٹیج ان لوگوں کی نسبت جو اپنے گولز نہیں لکھتے کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

2023 کے میرے دوستو! چار سے پانچ دن باقی رہ گئے ہیں۔ 2024 کا ویژن بنانے سے پہلے آپ نے کچھ سوال کرنے ہیں اپنے آپ سے۔ جس میں پہلا سوال یہ ہوگا آپ کا کہ پچھلے 12 مہینوں میں، میں نے کیا کھویا اور کیا پایا؟

مختلف ایریاز میں اپنے آپ کو آپ Evaluate کریں گے مختلف شعبوں میں جس میں آپ کا معاشی کیریئر، آپ کی صحت جسمانی اور ذہنی، آپ کے ریلیشن شپ ایریاز۔ ہم تفصیل سے بات کریں گے اس پہ۔

دوسرا سوال اپنے آپ سے آپ نے یہ کرنا ہے کہ پچھلے سال کا مشکل ترین چیلنج میرے لیے کون سا تھا کیا صحت کا ایشو آیا؟ رشتوں میں کوئی بگاڑ پیدا ہوگیا؟ کیریئر اور بزنس میں کوئی سخت دن کوئی سخت مہینہ آپ کے سامنے تھا؟ اس کا آپ تجزیہ کریں گے۔ پھر اپنے آپ سے سوال پوچھیں اور نمبر دیں اپنے اپ کو مختلف کیٹگریز میں کہ پچھلے بارہ مہینے کیسے گزرے آپ کے۔ چھ سے سات کیٹگری آپ اٹھا سکتے ہیں پرسنل گولز آپ کے پروفیشنل گولز، آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت، زیرو سے 10 تک آپ کتنے نمبر دیں گے۔ کہ آپ کہاں پر تھے؟ آپ نے کوئی امپیکٹ Create کیا کوئی contribution دیا۔

اسی طریقے سے چوتھا سوال یہ ہوگا کہ 2024 میں ایسی کون سی عادات ہیں جو آپ ختم کرنا چاہیں گے ایسی کون سی عادات ہیں جو آپ کو آگے نہیں بڑھنے دے رہیں۔

نئے گولز رکھنے سے پہلے میرے دوستو! آپ نے ان سوالات کے جوابات دینے ہیں۔ اپنے دماغ کو بتانا ہے کہ کہ اگلا نعیم منشی اور اگلا مظہر حسین "میں" ہو سکتا ہوں۔

ویژن 2024، اس کو مائنڈ سائنس کے ذریعے آپ کیسے حاصل کریں گے؟ اور 2024 کو اپنی زندگی کا سب سے بہترین سال کیسے بنائیں گے؟ اس پر مزید تفصیل کے ساتھ ہم انہیں کالمز کی اگلی سیریز میں بات کریں گے۔

(جاری ہے)

About Muhammad Saqib

Muhammad Saqib is a mental health consultant who has been working in the fields of hypnotherapy, leadership building, mindfulness and emotional intelligence for over ten years. Apart from being a corporate trainer, he is involved in research and compilation and documenting the success stories of Pakistani personalities in the light of Mindscience. Well-known columnist and host Javed Chaudhry is also a part of the trainers team.

Check Also

Aankh Jo Kuch Dekhti Hai (2)

By Prof. Riffat Mazhar