Tuesday, 22 October 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saqib
  4. Tum Ahista Ahista Marne Lagte Ho

Tum Ahista Ahista Marne Lagte Ho

تم آہستہ آہستہ مرنے لگتے ہو

2023 کا سال اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب ہم اپنے نئے سال کے اہداف اور مقاصد طے کریں لیکن اس سے پہلے دو کام کریں۔ اپنے آپ سے دو سوال پوچھیں

1۔ اس سال میں نے کتنی چھوٹی اور بڑی کامیابیاں حاصل کیں؟

2۔ پچھلے بارہ مہینوں سے میں نے کون سا سبق سیکھا؟

ایک دانشور کا قول یاد آ گیا ہےجو بیان کرتا ہے کہ "ایک سال کے دوران آپ نے کتنی کتابیں پڑھیں اور کتنے نئے لوگوں سے ملاقات کی" بس یہی آپ کی کامیابی کا پیرامیٹر ہے اور اس میں ہم اضافہ کر دیتے ہیں کہ کتنی جگہوں کا سفر آپ نے 2023 میں کیا۔

محترم قارئین!

کیا اپ اپنے WHY کے بارے میں جانتے ہیں؟ کیا اپنے کمفرٹ زون کو آپ نے چیلنج کیا؟ کیاآپ کے پاس اتنے بڑے خواب ہیں جو آپ کو تحریک دیں، خوش رکھیں اور ذہنی اور جسمانی خوشی میں اضافہ کریں؟

چلی (Chile) کے مشہور نوبل انعام یافتہ شاعر پابلو نرودا (Pablo Neruda) نے اسی پیغام کو خوبصورتی سے اپنی نظم میں بیان کیا ہے۔

تم آہستہ آہستہ مرنے لگتے ہو

اگر تم سفر پر نہیں نکلتے

اگر تم کتابیں نہیں پڑھتے

اگر تم زندگی کی پکار پر دھیان نہیں کرتے

اگر تم اپنی ہی قدر کرتے اپنی توصیف نہیں کرتے

تم آہستہ آہستہ مرنے لگتے ہو

جب تم اپنی انا کو ملیا میٹ نہیں کرتے

جب تم دوسروں کی مدد قبول نہیں کرتے

تم آہستہ آہستہ مرنے لگتے ہو

جب تم اپنی عادتوں کے غلام ہو جاتے ہو

ہر سویر اسی ایک راستے پر چلتے ہو

جب تم اپنے روزمرہ کا چلن نہیں بدلتے

تم آہستہ آہستہ مرنے لگتے ہو

جب تم جذبے کی شدت سے کنارہ کش ہو جاتے ہو

اور اس کی ہنگامہ خیزی سے الگ ہو جاتے ہو

اور تم ان سے جدا ہو جاتے ہو

جو تمہاری آنکھوں میں آنسو بھرتے ہیں

اور تمہارے دل کی دھڑکن کو تیز کرتے ہیں

تم آہستہ آہستہ مرنے لگتے ہو

اگر تم وہ جو طے نہیں ہے اپنےآپ کو اس کے سپرد نہیں کرتے

اور اگر تم ایک خواب کا تعاقب نہیں کرتے

اور اگر تم اپنے آپ کو۔۔

زندگی میں ایک بار

اجازت نہیں دیتے کہ تم فرار ہو جاؤ

تو تم مرنے لگتے ہو آہستہ آہستہ"

محترم قارئین! وقت آگیا ہے کہ ہم ایکشن لینا شروع کریں اور اپنی زندگی کو نیکسٹ لیول پر لے کر جائیں۔

About Muhammad Saqib

Muhammad Saqib is a mental health consultant who has been working in the fields of hypnotherapy, leadership building, mindfulness and emotional intelligence for over ten years. Apart from being a corporate trainer, he is involved in research and compilation and documenting the success stories of Pakistani personalities in the light of Mindscience. Well-known columnist and host Javed Chaudhry is also a part of the trainers team.

Check Also

Mataa e Sakoon o Sarshari

By Ibn e Fazil