Sunday, 22 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saqib
  4. Khargosh, Loomri, Bheria, Sher Aur Double Shah

Khargosh, Loomri, Bheria, Sher Aur Double Shah

خرگوش، لومڑی، بھیڑیا، شیر اور ڈبل شاہ

جنگل میں ایک غار کے باہر ایک خرگوش اپنے سامنے جدید ترین لیپ ٹاپ رکھے ہوئے بڑے دھیان کے ساتھ اپنا کام کرنے میں مشغول تھا۔ سرخ رنگ کی ٹائی لگائے ہوئے پینسل، اریزر اور اس کی توجہ، اس سارے ہی ماحول کو بڑا پراصرار بنا رہی تھی۔ ایک لومڑی وہاں سے گزرتی ہے۔ اور خرگوش کو یوں لیپ ٹاپ رکھ کے دھیان سے کام کرتے ہوئے دیکھ کر پوچھتی ہے کہ تم کیا کام کر رہے ہو؟

خرگوش جواب دیتا ہے کہ میں ایک تھیسز لکھ رہا ہوں اور میرے تھیسز کا موضوع یہ ہے کیسے خرگوش چالاک لومڑیوں کا شکار کرکے، ان کو پکڑ کے ان کا گوشت کھا جاتے ہیں۔

یہ سن کر لومڑی کو بہت شدید غصہ آتا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ ایسا کبھی ہو ہی نہیں سکتا اور نہ کبھی ہم نے کچھ ایسا سنا ہے خرگوش ہرگز لومڑی کا شکار نہیں کر سکتے۔

تو خرگوش کہتا ہے کہ میرے پاس اپنی بات ثابت کرنے کے لیے دلائل اور ثبوت موجود ہیں۔ میری کئی مہینوں سے ریسرچ ہے۔ اگر تم چاہو تو میں تمہیں اس کے ثبوت دے سکتا ہوں۔

لومڑی اسکی بات پر اعتبار کرتی ہے اور ثبوت دیکھنے کے لیے اس کے ساتھ غار کے اندر جاتی ہے۔ تقریبا 10 منٹ کے بعد جب خرگوش اس غار سے باہر نکلتا ہےتو لومڑی کی ٹانگ کی ہڈی اس کے پاس ہوتی ہے۔ اور وہ اس کو چوستا ہوا مزے سے واپس اپنے کام میں مشغول ہو جاتا ہے۔

تھوڑی دیر کے بعد وہاں سے ایک بھیڑیا گزرتا ہے۔ جب وہ یہ منظر دیکھتا ہے اور خرگوش سے پوچھتا ہے۔ تم اپنے سامنے لیپ ٹاپ رکھ کر کیا نوٹس بنا رہے ہو؟

خرگوش جواب دیتا ہے۔

جیسا کہ تم جانتے ہو کہ میں ماسٹر کر چکا ہوں اور اس وقت میں اپنے تھیسز پہ کام کر رہا ہوں اور میرے تھیسز کا موضوع یہ ہے کہ کس طرح خرگوش خون خوار بھیڑیوں کا شکار کرتے ہیں اور انہیں کھا جاتے ہیں۔ بھیڑیا غصے سے لال پیلا ہو جاتا ہے۔ اور کہتا ہے کہ کیسی احمکانہ بات کر رہے ہو۔ یہ خرگوشوں کے لیے ناممکن ہے کہ وہ بھیڑیے کا کبھی شکار کریں۔

اب پھر خرگوش اس کو وہی جواب دیتا ہے کہ میری ایک سال سے اس کے اوپر ریسرچ ہے اور میرے پاس تمام ناقابل تردید ثبوت اور دلائل موجود ہیں۔

اگر تم دیکھنا چاہو تو میں تمہیں دکھا سکتا ہوں۔

بھیڑیا غصے میں اس کے ساتھ چل پڑتا ہے اور غار کے اندر اس کے پیچھے پیچھے داخل ہو جاتا ہے۔ اور پھر جب 20 منٹ کے بعد خرگوش باہر نکلتا ہے توبھیڑیے کے پاؤں کی ہڈی اس کے پاس ہوتی ہے اور وہ اس کو چوستا ہوا باہر آتا ہے اور دوبارہ اپنے کام میں مشغول ہو جاتا ہے۔

خرگوش دوبارہ سے اپنا لیپ ٹاپ اپنے سامنے رکھ کر کام میں مشغول ہو جاتا ہے۔ اس بار ایک بڑا سا بھالو اس کے سامنے سے گزرتا ہے۔ تعجب سے رک جاتا ہےاور اس سے پوچھتا ہے کہ تم کیا کر رہے ہو؟

تو خرگوش اسے جواب دیتا ہے کہ میں اپنے تھیسز لکھ رہا ہوں اور میرے تھیسز کا موضوع ہے کہ کس طرح خرگوش بڑے بھالو کا شکار کرتے ہیں اور اسے مار کر کھا جاتے ہیں۔ اس بات پر بھالو غضب ناک ہو جاتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ کیا تم اپنی جسامت نہیں دیکھتے کیا تم جیسا خرگوش مجھ جیسے بھالوکا شکار کر سکتا ہے؟

اس بار بھی خرگوش وہی جواب دہراتا ہے میرے پاس ایک لمبے عرصے کی ریسرچ ہے اور میں نے تمام تر گوگل ڈیٹا اکٹھاکر رکھا ہے اس کے علاوہ میرے پاس ٹھوس ثبوت اور دلائل موجود ہیں۔

ہاں اگر تمہیں شک ہے تو تم میرے ساتھ غار کے اندر چل کے دیکھ سکتے ہو۔

خرگوش بھالو کو لے کے غار کے اندر داخل ہوتا ہے اور اس بار وہ آدھے گھنٹے کے بعد واپس آتا ہے اور بھالو کی ہڈی اس کے منہ میں ہوتی ہے۔

ایک بندر قریب ہی کھڑا سارا ماجرہ دیکھ رہا ہوتا ہے۔ وہ چپکے سے غار کے اندر جاتا ہے یہ سارا ماجرہ دیکھنےکے لیے۔

جب وہ غار کے اندر چپکے سے جھانک کے دیکھتا ہے تو وہ کیا دیکھتا ہے کہ غار کے اندر ایک بہت بڑا خونخوار شیر بیٹھا ہوا ہے اور جو بھی جانور خرگوش گھیر کے اندر لے کر جاتا ہے شیر اس کا شکار کر لیتا ہے۔

محترم دوستو!

اس سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے کہ جو بھی پروجیکٹ ہمیں بظاہر بہت سادہ نظر آئے اور اس میں غیر معمولی منافع ہوتو آپ سمجھ جائیں کہ خرگوش کے روپ میں ایک خونخوار بھیڑیا آپ کا شکار کرنا چاہتا ہے۔

ایک بھوکا شیر آپ کا منتظر ہے۔

خواہ وہ موقع ڈبل شاہ کی صورت میں ہو، اچانک سے آپ کو کوئی سستا پلاٹ مل جائے، آپ کو یورپ امریکہ یا انگلینڈ سے کوئی ای میل آجائےکہ وہاں کا ایک بوڑھا آپ کے نام تین ملین ڈالرز پانچ بلین پاؤنڈز چھوڑ کر مر گیا ہے۔

پیرا مڈ سکیم ہو جس میں آپ ایک سے چار، چار سے آٹھ، آٹھ سے 16، 16 سے 32 اور 32 سے 64 لوگ بنا لیں گے اور ہفتوں میں آپ بن جاؤ گےmillionaire اور آپ کو دو جمع دو کی طرح یہ حساب کتاب بالکل سادہ لگے تو یاد رکھیں سادہ حساب کتاب کے پیچھے ایک خونخوار ڈبل شاہ بیٹھا ہوا ہے جو اس بات کا انتظار کر رہا ہے کہ وہ آپ کی پوری زندگی کی جمع پونجی لے کر غائب ہو جائے۔

دوستو اس کہانی کو ہمیشہ یاد رکھیں اور اپنے اس پاس موجود ڈبل شاہ سے خود کو بچائیں۔

About Muhammad Saqib

Muhammad Saqib is a mental health consultant who has been working in the fields of hypnotherapy, leadership building, mindfulness and emotional intelligence for over ten years. Apart from being a corporate trainer, he is involved in research and compilation and documenting the success stories of Pakistani personalities in the light of Mindscience. Well-known columnist and host Javed Chaudhry is also a part of the trainers team.

Check Also

Biometric Aik Azab

By Umar Khan Jozvi