Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saqib
  4. Divine Code Aur Speed Learning (3)

Divine Code Aur Speed Learning (3)

ڈیوائن کوڈ اور سپیڈ لرننگ (3)

کل رؤف کلاسرا صاحب کی تحریر پڑھی جس میں انہوں نے اپنے ایک دوست سہیل بھٹی کا احوال بیان کیا۔ سہیل نے بچپن میں اپنی بڑی بہن کی محبت اور کیئر کے بارے میں بتایا۔ پوری کہانی سن کر رؤف کلاسرا نے کہا کہ، آپ کی بہن یقیناً جولائی کے مہینے میں پیدا ہوئی ہوں گی۔ سہیل بھٹی اپنی بہن کو فون کرتے ہیں اور وہ اس بات کی تصدیق کر دیتی ہیں۔

یہ ستاروں کا علم ہے، رؤف کلاسرا کہتے ہیں کہ میں کسی میٹنگ سے پہلے، ملنے والے شخص کی شخصیت کا اندازہ اُس کے ستاروں کی مدد سے کر لیتا ہوں۔

اسی طریقے سے ڈیوائن کوڈ آپ کے سامنے، آپ کی اپنی اور دوسروں کی شخصیت کو واضح انداز میں پیش کرتا ہے۔

ڈیوائن کوڈ نمبر چار کو بیان کرتے ہیں، اس کے رموز و اسرار آپ کو حیران کر دیں گے۔

شعیب اختر محمد عامر اور شین وارن اس نمبر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تینوں بہت زیادہ ٹیلنٹ رکھنے کے باوجود ساری زندگی پریشان رہے۔ محمد عامر پہلا بڑا جرم کرتے ہی پکڑا گیا۔ شعیب اختر کی یہ بات ذہن میں گھمائیں وہ ہنس کر کہتا ہے کہ میری بولنگ پر بہت زیادہ کیچز ڈراپ ہوئے۔ یعنی قسمت کی دیوی ان سے روٹھی ہوئی لگتی ہے اگر آپ کا تعلق اس نمبر سے ہے تو صدقہ اور تسبیح کا معمول لازمی ہے۔

ایک اور مثال جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر خان ترین کی ہے۔ ارب پتی، ملتان سلطان کے مالک، دنیا کے زیادہ تر آسائشیں حاصل تھیں، لیکن خودکشی کر بیٹھے۔ یعنی اس نمبر والوں کی زندگی اتار چڑھاؤ میں گزرتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ چار نمبر کا کوڈ رکھنے والے محنتی ایماندار اور قابل بھروسہ ہوتے ہیں۔ ان کی ذات میں عاجزی، درویشی اور بے نیازی پائی جاتی ہے۔ پیسے سے رغبت کم ہوتی ہے۔

اگر ڈیوائن کوڈ نمبر چار رکھنے والوں کی کمزوریوں کی بات کی جائے تو ایک وقت میں کئی کام شروع کر دیتے ہیں۔ اختلافی نقطہ نظر کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کو مخالف بنا لیتے ہیں۔ مقدر کی دیوی دنیاوی کاموں میں زیادہ مہربان نہیں ہوتی۔ اس لیے پراسرار فطری رکاوٹیں بھی انھیں پریشان کرتی ہیں۔

خوبیوں کی بات کی جائے تو بے نیازی کی دولت سے مالا مال ہوتے ہیں۔ پابندی یا جبر کو قبول کرنا ان کے مزاج کے خلاف ہوتا ہے۔ دولت مل جائے تو فلاحی کاموں میں خرچ کرتے ہیں۔ جیو اور جینے دو کی پالیسی پر چلتے ہیں۔ نیک فطرت گفتگو کےآرٹ کو سمجھنے والے۔ اندرونی طور پر پرسکون رہتے ہیں۔ فطرتا جھگڑالو نہیں ہوتے۔ موسیقی اور خوبصورت گھر پسند کرتے ہیں۔ نئی چیزوں کو برق رفتاری سے سیکھتے ہیں۔

دبلے پتلے اور پھرتیلے ہوتے ہیں۔ امراض جگر، آنتوں کی کمزوری، ہاضمے کی خرابی، دل کے مسائل، مثانہ اور گردوں کی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ان کو گوشت خوری تنگ کرتی ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ٹانگیں کمزور ہو جاتی ہیں اور نظام اخراج پوری طرح کام نہیں کرتا۔

ڈگری آف لک میں یہ ہارڈ لک کی کیٹگری میں آتے ہیں یعنی انھیں شروع میں ناکامیاں ملتی ہیں انھیں ڈٹے رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کامیابیاں ان کی منتظر ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ان کو سیونگ کی عادت اپنانی چاہیے۔

خواتین سادہ اور بے نیاز ہوتی ہیں سامان کی کثرت کو پسند نہیں کرتیں، کھلے دل کی ہوتی ہیں۔ لیکن یہ بھی برداشت نہیں کرتیں کہ شوہر کنیز بنا کر رکھے۔ درس و تدریس کو پسند کرتی ہیں۔ دوسری عورتوں سے مختلف لباس پہنتی ہیں دوسروں کو عزت دیتی ہیں۔ شوہر عزت دے تو جان وارنے پر تیار رہتی ہیں۔

چار عدد کی مشہور شخصیات میں اشفاق احمد، فیض احمد فیض، جارج واشنگٹن، کرکٹر سرفراز احمد اور امجد اسلام امجد شامل ہیں۔

محبت ایسا پودا ہے
جو تب بھی سبز رہتا ہے

کہ جب موسم نہیں ہوتا
محبت ایسا دریا ہے

کہ بارش روٹھ بھی جاتے
تو پانی کم نہیں ہوتا

(امجد اسلام امجد)

ڈیوائن کوڈ نمبر پانچ کو بیان کرتے ہیں ان کا ڈیوائن کوڈ سفر سے جڑا ہوتا ہے۔ اپنے شہر، گاؤں، گوٹھ میں زیادہ کامیاب نہیں ہوتے۔ ان کو چاہیے کہ اپنے علاقے کو چھوڑ کر بڑے شہر میں آئیں اور ملک سے باہر جا سکیں تو اور بہتر ہے۔ خواتین کو بھی شادی کرکے ملک سے باہر جانے کا موقع مل رہا ہو تو بہتر ہے۔ یہ لوگ بیرون ملک ویزے کے لیے اپلائی کریں۔ تو اسباب خود بخود پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ پانچ نمبر کا کوڈ رکھنے والے بہادر، مقناطیسی شخصیت رکھنے والے اور پھرتیلے، بے آرام، نئی چیزیں سیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں

وزیرِاعظم شہباز شریف کا ڈیوائن کوڈ پانچ ہے۔ ڈیوائن کوڈ پانچ رکھنے والے افراد تیز رفتاری سے فیصلے کرنے والے، متحرک اور نتائج پر فوکس کرنے والے ہوتے ہیں۔ شہباز شریف کی زندگی پر نظر ڈالیں تو آپ کو ہر موڑ پر یہی مزاج نظر آئے گا صبح سویرے کام شروع کرنا، خود موقع پر پہنچ کر جائزہ لینا، ہر کام کی نگرانی ذاتی طور پر کرنا یہ سب کوڈ 5 کی علامتیں ہیں۔

ان کی شخصیت میں فوری ردِعمل اور عملیت پسندی نمایاں ہے۔ جہاں دوسروں کو منصوبہ بندی میں وقت لگتا ہے وہیں کوڈ 5 رکھنے والے لوگ عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف نے کئی منصوبے ریکارڈ وقت میں مکمل کروائے۔

عمران خان کا ڈیوائن کوڈ نمبر بھی پانچ ہے عمران خان کی زندگی اس کوڈ کا خوبصورت اور گہرا مظہر ہے۔

بچپن ہی سے اُن میں ایک خاص قسم کی خودمختاری اور خود اعتمادی پائی جاتی تھی۔ کرکٹ میں انہیں جو کامیابیاں ملیں، وہ صرف ٹیلنٹ کا نتیجہ نہیں تھیں بلکہ اندر سے اٹھنے والی وہ تڑپ تھی جو کوڈ پانچ والوں میں فطری طور پر ہوتی ہےآگے بڑھنے کی، کچھ کر گزرنے کی، کچھ نیا کرنے کی۔

سفر کا جذبہ بھی کوڈ پانچ کی نمایاں خصوصیت ہے اور عمران خان کی زندگی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے دنیا کے تقریباً تمام بڑے ملکوں کا سفر کیا، کوڈ پانچ رکھنے والے افراد کی روح گھومنے، دریافت کرنے اور بدلتے مناظر میں جینے سے توانائی حاصل کرتی ہے

ڈیوائن کوڈ نمبر پانچ رکھنے والوں کی کمزوریوں کی بات کی جائے تو مزاج میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ اس لیے کامیابی کے اعلی درجے پر نہیں پہنچتے۔ ساری عمر ایک سے دوسری جگہ، ایک کام سے دوسرے کام یا نوکری میں نظر آتے ہیں اس لیے بہت زیادہ کامیاب نہیں ہوتے۔ شارٹ کٹ کے متلاشی ہوتے ہیں۔ اس لیے جوئے، لاٹری، پرائز بانڈ کے چکر میں پھنسے رہتے ہیں۔

خوبیوں کی بات کریں تو جلدی دوست بناتے ہیں قوت فیصلہ کے بھی ماہر ہوتے ہیں۔

جیو اور جینے دو کے فلسفے کے قائل ہوتے ہیں۔ خواتین میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ خود کو جوان رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ شگفتہ مزاج ہوتے ہیں اور محفلوں کی جان سمجھے جاتے ہیں۔

باطنی اضطراب کی وجہ سے بابوں کے پاس چکر لگاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کے مزاج کے بدلتے رنگ کو دیکھ کر لوگ حیران ہوتے رہتے ہیں۔ بظاہر دبلے پتلے ہوتے ہیں۔ لیکن مدافعاتی نظام بہت مضبوط ہوتا ہے۔ خطرناک بیماریوں کا شکار کم کم ہوتے ہیں۔

سردی شروع ہوتے ہی نزلہ زکام ان کو گھیر لیتا ہے بچپن سے گلے کی خرابی اور ٹانسز کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔

زندگی کے زیادہ تر حصے میں صحت مند ہوتے ہیں۔ زیادہ کام اور سفر کرنے کی وجہ سے بے احتیاطی کر بیٹھتے ہیں۔ جوڑوں، شانوں کا درد، معدے کا السر اور آنکھوں کے امراض کا خدشہ ہوتا ہے۔

یہ عدد رومانس اور محبت سے بھرپور ہوتا ہے۔ چونکہ دلکش ہوتے ہیں اور بات کرنے کا فن جانتے ہیں۔ اس لیے جوان ہوتے ہی رومانس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ لڑکیوں کو گھیرنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ ان کا جیون ساتھی اگر ان کے مزاج کے بدلتے ہوئے رنگوں کو سمجھے تو زندگی شاندار گزرتی ہے یہ اپنی شریک حیات اور بچوں سے پرخلوص محبت کرتے ہیں۔

خواتین ورزش اور خوراک پر توجہ دیتی ہیں۔ موٹاپے کو پسند نہیں کرتیں۔ ذرا سی تنقید پر پھٹ پڑتی ہیں۔ اس لیے ان سے بات کرتے وقت نرم اور محتاط رویہ اپنانا چاہیے۔ ان کے لہجے کی سختی دوسروں کو تکلیف دیتی ہے۔

ایک بات پر قائم نہیں رہتیں۔ گھر کو صاف رکھتی ہیں۔ شوہر کی سختی کی صورت میں یہ اس کو چھوڑ سکتی ہیں آزاد پسندی کی وجہ سے آزاد فضاؤں میں اڑنا چاہتی ہیں۔

پانچ نمبر کے کامیاب لوگوں میں حامد میر، ویرات کوہلی، ولیم شیکسپیئر اور مولانا احمد رضا خان شامل ہیں۔

ڈیوائن کوڈ، سپیڈ لرننگ اور سُپر مائنڈ پروگرامنگ کے حوالے سے میری ایکسکلوسو آن لائن ورکشاپ اگلے ہفتے لانچ ہو رہی ہے۔ آپ میرے واٹس ایپ نمبر 03009273773 پر رابطہ کرکے اپنے 09 سے 15 سال کے بچوں کو اس ورکشاپ کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

کالم کے آخر میں ایک بار پھر ڈیوائن کوڈ نکالنے کا طریقہ دیا جا رہا ہےاپنا ڈیوائن کوڈ نکالیں۔ فارمولا بالکل سادہ ہے۔ اپنی تاریخ پیدائش لکھیں۔ مثال کے طور پر

تاریخ پیدائش: 19 نومبر 1995

19 - 11 - 1995

1+9 + 1+1 + 1+9+9+5 = 36

3 + 6 = 9

تو اس طریقے سے اس شخص کا ڈیوائن کوڈ 9 ہوگا۔

اس طریقے سے اپنے بچوں کے ڈیوائن کوڈ نکال لیں اور پرسنالٹی کا اینالیسس کریں۔

(جاری ہے)

About Muhammad Saqib

Muhammad Saqib is a Mental Health Consultant with over a decade of experience in hypnotherapy, leadership development, mindfulness and emotional intelligence.

He is also a seasoned writer, having authored over 150 columns and a renowned book. Alongside his work as a corporate trainer, he actively researches, compiles and documents the success stories of remarkable Pakistani personalities through the lens of Mind Sciences.

If you know someone with an inspiring story worth sharing, you can refer them to him. Muhammad Saqib will personally interview them to document their journey.

For Mind Sciences Consultation and Sales Training, you can reach him via WhatsApp at 0300-9273773.

Check Also

Muhammad Yaqoob Quraishi (3)

By Babar Ali